yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تحریک انصاف آج کراچی میں 25 مختلف مقامات پر احتجاج کرے گی

Yes 2 Webmaster December 12, 2014 1 min read
PTI
Share this:
PTI
PTI

کراچی (یس ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے “پلان سی” کے تحت آج شہرکے مختلف 25مقامات پر انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا جب کہ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ کسی کو زبردستی دکانیں بند کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شہر کے 25 مقامات پر آج تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے خلاف ترتیب دیئے گئے پلان سی کے مطابق احتجاج کیا جائے گا اوراس دوران کارکن اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے جب کہ احتجاج کے باعث اہم شاہراہوں کے بند ہوجانے کا امکان ہے۔

شہر کے مصروف ترین علاقے ٹاور میں دھرنا دینے سے کراچی پورٹ کو آنے اور جانے والے راستے بند ہوجائیں گے جبکہ کیماڑی بندرگاہ، آئی آئی چندریگرروڈ اور ایم ٹی خان روڈ پر ٹریفک شدید متاثرہوگی۔ تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کا دوسرا مقام کلفٹن تین تلوار ہوگا جہاں احتجاج سے گلف مارکیٹ سمیت کئی کاروباری علاقے سنسان ہوسکتے ہیں۔

قیوم آباد میں دھرنا دینےسے کورنگی ایکسپریس وے، کورنگی انڈسٹریل ایریا، اوربلوچ ایکسپریس وے کے راستے بند ہوجائیں گے،نرسری کے مقام پر شارع فیصل بند ہونے سے نہ صرف شہر بھرمیں ٹریفک متاثر ہوگی بلکہ ملحقہ علاقوں میں کاروبار بھی ٹھپ ہوکر رہ جائےگا۔

شہر کے سب سے اہم مرکز نمائش چورنگی پراحتجاج سے ایم اے جناح روڈ، گرومندر، شاہراہ قائدین، گارڈن اور صدر کے علاقے شدید متاثر ہوں گے، حسن اسکوائر یہ وہ مقام ہے جہاں احتجاج سے کارساز روڈ، یونیورسٹی روڈ، عیسیٰ نگری، پرانی سبزی منڈی اور ایکسپو سنٹر کے علاقے جام ہوجائیں گے۔ گلستان جوہر پردھرنے سے ڈالمیا روڈ، راشد منہاس روڈ سے آنے اور جانے والے راستے بند ہوجائیں گے اسی طرح سہراب گوٹھ میں احتجاج سے سپرہائی وے کے ذریعے شہر میں آنے اور جانے والوں کیلئے راستہ نہیں بچے گا۔

فائیواسٹارچورنگی پراحتجاج سے ناظم آباد اورملحقہ علاقے شہرسے کٹ جائیں گے جب کہ حب ریور روڈ پردھرنے سے منگھوپیراور بلدیہ کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور قائدآباد میں احتجاج سے نیشنل ہائی وے سے شہرکا ایک اور داخلی اورخارجی راستہ بند ہوجائے گا۔

دوسری جانب کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے شہر کے 25 مقامات پر احتجاج کا لائحہ عمل دیا ہے اور پولیس کی جانب سے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور رہنماؤں کی سیکیورٹی کے لئے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

پولیس چیف نے واضح کیا کہ احتجاج یا جلسہ جلوس کرنے پر کوئی پابندی نہیں اور شہری اپنی مرضی سے دکان یا کاروبار بند کرنے کا اختیار رکھتے ہیں تاہم کسی کو زبردستی دکانیں بند کرانے نہیں دیں گے۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
PTI Protest
Previous Post تحریک انصاف نے کراچی بند کرانا شروع کر دیا، معمولات زندگی متاثر، پولیس کا لاٹھی چارج
Next Post دھاندلی میں افتخار چوہدری اور مسلم لیگ (ن) سمیت ایک میڈیا گروپ کا بڑا کردار ہے، پرویز مشرف
Pervez Musharraf

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.