yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پی ایس ایل راؤنڈ میچوں کے یادگار لمحات، کچھ ایسی باتیں جو شائقین کی نظروں سے اوجھل رہیں

Web Editor March 17, 2018 1 min read
PSL, MEMORABLE, MOMENTS, AND, HIDDEN, TRUTH, ABOUT, PSL, LEAGUE, MATCHES
Share this:

رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے
PSL, MEMORABLE, MOMENTS, AND, HIDDEN, TRUTH, ABOUT, PSL, LEAGUE, MATCHESپاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچا اور فیصلہ ہوگیا کہ پلے-آف میں کون کون سی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایک مرتبہ پھر اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اگلے مرحلے میں پہنچی ہیں جبکہ پچھلے سال کی طرح لاہور قلندرز نے سب سے پہلے واپسی کی راہ لی، ساتھ ہی نو آموز ملتان سلطانز بھی، جس نے آغاز تو کامیابیوں کے ساتھ کیا تھا مگر پھر وہ یہ سلسلہ جاری نہ رکھ سکی اور آخری دن پشاور اور کراچی کی کامیابیوں کے ساتھ ہی اُن کے باہر ہونے کا پروانہ بھی آگیا۔22 فروری سے 16 مارچ تک کھیلے گئے پہلے مرحلے میں کئی شاندار مقابلے دیکھے گئے۔ ہم نے اس دوران سنسنی خیزی اور ہیجان انگیزی کو عروج پر دیکھا۔ چوکوں اور چھکوں کی برسات بھی دیکھی اور آخری گیند پر چھکے کے ذریعے فتوحات بھی۔ وکٹیں بکھرتے اور حوصلے ٹوٹتے ہوئے بھی ملاحظہ کیے، لیکن پی ایس ایل 3 کے کچھ پہلو ایسے بھی تھے جو کسی اسکور کارڈ یا ریکارڈ بک میں نہیں جائیں گے بلکہ وہ صرف ذہنوں میں تازہ رہیں گے۔ پلے-آف شروع ہونے سے پہلے ان دلچسپ یادوں کو پھر تازہ کرتے ہیں۔ سب سے پہلے تیسرے سیزن کا سب سے بڑا راز!

