yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پی ٹی اے اور ایس ایم ایس سروس

H.Shazad June 26, 2015 1 min read
PTA
Share this:
PTA
PTA

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا
پی ٹی اے پاکستان ٹیلی کمنیکیشن اتھارٹی ایک قومی ادارہ ہے۔ جو ہر قسم کے ٹیلی کمنیکیشن روابط کی ترسیل کا زمہ دار ہے۔گزشتہ سال جو دہشت گردی کی بزدلانہ واردات پشاور کے ایک آرمی سکول میں ہوئی جس سے ہمارے معصوم بچوں بچیوں کو بے دردی سے زبح کیا گیا ، زندہ جلایا گیا۔ اللہ ان معصوم پھولوں کے صدقے جنہوں نے اپنی ننھی منھی جانیں وطن عزیز پر نچھاور کر کے اپنے اساتذہ کرام کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا۔ یہ صدمہ یہ دکھ معصوم طلباء طلبات کے خاندان۔ عذیزو اقارب تک ہی محدود نہ رہا بلکہ پوری قوم حالت سکتہ میں چلی گئی ۔ لیکن یہی صدمہ ملک وہ قوم کے لئے نعمت بن گیا جب مرد مجاہد جنرل راحیل شریف نے قومی مسیحابن کر عوام کی دکھی سسکتی اور تڑپتی رگ پر ہاتھ رکھ کر کہا۔
انشاء اللہ اسلامی جموریہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گئے۔

پاکستان کے دشمنوں اور غداروں کی کوئی چال نہ چلنے دی۔ اور سب سے پہلے قبلہ درست کرنے کے لئے ٹیلی کمنیکیشن اتھارٹی کو مکمل فعل کیا اور پاکستان میں پہلی بار غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کیا۔ جس سے دہشت گردی کا ناسور نہ صرف مزید بڑھنے سے بھی رک گیا بلکہ ماہرانہ سرجری کی وجہ سے چیر پھاڑ کے مراحل میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب دہشت گردی ملک پاکستان میں ماضی کا حصہ بن جائے گئی۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی اللہ عمر اور سوچ میں برکت فرمائے جنہوں نے حقیقی معنوں میں اسلام کا سچا اور پکا سپاہی اپنے آپ کو ثابت کیا اور پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن میں شامل ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ پاک افواج ہی ملک و قوم کی مسیحا ہے۔

بات ہو رہی تھی پاکستان ٹیلی کمنیکیشن اتھارٹی کی یہ وہ واحد ادارہ ہے جس پر قوم اور غیر ملکی موبائل کمپنیوں کی سرگرمیوں کادار و مدار ہے۔ حالیہ دنوں میں پی ٹی اے کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری ہوا ہے ۔ صرف حکم نامہ جاری ہی نہیں ہوا بلکہ اس پر عمل در آمد بھی ہو رہا ہے ۔ کہ اگر پندرہ منٹس کے اندر دو صد سے زائد ایس ایم ایس بھیجے گئے تو آپ کے میسج بھیجنے والی سہولت بلاک کر دی جائے گئی۔ کیونکہ اب پی ٹی اے میسج فلٹریشن کرتی ہے۔

اگر کوئی تنظیم ادارہ یا انفرادی بندہ اپنے اپنے پیکج کے تحت اپنے دوستوں ، یاروں ، عزیزوں ، رشتے داروں کو یا ویسے جاننے والوں کو ایس ایم ایس کرتے ہیں تو پی ٹی اے محض اس بنا کر میسج کرنے والی سہولت کو بند کر دیتی ہے کہ پندرہ منٹ میں دو صد سے زائد ایس ایم ایس کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ اول فراڈ دوئم کسی کو تنگ کرنا سوئم کسی کمپنی یا پروڈکٹ کی مشہوری کرنا چہارم دہشت گردی میں ملوث ہونا پنجم پاکستانی قوم کو سکون نصیب نہ ہو پاکستان ٹیلی کمنیکشن اتھارٹی سے گزارش ہے آپ ایس ایم ایس فلٹر کریں جو پاکستان کے فلاف ہو ، جو ملکی سلامتی کے خلاف ہو ، وہ ایس ایم ایس بند ہونے چاہیے جو لاٹری انعامی سکیم یا پھر کسی بھی طریقہ سے سادہ قسم کے لوگوں کو لوٹنے والے ہوں فرقہ واردیت پھیلانے والے ایس ایم ایس کو بلاک کیا جائے۔

