yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عوام کو ووٹ بیچنے والے ممبران کے گھروں پر دھرنے کا کہیں گے: سراج الحق

Yes 1 Webmaster February 19, 2015 1 min read
Sirajul Haq
Share this:
Sirajul Haq
Sirajul Haq

لاہور (یس ڈیسک) امیر جمات اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا گھناؤنا کاروبار بند نہ کیا گیا تو وہ عوام سے کہیں گے کہ ووٹ بیچنے والے ممبران اسمبلی کے گھروں کے سامنے دھرنے دیں، انہیں گریبان سے پکڑیں اور ان کا احتساب کریں۔

غریب لوگوں نے قطاروں میں کھڑے ہوکر جن لوگوں کو عزت دی اور انہیں اسمبلی میں پہنچایا اور اب وہ بھیڑ بکریوں کی طرح بکیں تو اس سے بڑی شرم کی بات اور کیا ہوسکتی ہے، سینیٹ انتخابات کو مویشی منڈی بنانے کی کوششیں ہورہی ہیں، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ایک دوسرے سے رابطے ہیں۔ جماعت اسلامی اعلامیے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعدصوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ،صوبائی وزیر مذہبی امور حاجی حبیب اللہ خان اور ممبران اسمبلی محمد علی خان ، ملک بہرام خان اور جماعت اسلامی کے صوبائی ترجمان اسرار اللہ ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ وہ ممبران اسمبلی سے اپیل کرتے ہیں کہ جو لوگ ان کی قیمت لگاتے ہیں انہیں صاف صاف انکار کردیں کہ وہ زمانہ گزر گیا کہ چند ٹکوں یا کروڑوں کے عوض آپ انسانوں کو خریدتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کی صوبائی اسمبلیوں کے ممبران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ میرٹ پر اپنے ووٹ کا استعمال کریں، موجودہ سینیٹ انتخابات چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی عزت کا سوال ہے، ملک کے روشن مستقبل کو سرمائے کی بنیاد پر بلڈوز کرنے کی قوم اجازت نہیں دے گی، جماعت اسلامی ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس صرف پانچ ووٹ ہیں اور انہوں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تو میڈیا ان سے پوچھے کہ ان کے پاس کون سا الہٰ دین کا چراغ ہے جس کی بنیاد پر وہ کامیابی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت اور سرمائے کے بل پر قوم کے روشن مستقبل کو تاریک بنانا بھی دہشت گردی ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Employee Violence
Previous Post لاہور: سرکاری افسر کی بیوی کا کمسن ملازمہ پر تشدد
Next Post ورلڈ کپ : ٹم سائوتھی کی تباہ کن بائولنگ، انگلینڈ کی ٹیم 123 پر آئوٹ
Tim Southee

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.