yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پنجاب یونیورسٹی کتاب میلہ

Yes 1 Webmaster April 6, 2015April 6, 2015 1 min read
Punjab University Book Mela
Share this:
Punjab University Book Mela
Punjab University Book Mela

تحریر: شاہ فیصل نعیم
لوگوں کے ذوق بدل گئے ہیں ، وہ عادات جو حسنِ زیست ہوا کرتی تھیں اب دم توڑ چکی ہیں، ایک وقت تھا جب علم دوست انسان ملتے تھے، انسان کی قدرو منزلت کو ناپنے کا پیمانہ علم ہوا کرتا تھا، لوگ زندگی سیکھنے کے لیے علم حاصل کرتے تھے ، زندگی کے عمیق رازوں سے پردہ اُٹھانے کے لیے علمی درس گاہوں کا رخ کرتے تھے ، کوئی مرشد ڈھونڈتے تھےجس کا علم امرت کا کام دیتا تھاجس سے پیاس بجھانے والے تاریخ میں امر ہو جاتےمگرآج حالات وہ نہیں رہے اگرچہ لوگ علم حاصل کرتے ہیں مگر اُن کے پیشِ نظر علم کے حصول کا مقصد زندگی گزارنا ہےنا کہ زندگی سیکھنا، ایسے لوگ بہت کم رہ گئے ہیں جو علم کے ذریعے زندگی جیسے راز کو پا لیتے ہیں۔ اس سب کی وجہ معاشرے کی بدلتی ہوئی ترجیحات ہیں کیونکہ لوگوں نے اپنا معیارِ زندگی علم کی بجائے فیشن اور پیسے کو بنا لیا ہیں۔

ہمیں اپنی ترجیحات بدلنا ہوں گی اپنے لیے نا سہی لیکن اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ضرور ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی تاکہ بعد میں آنے والوں کو ایک علم دوست ماحول فراہم ہو سکے۔ اس سلسلے میں علمی سرگرمیاں اور کتاب میلے اہم کردار ادا کرتے ہیں جن کے انعقاد میں ہمیں غفلت نہیں برتنی چاہیے اور اربابِ اختیارکو چاہیے کہ ایسی سرگرمیوں کو خاص توجہ سے نوازیں۔ اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی قابلِ ذکر ہے جہاں ہر سال کتاب میلے کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں کوئی 100، 150 سے زائد سٹال لگائے جاتے ہیں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے علم دوست لوگوں کے لیے مناسب داموں پر کتاب میسر ہوتی ہیں

اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگائے جا سکتا ہے کہ نا صرف جامعہ پنجاب کے طلبا و طالبات بلکہ پاکستان بھر کے لوگوں کو اس کا انتظار رہتا ہے یہ بات بھی سننے میں آتی ہے کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ ہے جو ہر سال منعقد ہوتا ہے ۔ اس سال بھی 2-4 اپریل تک پنجاب یونیورسٹی میں کچھ اور ہی سماں تھاانتظامیہ اور اسلامی جمعیت طلبا کی کاوشوں کا ثمر نظر آرہا تھا۔۔۔۔۔ہر سٹال پرطلباو طالبات کی بھر مار تھی ۔۔۔۔۔۔مگر جوچیز میں کچھ سالوں سے دیکھتا آرہا ہوں وہ بڑی اہم ہے ۔۔۔۔۔۔کچھ سٹالز پر لڑکیوں کا رش بے پنا ہ ہوتا ہے ، یہ نہیں کہ ایک دن بلکہ ہر دن اور ہر وقت ۔۔۔۔اس میں میرے ناول نگار دوستوں کے لیے خوشخبری بھی ہےجو میں اُنہیں دینا چاہوں گا :

“میرے ناول نگار دوستوں! آپ ہمارے معاشرے کی خوب خدمت کررہے ہیں آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ یہ اکیسویں صدی ہے مگر لڑکیاں آج بھی خوابوں میں جیتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اس لیے خوب خواب لکھو ۔۔۔۔۔دل و جان سے ۔۔۔۔۔اس قوم کی خدمت میں لگے رہو “۔ جامعہ پنجاب کتاب میلہ ایک اچھی روایت ہے دوسرے اداروں کو بھی اسے اپنانا چاہیے تاکہ علم دوست انسان اور ماحول جنم لے سکیں۔

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر: شاہ فیصل نعیم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Salman And Arbaz
Previous Post ارباز خان کا اپنے بھائی سلمان خان کی زندگی پر فلم بنانے سے انکار
Next Post فرانس : کرائی کے علاقے میں پاک فرانس دوستی کی شاندار مثال قائم
France and Pakistan Friendship

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.