 SMS Message
SMS Message

کیا ہی اچھا ہو ؟ اگر پی ٹی اے پندرہ منٹس میں دو صد سے زائر ایس ایم ایس کرنے کی صورت میں میسج سروس بلاک کرنے کی بجائے
حقیقی فراڈیوں ،ٹھگؤں، لٹیروں اور ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے والوں کی ایس ایم ایس سروس کو بلا ک کیا جائے ،
بایومیٹرک سسٹم کے تحت سموں کی تصدیق ہونے کے باوجود ایسے شوشے بے معنی ہے۔

یہاں یہ امر بھی خاصی دلچسپی کا باعث ہوگا کہ اگر ایس ایم ایس سروس بلاک کرنی ہے تو ایس ایم ایس فلٹر سسٹم اپ گریڈ کرنا ہوگا۔ تا کہ اگر کوئی شخص یا ادارہ کسی کو تنگ کر رہا ہو یا کسی دہشت گردی میں ملوث ہو یا فرقہ بندی پھیلا رہا ہو تو اس کے خلاف موثر کاروائی کی جا سکے ۔ پی ٹی اے کی یہ کاوائی اگر دو سو ایس ایم ایس پندرہ منٹس کے اندر اندر بھیجے جائیں تو ایس ایم ایس سروس بلاک کر دی جائے خلاف عقل ہے۔ اس کا مظلب اگر کوئی آدمی غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہو، کسی کو گالی گلوچ بھی دیتا ہو ، قتل و اغواء کی دھمکیا ں بھی دیتا ہو تو اس کی ایس ایم ایس سروس پی ٹی اے بلاک نہیں کر سکتی کیونکہ وہ پندرہ منٹس میں دو سو سے زائد ایس ایم نہیں کرتا۔ جہاں تک کسی کو تنگ کرنے سے ایس ایم ایس سروس بلاک کرنے کی بات ہے ۔ کیا تنگ کرنے والہ پندرہ منٹ کے اندر اندر دو سو زائد ایس ایم ایس کرے گا؟؟ نہیں تو پھر اسکی سم بلاک کیسے ہو گئی؟؟؟

پی ٹی اے کی کارکردگی سے مجھے ایک پرانے وقتوں کے ایک ملک کے بادشاہ والہ قصہ یاد آگیا ہے ۔ کہتے ہے ایک بادشاہ ہوتا تھا اس نے پھانسی کے لئے پھندہ بنوایا تھا۔ جب پھندہ تیار ہوگیا تو وزیر نے پوچھا جناب یہ پھانسی کا پھندہ کس کے لئے ہے بادشاہ سلامت نے جواب دیا۔ جس کے گلے پر یہ پھندہ پورا آجائے اسکو پھانسی دے دو۔ بلکل ماضی کے اس بادشاہ کی طرح پی ٹی اے کی بھی کاوش ہے کہ ہر وہ سم جو پندرہ منٹس میں دو سو ایس ایم ایس کرے بند کر دی جائے خواہ ایس ایم ایس کسی کی مبارک باد ، تعزیت، دانشور یا کسی اسلامی سکالر کے ہوں۔

ہر اس ایس ایم ایس کی کھلی اجازت ہو ہو جو پندرہ منٹس میں دو سو سے کم ہوں بے شک جیسے بھی ہوں۔ اس سے پاکستان ٹیلی کمنیکیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگتا ہے۔ اعلیٰ احکام کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ایس ایم ایس کے صحیح فلٹریشن سے ملک و قوم کو سکون مل سکے اور پی ٹی اے کی کارکردگی پر شک و شہبات پیدا نہ ہو۔

Dr Tasawar Hussain Mirza
Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:

H.Shazad

72 Articles
View All Posts
Rana Aijaz sada e waqt
Previous Post ’’نیکیوں کا سیزن۔۔۔ رمضان المبارک‘‘
Next Post دی برٹش آرگنائزیشن فار پیپل آف ایشین اوریجن کے زیراہتمام تقریب کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.