yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

قطر کو 13 مطالبات ماننا ہی ہونگے، عرب ممالک ڈٹ گئے

MH Kazmi July 31, 2017 1 min read
Qatar will have to obey 13 demands, to stand the Arab countries
Share this:

دوحہ / ریاض / مناما: قطر کے مخالف 4 عرب ملکوں نے کہا ہے کہ دوحہ کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے اصول پر مبنی 6نہیں بلکہ ان 13 مطالبات کو بھی تسلیم کرنا ہوگا جو اس بحران کے آغاز پر پیش کیے گئے تھے۔

Qatar will have to obey 13 demands, to stand the Arab countries
Qatar will have to obey 13 demands, to stand the Arab countries

ایک اخباری کانفرنس میں سعودی عرب، عرب امارات، بحرین اور مصر نے کہا ہے کہ وہ قطر کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن وہ ان شرائط میں کوئی رعایت نہیں دیں گے،ان کہنا تھا کہ ہم قطر کو دہشت گردی سے تعاون کرنے اور مالی امداد فراہم کرنے سے روکنے کے لیے عملی اور نیک نیتی کی خواہش پر مبنی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ الجزیرہ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے کہا کہ چاروں ملک تصدیق کرتے ہیں کہ ان کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں،یہ بیان بظاہر 11 روز قبل ان 4 ملکوں کی جانب سے جاری اس بیان کی تردید کرتا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ 13 مطالبات پر مزید اصرار کرنے کے بجائے نرمی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے قطر 6اصولوں پر عملدرآمد کرے جبکہ سعودی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ مقدس اسلامی مقامات کو بین الاقوامی حیثیت دیے جانے کا قطری مطالبہ اعلان جنگ ہوگا۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے مطابق ان کا ملک یہ حق رکھتا ہے کہ اگر کوئی سعودی عرب میں واقع انتہائی اہم اسلامی مقامات کو بین الاقوامی حیثیت دینے کا مطالبہ کرے تو وہ اپنا ردعمل ظاہر کرے،دریں اثنا خلیجی ریاست بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی پورے خطے اور دنیا بھرکے لیے خطرہ ہے جب تک دہشت گردی کے سوتوں کو خشک نہیں کیا جائے اس وقت تک دہشت گردی کا خطرہ ختم نہیں ہوسکتا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ان خیالات کا اظہار چار عرب ممالک کے وزرا خارجہ سے ملاقات کے موقع پرکیا ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کی جانب سے قطر پر مزید پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

عربی زبان کے اخبار کے مطابق عرب ممالک کے حکام ایک اجلاس میں شرکت کے لیے بحرین پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ قطر پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے سے متعلق بات چیت کریں گے، اخبار کے مطابق نئی پابندیوں کا مقصد قطری معیشت کو مزید کمزور کرنا ہے جبکہ خلیجی ریاست قطر کے محکمہ امورنے قطری شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو سال 2017 کے فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطری محکمہ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر آن لائن حج درخواستوں کی وصولی اور رجسٹریشن کا سلسلہ بند ہے تاہم عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کی بندش کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی حکومت نے واضح کیا تھا کہ قطر کے عازمین حج سوائے قطری ایئرلائن کے کسی بھی دوسرے ملک کی پرواز کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کرسکتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Former Indian soldiers also attacked Modi against the attacks on Muslims
Previous Post مسلمانوں پر حملوں کے خلاف سابق بھارتی فوجی بھی مودی پر پھٹ پڑے
Next Post جنوبی سوڈان میں پناہ گزینوں کا پاکستانی ڈاکٹروں اور عملے کو خراج تحسین
Refugees in South Sudan tribute to Pakistani doctors and staff

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.