yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پنجاب کے کسان

Yes 1 Webmaster December 10, 2014 1 min read
Dr Ehsan Bari
Share this:
Dr Ehsan Bari
Dr Ehsan Bari

تحریر: ڈاکٹر احسان باری

پنجاب کے کسان سخت پریشان ہیں۔ موجودہ اور سابق حکمران سیاسی جماعتیں مفلوک الحال کسانوں کے معاشی قاتلوں کا کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کیلئے قیمتی زر مبادلہ کمانے والے پھٹی کے کاشتکاروں اور زمیندار وں کا ناطقہ بند کررکھا ہے۔ کپاس کی خریداری کا ذمہ دار ادارہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) مختلف حیلوں بہانوں سے کسانوں کو تنگ کررہا ہے ۔غیر ضروری اعتراضات لگا کر خریداری نہ کرنے کے بہانے تراشے جارہے ہیں۔ موسم کی وجہ سے پھٹی تیزی سے خراب ہورہی ہے۔

کسانوں کی قیمتی فصل کو سنبھالنے والا کوئی نہیں ہے۔ٹی سی پی والے اژدھوں کی طرح رشوت کیلئے منہ کھولے بیٹھے ہیں جس کے باعث کسان معاشی بدحالی اور ہولناک مالی بحران کا شکار ہیں کیونکہ کپاس اگانے پروہ سخت محنت کے ساتھ ساتھ قرضے لے کر کھادا ور ادویات کے استعمال کے علاوہ مہنگی بجلی و ڈیزل سے آبپاشی کرکے فصل کوننھے بچوں کی طرح پالتے ہیں لیکن اسے اپنی ساری محنت اور سرمایہ کاری ضائع ہوتی نظر آتی ہے اس کیلئے قرضوں کی ادائیگی بھی مشکل ہوجائے گی۔ پہلے مکئی اور مونگی اور اب کپاس کا ریٹ کم کرکے کسانوں کو لوٹا جارہا ہے ۔بڑی ملوںاور اداروں پر جن سود خور صنعتکاروں اور سرمایہ دار طبقات کا قبضہ ہے وہ سبھی موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کسانوں کے معاشی قتل کے ذمہ دار بیشتر افرادکا ن لیگ، ق لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی سے تعلق ہے۔

تمام حکمران طبقات نے مقتدر ایوانوں میں بیٹھنے والوں کو نوازنے کیلئے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔ کسانوں سے کپاس کم قیمت پر اینٹھنے کے بعد سود خور طبقات اس کی برآمدگی کرکے اربوں روپے کمائیں گے۔ چاول کی فصل کی قیمت بھی حکمرانوں نے 2300 روپے من مقرر کی تھی اور 1300 روپے میں خریدا گیا ۔اس طرح سے حکمرانی مگرمچھوں نے ہر کسان کی جیب سے 1000 روپے فی من نکال کر ہڑپ کرلئے ہیں۔ ادھر شوگر مل مافیا بھی گنے کا ریٹ بڑھانے کی بجائے ڈیڑھ سوروپے فی من سے بھی کم کرکے کسان دشمنی پر اتراہوا ہے جبکہ حکومت نے گنے کا ریٹ انتہائی کم180روپے مقرر کررکھا تھا مگر شوگر مافیا مختلف حیلے بہانوں سے غیرقانونی طور پر کسانوں سے کاٹ بھی وصول کررہا ہے اور اب تو انہوں نے کسانوںسے گنا خریدنا بند کردیا ہے۔

گنے کادھوپ میں سوکھنے سے وزن کم ہوجائے گا۔اور یہ صنعتکار طبقہ چاہتا بھی یہی ہے۔کسانوں کو تو 250 روپے فی من کا ریٹ دیا جانا اشد ضروری ہے مگر انہیں سال کی محنت کے بعد بھی ان کا حق نہیں دیا جارہا ۔ کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نہ نمٹا گیا توہر طرف احتجاجی ایجی ٹیشن حکومت کو بہا لے جائیں گے۔مل مالکان نے حکومتی نوٹیفیکیشن کوڑے دان میں پھینک ڈالا ہے اور اگر امسال صحیح قیمت نہ مل سکی تو آئندہ کسان گنا کاشت ہی نہیں کریں گے ۔ برسر اقتدار ٹولہ میں شامل جاگیردار طبقات کی جیبوں میں کسان دشمنی کا ایجنڈا ہوتا ہے ۔گنے کی قیمتوں میں کمی نے اس امر کو ثابت بھی کردیا ہے

ستر فیصد زراعت پیشہ آبادی سخت پریشان ہے جس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ گندم کی بوائی وقت پر نہیں ہوسکے گی اور اس کے نتائج یہ نکلیں گے کہ آئندہ سال میں گندم کی پیداوار میں 35 فیصد کمی آجائے گی پھر یہی حکمران گندم درآمدگی پر کمیشنیں کھائیں گے اور حرام مال کھا کر مزید پیٹو بن جائیں گے۔کسانوں مزدوروں کی تحریک کسی بھی سیاسی جماعت کی تحریک سے بہت بڑی ہوگی جس کی کوئی برسراقتدار طاقت مقابلہ نہیں کرسکتی۔ ایسی صورت حال میں اللہ اکبر تحریک کے پروگرام کے مطابق اگر ملوں کو فوراً منتخب مزدور یونینوں کے حوالے کیا جائے جو کو سود خور صنعتکار کو دس فیصد منافع دینے کے پابند ہوں تو یہ ہی صرف اس مسئلہ کا حل ہوسکتاہے ۔

پاکستان کے مزدور اور کسان مل کر ملوں کو نہایت احسن طریقے پر چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں جبکہ موجودہ و سابق حکمرانوں، مک مکائی اپوزیشن، آپس کی سرپھٹول ،قتل و غارتگری، ہڑتالوں ، جلسے جلوسوں اور دھرنوں نے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرڈالا ہے۔ آئندہ بیلٹ کے ذریعے ان تمام نام نہاد سیاسی جماعتوں سے عوام جان چھڑا کر اللہ اکبر تحریک کو برسر اقتدار لائیں گے تاکہ ان کے تمام مسائل گھر کی دہلیز پر ہی حل ہوسکیں اور مہنگائی، بے روزگاری ، دہشت گردی، فرقہ واریت اور ناانصافی کے باب کا مکمل سدباب ہوجائے۔

تحریر: ڈاکٹر احسان باری
فون: 0300–0315–0321–0333–0345–6986900
email:drihsanbari@yahoo.com, drihsanbari@gmail.com,
allahoakbartehreek8@gmail.com,
allahoakbartehreek9@gmail.com
web: www.allahoakbar-tehreek.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Ishaq Dar
Previous Post دھاندلی ثابت نہ ہوئی تو عمران خان قوم سے معافی مانگیں: اسحاق ڈار
Next Post رانا ثناء اللہ نے فائرنگ کرنے والے شخص سے لاتعلقی ظاہر کر دی
Rana Sanaullah

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.