yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تحریک انصاف کے دھرنے کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے، شہباز شریف

Yes 1 Webmaster July 26, 2015 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:
Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنا ملک کے لیے بہت بڑی تباہی تھا، دھرنے میں بہتان اور الزام تراشی کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تحریک انصاف کے دھرنے کو نہ صرف ایک بڑی سازش قرار دیا بلکہ اس میں ملوث عناصر کی بلاتفریق نشان دہی کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کی پوری انکوائری ہونی چاہیے کہ دھرنے کے کون محرک تھے۔

وسائل کہاں سے آئے، اور کیوں کر پاکستان کو اس تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا گیا؟۔ کوئی ذی شعور پاکستانی اس طرح کی حرکت نہیں کر سکتا۔ انھوں نے دھرنے کے تمام محرکات سے پردہ اٹھانے کیلیے وفاق سے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر پارلیمانی کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے۔

پارلیمان ہی ایک ایسا ادارہ ہے جو اس پر بحث کرکے ایک کمیٹی تشکیل دے اور دیکھے کہ طاہرالقادری صاحب نے تو الیکشن لڑا ہی نہیں تھا، انھیں انتخابات پرکیوں اعتراض تھا؟ چوہدری برادران کو شکست فاش ہوئی تھی، اس طرح جو دوسری پارٹیوں کو عمران خان سے ملوایا گیا، اکٹھے کیا گیا، اس کے کیا محرکات تھے اور اس کے پیچھے کیا سوچ تھی، پارلیمان بہترین ادارہ ہے کہ اس کی انکوائری کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف اور پرویزالٰہی نے اپنے دور میں ڈیموں پر کام نہیں ہونے دیا تاہم وزیراعظم نواز شریف نے اقتدار میں آتے ہی دیامیر بھاشا اور داسو ڈیموں کے منصوبوں پر کام کا آغاز کیا اور دونوں ڈیموں کی تعمیر کیلیے اربوں روپے مختص کیے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ مختلف مقامات کے دورے کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ قومیں سیاسی بیانات سے نہیں، عمل سے ترقی کرتی ہیں، متاثرین سیلاب بخوبی جانتے ہیں کہ 2010، 2014 اور اب 2015 میں کون ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون عوام کی مصیبت پر سیاست کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ اور دیگر مقامات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا تاہم خراب موسم کے باعث ان کا ہیلی کاپٹر لیہ نہ اتر سکا اور پروگرام میں تبدیلی کی گئی۔

ملتان واپس جاتے ہوئے وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر نے بستی ونڈاں موہلن میں ہنگامی لینڈنگ کی ۔ وزیراعلیٰ کو دیکھ کر عوام بڑی تعداد میں اکٹھے ہوگئے اور انھوں نے مسرت کا اظہار کیا اور ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ اور’’ شیر آیا‘‘ کے نعرے لگائے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Bajrangi Bhaijaan
Previous Post فلم بجرنگی بھائی جان نے ایک ہفتے میں 281 کروڑ روپے کما لئے
Next Post شہریارخان نے محمد حفیظ پر ایک سالہ پابندی کے خلاف اپیل کی مخالفت کر دی
Mohammad Hafeez

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.