ڈین جونز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ہیں، وہی ٹیم جس نے رواں سیزن میں سب سے زیادہ فتوحات حاصل کیں بلکہ مسلسل 6 مقابلے جیت کر اپنی دھاک بھی بٹھائی۔ جب ہمیں دیگر تمام ٹیموں کے کوچز ٹریننگ کٹ میں نظر آتے، تب بیشتر مقابلوں میں ڈین جونز کو کوٹ پہنے، ٹائی لگائے دیکھا اور اُن کے ہاتھ میں نظر آتی ایک سرخ ڈائری! ناظرین تو خیر ایک طرف، مائیکل سلیٹر جیسے کمنٹیٹر کے ذہن میں بھی سوالات گردش کر رہے تھے کہ آخر اس ڈائری میں ایسا کیا ہے کہ اسلام آباد ایک کے بعد دوسرا مقابلہ جیتتا چلا جا رہا ہے؟ایک بار تو وہ ڈائری ’چُرانے‘ میں کامیاب بھی ہوگئے لیکن ڈین جونز سخت ناراض ہوئے اور اپنی ڈائری واپس لے لی۔ بہرحال، پہلے راؤنڈ کے آخری مقابلے میں انہوں نے ڈائری کے 2 صفحات کھول کر کیمرے کو بھی دکھائے، اُن صفحات میں کیا ہے؟ ۔کراچی اور لاہور کے مقابلے میں جذبات بالکل ویسے ہی ہوتے ہیں جیسے بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کے۔ وہ الگ بات کہ یہاں بھی ایک ہی ٹیم کا پلڑا زیادہ بھاری رہا ہے۔ اس بار جب دونوں ٹیمیں دوسری مرتبہ مقابل آئیں تو ہمیں ایک شایانِ شان مقابلہ دیکھنے کو ملا جو سپر اوور تک گیا۔ آخری گیند پر 3 رنز کی ضرورت تھی جب عثمان شنواری کی گیند پر سہیل اختر آؤٹ ہوئے اور کراچی جیت گیا! کے نعرے لگے، اگلے مرحلے تک رسائی کی نوید سنائی گئی لیکن یہ کیا؟ ری پلے میں معلوم ہوا کہ یہ گیند تو نو-بال تھی۔ عثمان شنواری کا یہ ’بمراہ مومنٹ‘ کراچی کو بہت مہنگا پڑا کیونکہ اگلی گیند پر مقابلہ ٹائی ہوگیا اور میچ سپر اوور میں چلا گیا جہاں کراچی کو شکست ہوئی۔پی ایس ایل 3 میں جن نوجوانوں نے سب سے زیادہ متاثر کیا اُن میں سے ایک لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی بھی تھے۔ کراچی کے خلاف اسی سپر اوور والے مقابلے میں شاہین نے آخری اوور کی دوسری گیند پر شاہد آفریدی سے چھکا کھایا لیکن اگلی ہی گیند پر انہیں کلین بولڈ بھی کردیا۔ وکٹ لینے کے بعد شاہین اپنے روایتی انداز میں فضاء میں اچھل کر جشن منانے ہی والے تھے کہ انہیں کچھ یاد آ گیا، سر جھٹکتے ہوئے اپنا ہاتھ چوما اور شاہد آفریدی کی طرف اشارہ کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اس نوجوان باؤلر کے رویّے نے کروڑوں پاکستانی کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے۔
ملتان سلطانز کے خلاف ہونے والے مقابلے کے بعد شاہد آفریدی نے نوجوان سیف بدر سے چھکا کھایا اور اگلی ہی گیند پر انہیں آؤٹ کرکے میدان سے باہر بھیجنے کا اشارہ کیا تھا۔ جس پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا اور نتیجہ ’لالا‘ کی جانب سے معافی کی صورت میں نکلا۔ جب راؤنڈ مرحلے کا آخری مقابلہ ہوا تو شاہد آفریدی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کو کلین بولڈ کردیا۔ وہ بھی جشن منانے گئے، لیکن یکدم رک گئے اور یوں ایک لیجنڈ نے دوسرے لیجنڈ کا احترام کرکے دکھایا۔لاہور نے مسلسل 6 شکستیں کھائیں اور اس کے بعد پے در پے 3 فتوحات حاصل کیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی سب سے حیران کن تھی لیکن اسی مقابلے نے دنیا کو یہ بھی دکھایا کہ قلندروں کے ڈریسنگ روم کا ماحول اصل میں کیا ہے اور یہی ان کی شکستوں کی اہم ترین وجہ بھی ہے۔سہیل خان اپنا چوتھا اور اننگز کا 19واں اوور پھینک رہے تھے۔ 3 گیندوں کے بعد فیلڈنگ میں تبدیلی کی جارہی تھی لیکن ڈیپ بیک وارڈ اسکوائر پر موجود یاسر شاہ کی توجہ کہیں اور تھی۔ بارہا آوازیں دیے جانے پر جب یاسر متوجہ نہ ہوئے تو باؤلر سہیل خان نے گیند اچھال کر ان کی طرف پھینک دی۔ وہ تو خوش قسمتی تھی کہ گیند یاسر شاہ کو لگی نہیں لیکن اس رویّے نے بہت کچھ ظاہر کردیا۔ کچھ دیر دونوں کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی، یاسر شاہ نے بہت غصے سے گیند واپس ان کی طرف پھینکی۔ کپتان برینڈن میک کولم درمیان میں آئے اور انہیں ٹھنڈا کیا۔ ایسا منظر شاید ہی کبھی کرکٹ میں دیکھا گیا ہو۔وہاب ریاض کی مونچھیں تیسرے سیزن کے آغاز سے ہی موضوع بنی ہوئی تھیں۔ انہیں ’دیسی مچل جانسن‘ بھی کہا گیا لیکن اپنی کارکردگی سے انہوں نے واقعی ثابت کیا کہ وہ ’مچ‘ سے کم نہیں۔ 14 وکٹوں کے ساتھ وہ پشاور کے کامیاب ترین باؤلر رہے لیکن اس پر ان کا جشن منانے کا خاص انداز بھی مقبول ہوا جب وہ کسی کھلاڑی کو آؤٹ کرکے مونچھوں پر ہاتھ پھیرتے تھے۔ لاہور قلندرز کے خلاف آخری مقابلے میں وہاب ریاض نے واحد وکٹ آغا سلمان کی لی اور آؤٹ کرتے ہی اپنی مونچھوں پر ہاتھ پھیرنا شروع ہی کیا تھا کہ نجانے کہاں سے حسن علی آگئے، ان کا ہاتھ ہٹایا اور خود ان کی مونچھوں کو تاؤ دینے لگ گئے۔پی ایس ایل 3 میں بھی سب سے پہلے لاہور باہر ہوا اور آخری روز، آخری مقابلے کے ساتھ ہی ملتان کی واپسی کے ٹکٹ بھی کٹ گئے۔ یوں پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی دونوں ٹیمیں باہر ہوگئی جس پر کسی منچلے سے پھبتی کسی کہ اب پی ایس ایل ٹرافی بھی کہہ رہی ہے کہ ’پنجاب نہیں جاؤں گی!‘

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Shoe Thrower
Previous Post نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان مزید زیرعتاب آگئے، ضمانت تو نہ ملی ختم نبوت کا سہارا لینے پر شکنجہ کس دیا گیا
Next Post کراچی، پی ایس ایل شائقین پر اہم ترین پابندیاں اٹھا لی گئیں، وزیر اعلیٰ سندھ کا اہم ترین اعلان سامنے آگیا
National Stadium Karachi survey for PSL final

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.