yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

علاقائی تعصبات اور ملکی سالمیت

Yes 2 Webmaster December 12, 2014December 12, 2014 1 min read
Pakistan
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر : اقبال زرقاش
دنیا کی کوئی قوم اس وقت تک پھل پھول نہیں سکتی جب تک اس میں فکری یگانگت اور ہم آہنگی نہ ہو اگر سوچ کی یکسانیت ختم ہو جائے تو وہ قوم خزاں دیدہ پتوں کی طرح ٹوٹتی ،اُڑتی ،گرِتی اور بکھرتی نظر آئے گی۔مسلمانوں کا تعلق کسی خاص خطہ ء ارض سے نہیں وہ ایک ایسے دین کے پیروکار ہیں جو آفاقی اور عالمگیر ہے۔

ایک مسلمان کا نقطہ نظر وسیع ہونا چاہیے اگر وہ خود کو محدود کر کے رہ گیا تو وہ کائنات کی رہنمائی کا فرض ادا نہ کر پائے گا۔ بدقسمتی سے پاکستان میں زبان ،لباس اور رنگ و نسل کے فرق کو ہوا دے کر تعصبات کا پر چار کیا جا رہا ہے جو کہ ملکی سا لمیت کے لیئے زیر قاتل سے کم نہیں ہیں۔

ہم نسل اور ذات پات کے اس قدر پابند ہو گئے ہیں کہ اس محدود دنیا سے ہم باہر نہیں نکل پا رہے روز بروز وطن عزیز کی فضا اُنس و محبت کی خوشبو سے خالی ہوتی جا رہی ہے اور کبھی کبھی تو یوں محسوس ہو تا ہے کہ پورا گلستان شعلوں کی زد میں ہے کراچی جو کل تک امن و سکون کا گڑھ اور تجارت کا ایک بڑا مرکز تھا ہر شہر اور ہر علاقے کے لوگ روزگار کی تلاش میں اس شہر کا رُخ کرتے تھے اور اس شہر نے ہر رنگ و نسل اور زبان کے افراد کو اپنے اندر سمیٹا ہو ا تھا روشنیوں کا یہ شہر علاقائی تعصبات کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

کہیں سے مہاجروں کی صدا بلند ہوئی کہیں سے پختونوں کی کہیں سے بلوچوں کی کہیں سے سندھیوں کی اور کہیں سے پنجایوں کی اور نتیجہ یہ نکلا کہ یہ شہر آگ اور خون سے رنگین ہو گیا ہم ایک دین واحد کے پرستار ہوتے ہوئے بھی دنیا کے سامنے عبرت کا نقش بنتے جا رہے ہیں ہمارے پاس اتحاد کا جو ذریعہ ،یقین کا جو واسطہ ، ایمان کا جو مرکز اور فکر کا جو محور ہے وہ کسی دوسرے ملک یا کسی دوسری قوم کے پاس نہیں ضرورت صرف بھولے ہوئے سبق کو یاد کرنے کی ہے اسلام کو اپنی عملی زندگی میں لانے کی ہے صرف باتوں ،دعاؤں اور آنسوؤں سے قوموں کی تقدیریں نہیں بدلا کرتیں ہم اسلام کے آفاقی نظریے پر عمل پیرا ہو کران تعصبات کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

لسانی بنیادوں پر بننے والی سیاسی جماعتوں اور گروپوں سے نکل کر ہمیں ملکی سا لمیت پر توجہ دیں ۔ماضی قریب میں مشرقی پاکستان میں زبان ،لباس اور رنگ کے اسی فرق کو ہو ا دی گئی اور مخالف قوتوں نے وہاں کے بچے بچے کو پاکستان کا دشمن بنا دیا نتیجہ یہ ہو ا کہ وطن ٹوٹا اور اس کے ٹوٹنے سے ہزاروں لاکھوں دل ٹوٹے ہزاروں نگاہیں اشکبارہوئیں اور ہزاروں فریادیں آسمان کے دروازوں سے ٹکرائیں مگر تاریخ نے ثابت کر دیا کہ جب کوئی قوم اپنے نظریاتی مرکز سے الگ ہوتی ہے تو اس کے دل سے نکلنے والی کوئی دعا ،آنکھوں سے ٹپکنے والا کوئی سا آنسو اور روح کی گہرائیوں سے ابھرنے والی کوئی سی فریا د بھی تباہی سے نہیں بچا سکتی اور ٹوٹنا پھوٹنا اس کا مقدر ہو جایا کرتا ہے۔

آج ہمارے ملک کے چاروں صوبوں میں جو آپس میں نفرتوں کے بیج بوئے جارہے ہیں اس کا مقصد بھی ہم کو منتشر کرنا ہے ایک بھائی کو دوسرے بھا ئی سے لڑایا جا رہا ہے کوئی دن خالی نہیں جب کوئی ناخوشگوار خبر اخبارات اور ٹی وی چینل کی زینت نہ بن رہی ہو ہم اس قدر بے حس ہو چکے ہیں کہ ہم کو موجودہ ملکی حالات کی پروا تک نہیں ہم یقیناحرف غلط کی طرح مٹ جائیں گے اور ہماری داستان بھی نہ ملے گی۔داستانوں میں ابھی بھی وقت ہے کہ ہم علاقائی تعصبات سے باہر نکل کر اس ملک کی سا لمیت اور بقاء کے لیئے اپنے حصے کا کردار اد اکریں۔

Iqbal Zarqash
Iqbal Zarqash

تحریر : اقبال زرقاش

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Malala Accepts Nobel Prize
Previous Post چونگے کا نوبل پرائز
Next Post راولپنڈی : آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس
Raheel Sharif

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.