yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پنجاب بیوروکریٹک تنظیم نو، شہباز شریف کی اہم ٹیم کی واپسی

Web Editor April 16, 2019 1 min read
Punjab Bureaucratic organization, Shahbaz Sharif's main team returns
Share this:

پنجاب میں مختلف اہم عہدوں پر تعینات کئے گئے زیادہ تر بیوروکریٹس اچھے پیشہ ور ہیں اور اچھی ساکھ کے حامل ہیں، تاہم اس طرح کی تنظیم نو پر نظر رکھنے والے سینئر عہدیداران نے دی نیوز کو بتایا کہ ان تمام افراد نے شہباز شریف انتظامیہ کے دوران بڑے عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔

حکومت پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار افسران کے تبادلے اور تعیناتی جس وقت ٹھیک سمجھیں گے اسی وقت کریں گے۔ عہدیداران کا کہنا تھا کہ جن افسران کو اب نئے کام سونپے گئے ہیں وہ اپنی محنت اور پیشہ وارانہ خصوصیت کے باعث سابق وزیر اعلیٰ کے پسندیدہ افراد رہے ہیں۔ عہدیداران میں سے ایک کا کہنا تھا وہ افسران پرجوش ہیں، تازہ تبدیلیاں بہتر ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو انسپکٹر جنرل آف پولیس مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اسی عہدے پر شہباز شریف کی حکومت کے دوران گزشتہ 18 ماہ خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے امجد جاوید سلیم کی جگہ لی ہے جنہیں اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری سرور کی سفارش پر یہ عہدہ سونپا گیا تھا۔ رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ پنجاب چیف سیکریٹری یوسف نسیم کھوکھر کے تبادلہ پر بھی بات چیت جاری ہے۔ انہیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے قریب سمجھا جاتا ہے۔ عبد اللہ سنبل شہباز شریف کی حکومت کے دوران طاقتور سیکریٹری کوآرڈینیشن (پرنسپل اسٹاف آفیسر) اور لاہور کے کمشنر تھے۔ انہیں احمد رضا سرور کی جگہ سیکریٹری آف سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن بنادیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے دور میں لاہور، فیصل آباد اور ملتان کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفس (ڈی سی او) کے کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دینے والے نسیم صادق کو فوڈ سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔ وہ ایک معروف فیلڈ آفیسر ہیں اور انہیں شہباز شریف کے قریبی بیوروکریٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے فنانس سیکریٹری اور بعد میں لاہور اورنج لائن پراجیکٹ کے ٹرانسپورٹ سیکریٹری انچارج شوکت علی کو نئی حکومت کے ایگریکلچر ریفارم ایجنڈاکیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ احمد جاوید قاضی شہباز شریف کے دور حکومت میں سیکریٹری عملدر آمد رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سیکریٹری آبپاشی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ سیکریٹری داخلہ فضیل اصغر کو وفاقی کابینہ کے اہم رکن کا قریبی مانا جاتا ہے اور 2008-2013 میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈی سی او اور کمشنر ملتان رہ چکے ہیں۔ انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے نئے سیکریٹری ڈاکٹر شعیب اکبر شہباز شریف کے خصوصی سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، لیبر سیکریٹری اور وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی جو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکریٹری کوآرڈینیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں، انہیں حمید یعقوب خان کی جگہ فنانس سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔ عہدیداران کا کہنا ہے کہ موجودہ بیوروکریٹک تنظیم نو متعارف کرانے سے قبل طویل غور و خوض کیا گیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Top Jobs Alert in Pakistan
Previous Post پاکستان میں آج اہم ترین ملازمتوں کے مواقع
Next Post آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کالج بیانو نوکری 2019 7 + ٹیچرنگ اسٹاف
Army Public School & College Bannu Jobs 2019 for 7+ Teaching Staff

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.