yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
شوبز

قوال وموسیقار نصرت فتح علی خان کی آج اٹھارویں برسی منائی جارہی ہے

Yes 1 Webmaster August 16, 2015 1 min read
Nusrat Fateh Ali Khan
Share this:
Nusrat Fateh Ali Khan
Nusrat Fateh Ali Khan

فیصل آباد : پاکستانی گلوکاروں کے وقار،عزت اور مقام کو پوری دنیا میں بلند کرنے والے مایہ ناز گلوکار و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی 18 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

نصرت فتح علی خان نے 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں ملک کے معروف قوال فتح علی خان کے ہاں آنکھ کھولی۔ ان کے خاندان نے قیام پاکستان کے بعد جالندھر سے ہجرت کرکے فیصل آباد کو اپنا مسکن بنایا۔ نصرت فتح علی خان کے والد انہیں ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے لیکن ان کے والد کی خواہش کے برعکس ایک اوردنیا اپنی تسخیر کے لئے نصرت فتح علی خان کی منتظر تھی۔

پاکستان میں نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف اپنے خاندان کی روایتی رنگ میں گائی ہوئی ان کی ابتدائی قوالیوں سے ہوا۔ ان کی مشہور قوالی ’علی مولا علی‘ ان ہی دنوں کی یادگار ہے لیکن آپ صحیح معنوں میں شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب ہالی ووڈ کی معروف موسیقار پیٹر گیبریل کی ترتیب دی گئی موسیقی میں گائی گئی ان کی قوالی ’دم مست قلندر مست مست‘ ریلیز ہوئی۔

نصرت فتح علی خان نے پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر بین الاقوامی میوزک انڈسٹری میں ایسی ہلچل مچائی کہ ہرجانب پاکستان اور نصرت فتح علی خان کا نام گونجنے لگا جہاں بین الاقومی سطح پر صحیح معنوں میں ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم’’ڈیڈ مین واکنگ‘‘ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ’’دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ‘‘ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔

انہوں نے عارفانہ اور صوفیانہ کلام کو مشرقی اور مغربی موسیقی کے حسین امتزاج سے ایک نیا انداز متعارف کرایا اور موسیقی کے ذریعے پوری دنیا کو ایسا مرید بنایا کہ ان کی پرفارمنس شروع ہوتے ہی لوگ جھومنے پر مجبور ہوجاتے تھے اور وہ نصرت فتح علی خان ہی تھے جنہوں نے پاکستانی گلوکاروں کے وقار،عزت اورمقام کوپوری دنیا میں بلند کیا۔

استاد نصرت فتح علی خان نے اپنے آباؤ اجداد کے اس فن کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا تہیہ کر رکھا تھا، بحیثیت قوال ان کے 125 آڈیو البم ریلیز ہوئے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ ان البمز میں ’’دم مست قلندر مست ‘‘، ’’علی مولا علی‘‘، ’’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘‘ شامل ہیں۔1997 کو آج ہی کے روز محض 48 برس کی عمر میں انہوں نے اس دار فانی سے کوچ کیا لیکن فنِ قوالی اور کلاسیکی موسیقی کو نئی جہتوں سے متعارف کروانے والے نصرت فتح علی خان ہمیشہ اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shuja khanzada
Previous Post وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکا
Next Post سینیٹر مشاہد اللہ اسلام آباد پہنچ گئے
Mushahid Ullah

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.