yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو گا، حتمی فیصلہ

MH Kazmi February 20, 2017 1 min read
Share this:

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں 2017 کے ایونٹ کا فائنل پانچ مارچ کو لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کے حوالے سے آج دبئی میں پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی اور فرنچائز مالکان کے درمیان ملاقات ہوئی۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے مقام کے تعین سے متعلق اجلاس میں فرنچائز مالکان اور چیئرمین پی ایس ایل نے تبادلہ خیال کیا جس میں فرنچائز مالکان نے اپنی ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کے فائنل کے حوالے سے تاثرات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: ‘غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہیں لیکن فائنل پاکستان میں کرائیں’

اجلاس میں تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان سپر لیگ 2017 کے ایڈیشن کا انعقاد لاہور میں ہی ہو گا جو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔

تمام فرنچائز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چاہے غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں، لیکن لیگ کا فائنل رواں سال لاہور میں ہی منعقد کرایا جائے گا۔

پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں فائنل لاہور میں کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ایل مینجمنٹ اور فرنچائز مالکان نے فائنل لاہور میں کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے اور ہم وزیر اعظم، آرمی چیف اور چاروں صوبوں کو وزرائے اعلیٰ کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔

Follow

Najam Sethi

✔@najamsethi

PSL management and franchisees resolve to hold Final in Lahore. We invite PM, COAS and CMs to attend the match at Gadafi Stadium.

3:38 PM – 20 Feb 2017
  • 744744 Retweets

  • 1,8021,802 likes

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے کھلاڑی پاکستان آکر فائنل کھیلنے کیلئے تیار ہیں اور ان کھلاڑیوں کو اضافی 10ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کرا چکے ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھی کہا تھا کہ کھلاڑیوں سربراہان مملکت کی سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ان تین ملکوں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے روی بوپارہ نے بھی لاہور آنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ کیون پیٹرسن کو راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے ڈرافٹنگ کا عمل 22 فروری کو ایک مرتبہ پھر ہو گا۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے پر حامی بھری ہے اور ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں فائنل پاکستان کرکٹ کی مثالہ جیت ہو گی اور جو ٹیم فائنل نہ پہنچی اس کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی فائنل دکھانے کیلئے لاہور لانے کی پوری کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال ایونٹ سے قبل ہی لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد کرانے کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کیا جا سکے۔

لیکن گزشتہ دنوں لاہور میں بم دھماکے کے بعد لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا لیکن نجم سیٹھی نے عوام کی صوابدید پر فائنل کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے شائقین سے سوال کیا تھا کہ کیا غیر ملکی کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں بھی پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرایا جائے۔

ابھی اس معاملے پر شکوک کے بادل چھائے ہوئے تھے کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خوش دھماکے کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کےسبب شاید اس بار بھی لیگ کا فائنل نیوٹرل مقام پر کرانا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: کھیل کو عزت دو گے تو یاد رہو گے

تاہم پاکستان کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے اس سال پی ایس ایل کا فائنل پر حال میں پاکستان میں ہی کرانے کا مطالبہ کیا تاکہ جلد از جلد انٹرنیشنل کرکٹ کو ملک میں بحال کیا جا سکے۔

گزشتہ روز ڈان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی کیلئے پاکستان کیلئے ٹاس فورس کے سربراہ اور انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے پاکستان کو محفوظ مقام قرار دیتے ہوئے لیگ کا فائنل لاہور ہی میں کرانے کی حمایت کی تھی۔

حال ہی میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی پی ایس ایل حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ چاہے غیر ملکی کھلاڑی آئے یا نہ آئیں لیکن پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور ہی میں کرایا جائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PEMRA, ISSUED, NOTICE, TO, HUM, TV, ON, TELECASTING, HOMO,SEXUAL, MATTER, IN, DARAMA, KITNI, GIRHEIN, AB,BAQI, HEIN
Previous Post ہم جنس پرستی دکھانے پر ہم ٹی وی کو نوٹس
Next Post حنا شاہ نواز قتل: مرکزی ملزم 3 ساتھیوں سمیت گرفتار
MURDERER, OF, HINA, SHAHNAWAZ, ARRESTED, FROM, RAWALPINDI, TODAY

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.