yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بارہ ربیع الاول

Yes 2 Webmaster December 22, 2015 1 min read
12 Rabi ul Awwal
Share this:
12 Rabi ul Awwal
12 Rabi ul Awwal

تحریر: نعیم الرحمان شائق
میرے آنے سے قبل ہر طرف خوشیاں چھا جاتی ہیں ۔ لوگ مسرور ہوتے ہیں ۔فضاؤں میں نعتوں کے زمزمے گونجتے ہیں ۔ مسلمان اپنے اپنے طریقے سے اپنے آقا علیہ السلام سے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔ میں آتا ہوں تو سب کو خوش کردیتا ہوں ۔ میرے اثرات بہت گہرے ہوتے ہیں میرے آنے پر اخبارات رنگ برنگے ایڈیشن شائع کرتے ہیں ۔ میگزینوں کے سر ِ ورق روضہ ِ رسول ﷺ سے سج جاتے ہیں ۔ ٹی وی پرگراموں میں نعتیں پڑھی جاتی ہیں ۔ گلی محلوں میں سیرت کے جلسے اور نعتوں کی محفلیں منعقد ہوتی ہیں ۔ بچوں ، بوڑھوں اور جوانوں ۔۔ سب کا ذوق دیدنی ہوتا ہے ۔میں سب کو خوش کر دیتا ہوں ۔ خزاں کو بہار کر دیتا ہوں ۔ عقیدت اور محبت کو عام کر دیتا ہوں

اپنی آمد پر اس قدر جوش و خروش دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔ امتیوں کی اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس قدر والہانہ محبت دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے ،اب سب کچھ بدل جائے گا ۔ ہر ایک اسوہ ِ رسول ِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرے گا ۔ جس کی وجہ سے امت کا مستقبل سنور جائے گا ۔ امت کی حالت میں بہتری آجائے گی ۔ اس سے بڑی خوشی کی بات کیا ہوگی ۔ آقا علیہ السلام نے امت کو درس ِ اخوت دیا تھا ۔ امت اپنے مہربان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس درس پر عمل کرے گی ۔ رسول ِ مہربان سراپا اخلاق تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق سب سے اعلا تھے۔

Ikhlaq
Ikhlaq

امت بھی اپنے اخلاق اپنے رسول ِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق کی طرح بنانے کی کوشش کرے گی ۔ آقا علیہ السلام مہر بان تھے ۔ عفوو درگزر سے کام لیتے تھے ۔ اپنے بڑے سے بڑے دشمن کو معاف کر دیا تھا ۔ امت میں بھی یہ صفت ِ رحمت پیدا ہو جائے گی ۔ کیوں کہ جس طرح امت میری آمد پر رسول ِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا اظہار کر رہی ہے ، اس سے تو یہی لگتا ہے۔ اس عمل سے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ امت یک سر بدل جائے گی ۔ اب غربت نہیں ہوگی۔ امیر ، غریب کا خیال رکھیں گے ۔ مہنگائی نہیں ہوگی ۔ لوٹ مار نہیں ہوگی۔ ناپ تول میں کمی نہیں کی جائے گی ۔ سڑا ہوا مال ، مہنگے داموں بیچنے کی کوشش نہیں کی جائے گی ۔ لوگ دکھ درد بانٹیں گے ۔ گویا سب کچھ بدل جائے گا ۔ میری آمد کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ مسلمانان ِ پاکستان ایک مثالی معاشرہ تشکیل دیں گے ۔ ایک ایسا معاشرہ ، جس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملے گی۔

مگر میری تمام امیدوں پر اس وقت پانی پھر جاتا ہے ، جب میں دیکھتا ہوں کہ کچھ بھی نہیں بدلتا ۔ سب کچھ جوں کا توں رہتا ہے ۔ وہی مسئلے ، وہی الجھنیں ، وہی مشکلیں ۔ نہ نفرت ختم ہوتی ہے ، نہ عداوت تھمتی ہے ۔ نہ عفوو درگزر کے سوتے پھوٹتے ہیں ، نہ دشمن کو معاف کرنے کی سنت کا اجرا ہوتا ہے ۔آقا علیہ السلام کے درس ِ اخوت پر بھی کوئی عمل نہیں کرتا ۔ فرقہ وارانہ تفاوت جوں کا توں برقرار رہتا ہے ۔ غریب غریب ہی رہتا ہے ۔ امیر اس کا خیال نہیں رکھتا ۔ مہنگائی کم نہیں ہوتی ۔ ناپ تول میں کمی کی عادت جاری رہتی ہے ۔ گویا کچھ نہیں بدلتا ۔ باید و شاید ہی کوئی ہو ، میری آمد جس کی زندگی پر کوئی مثبت اثر مرتب کرتی ہو۔مجموعی سطح پر کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوتی۔

Message Rasool
Message Rasool

درحقیقیت امت کے دن اس وقت پھریں گے ، جب مجموعی سطح پر کوئی تبدیلی وقع ہوگی ۔ بہ صورت ِ دیگر کچھ نہیں بدلے گا۔ میرا حقیقی پیغام یہ ہے کہ امت اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش ِ قدم پر چلے ۔ ہر عمل میں ، ہر فعل میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرے ۔ امت کی کام یابی اور کامرانی اسی میں مضمر ہے ۔ اس کے علاوہ اور کوئی عمل نہیں ، جس سے امت کو کام یابی اور کامرانی حاصل ہو ۔ کاش !! رسول ِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت اپنے پیارے آقا علیہ السلام کی سنتوں پر عمل کرتی !!

تحریر: نعیم الرحمان شائق

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Dream
Previous Post خواب سے کامیابی تک
Next Post جنرل سیکرٹر ی حق باھو ٹرسٹ ویمن ونگ فرانس نینا خان کی طرف سے عید میلاد النبی کا اشتہار
جنرل سیکرٹر ی حق باھو ٹرسٹ ویمن ونگ فرانس نینا خان

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.