yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

قاسم سوری کی سیٹ معطل ہونے کے بعد نیا ڈپٹی اسپیکر کون ہو گا؟ جانیے

MH Kazmi September 30, 2019 1 min read
QASIM SOORI, SYSPENDED, AS, DEPUTTY, SPEAKER, NA, WHO, WILL, BE, THE, NEXT
Share this:

اسلام آباد(ؤیب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبیونل کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے حلقے کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کا مطالبہ کردیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں ہی پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سید نوید قمر نے اسپیکر اسد قیصر کی توجہ ایوان چلانے کے لیے رول 11 کی جانب دلائی جس کے مطابق اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی خالی نشست پر جلد ازجلد انتخاب کیا جائے۔خیال رہے کہ اسپیکر اسد قیصر کو تاحال قاسم سوری کے انتخابات کی معطلی کے حوالے سے نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوا جبکہ قاسم سوری ٹریبیونل کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے اسٹے لے سکتے ہیں تاہم اگر وہ اسٹے لینے کے باوجود بھی جیسے ہی نوٹی فکیشن جاری ہوتا ہے تو وہ ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ کھو بیٹھیں گے۔کوئٹہ میں جسٹس عبداللہ بلوچ کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل نے27 ستمبر کو محفوظ فیصلہ سنایا تھا جس کو 14 ستمبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔الیکشن ٹریبونل نے این اے 265 کوئٹہ ٹو سے قاسم سوری کی کامیابی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا تھا اور حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم بھی جاری کردیا تھا۔نوید قمر نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ زیر حراست اراکین اسمبلی آصف علی زرداری، خورشید شاہ، شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے پروڈکشن آرڈری جاری کریں جبکہ انہوں حال ہی میں رہائی پانے والے اراکین علی وزیر اور محسن داوڑ کو ایوان میں خوش آمدید کہا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے محسن داوڑ نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرنے پر اپوزیشن اراکین بالخصوص بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سول سوسائٹی، سوشل میڈیا اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے علی وزیر اور ان کے لیے آواز اٹھانے پر بھی شکریہ ادا کیا۔محسن داوڑ نے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی گرفتاری کے حوالے سے واقعے کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا اور کہا کہ اگر یہ ثابت ہوجائے کہ مظاہرین کے پاس اسلحہ تھا تو ‘مظاہرین کو ڈی چوک میں سرعام پھانسی دینا چاہیے’۔انہوں نے بلیک آؤٹ کرنے پر میڈیا اور ٹی وی چینلز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ‘وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے دونوں اراکین اسمبلی کے خلاف دیے گئے بیان پر بھی تنقید کی’ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حب الوطنی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔اس موقع پر وزیرمواصلات مراد سعید نے اپنے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرا بیان تھا کہ محسن داوڑ کے ‘افغانستان نیشنل ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی (این ڈی ایس) سے تعلقات ہیں اور میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں’۔مراد سعید نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وزیرستان میں امن کے لیے کوشش کرتی رہی ہےاور ہم نے امریکی ڈرون حملوں کی اس وقت مخالفت کی تھی جب آپ اس کی حمایت کررہے تھے’۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ایوان میں حاضر ہو کر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنا چاہیے اور قوم کو اعتماد لیں۔

QASIM SOORI, SYSPENDED, AS, DEPUTTY, SPEAKER, NA, WHO, WILL, BE, THE, NEXT

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PRIME MINISTER, IMRAN KHAN, DECIDED, TO, MAKE, OPPOSITION, SHOUT, AGAIN, NEW, PLAN, COMING, SOON
Previous Post ’’تیاری شروع کرو۔۔۔‘‘ وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس آتے ہی اپوزیشن کی نیندیں اڑانے کا فیصلہ کر لیا ، کیا حکم جاری کر دیا؟ بڑا تہلکہ
Next Post تمہیں کھلی چھٹی ہے جسے چاہے نکال دو ۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو کیا احکامات جاری کر دیے اور وہ کسے نکلوانا چاہتے تھے؟ اندر کی خبر ا گئی
PRIME MINISTER, GIVEN, FREE HAND, TO, USMAN BUZDAR, FOR, CABINET, DICISIONS

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.