yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پارٹی فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن سے کارروائی روکنے کی پی ٹی آئی درخواست مسترد

MH Kazmi August 16, 2017August 16, 2017 1 min read
Share this:

پارٹی فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن سے کارروائی روکنے کی پی ٹی آئی درخواست مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف ممنوعہ ذرائع سے فنڈز لینے کے معاملے پر درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل نے سپریم کورٹ میں معاملہ زیرسماعت ہونے کے باعث الیکشن کمیشن سے کارروائی روکنے کی استدعا کی، جسے مسترد کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 7 ستمبر تک پارٹی فنڈنگ کی تمام تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ‘آخری موقع’ ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ لینے کے معاملے پر درخواست پارٹی کے باغی اور بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن میں نیا جواب دائر کردیا۔درخواست گزار کے وکیل احمد حسن نے سماعت کے دوران اعتراض کیا کہ پی ٹی آئی کے جواب میں اب بھی فنڈز کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔جس پر پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں پارٹی فنڈنگ کیس میں تفصیلات دی جاچکی ہیں اور الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ میں جاری کیس میں فریق ہے۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے رکن ارشاد قیصر نے ریمارکس دیے کہ آپ کو یہاں پر ہمیں پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات پیش کرنی چاہئیں۔پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیرسماعت ہونے کے باعث الیکشن کمیشن اپنی کارروائی روک دے۔جس پر رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ آپ کی استدعا یہی ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی کارروائی روک دے، لہذا اس نکتے پر بحث سن لیتے ہیں۔

پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ نے پارٹی فنڈنگ کیس کی پوری تاریخ نہیں پوچھی تھی، الیکشن کمیشن نے پورا قصہ سپریم کورٹ میں بیان کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاید الیکشن کمیشن کے کسی رکن کے ذہن کے کونے میں تعصب ہو۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ ‘ہمارے کسی کونے میں ایسا نہیں، آپ کو لگ رہا ہے، ہم نے تو اپنا فیصلہ سپریم کورٹ کو بھیجا ہے’۔الیکشن کمیشن کے رکن ارشاد قیصر نے سوال کیا کہ کیس کی تفصیلات فراہم کرنے سے تعصب کا عنصر کیسے آگیا؟پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت مقدمے میں الیکشن کمیشن فریق بن چکا ہے، اب فریق ہوتے ہوئے کمیشن کو کارروائی آگے نہیں بڑھانی چاہیے۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ میں کیس کی تاریخ کب مقرر ہے۔انور منصور نے بتایا کہ سپریم کورٹ عید کے بعد کیس کی سماعت کرے گی۔جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ‘بہتر ہوتا آپ سپریم کورٹ میں استدعا کردیتے کہ الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکا جائے’۔پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ ‘آپ کہہ رہے ہیں تو میں سپریم کورٹ میں درخواست دے دوں گا’۔جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ‘کیا آپ میرے کہنے پر درخواست دائر کریں گے؟’اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل احمد حسن نے کہا کہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت حنیف عباسی اور ہمارے کیس کی نوعیت بالکل مختلف ہے۔

وکیل احمد حسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نت نئے طریقے سے پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات فراہم نہیں کررہی، اگر تفصیلات فراہم کردی جائیں تو معلوم ہوجائے گا کہ ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لی گئی یا نہیں۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کارروائی روکنے کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں،تحریک انصاف کو پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات فراہم کرنے کے 21 احکامات جاری کیے جاچکے ہیں، لیکن آئے روز نئی درخواست دائر کرکے تفصیلات پیش کرنے سے بچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے کارروائی روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعدازاں درخواست کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کو 7 ستمبر تک پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات فراہم کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Karan Johar, Told, why, he, did not, worked, with, Amir Khan,
Previous Post کرن جوہرنے عامر خان کےساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی
Next Post سعودی عرب کیلئے پاکستانی افرادی قوت میں کمی
60, thousand, Pakistanis, effected, by, Saudi Government's, policy, to, deport, foreigners

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.