yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پی ایس ایل فائنل :’پاکستان کی عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے’

MH Kazmi March 1, 2017 1 min read
PSL, FINAL, IS, MATTER, OF, REPUTE, FOR, PAKISTAN, WE, WILL, NOT, ALLOW, ANY WORD, ON, THIS, NAME
Share this:
شہباز شریف کی صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا—فوٹو بشکریہ: حکومتِ پنجاب/ٹوئیٹر
شہباز شریف کی صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا—فوٹو بشکریہ: حکومتِ پنجاب/ٹوئیٹر

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کا لاہور میں انعقاد پوری قوم کی خواہش ہے اور فائنل کے انعقاد میں انہیں وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا پی ایس ایل فائنل کے لیے متعلقہ ادارے اورمحکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دیں گے اور یہ پاکستان کی عزت کا معاملہ ہے اس پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے سکییورٹی اوردیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ بصیرت کے ساتھ میچ کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنایا جائے گا اور ہنگامی حالات میں ہمیشہ غیر معمولی اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔

View image on Twitter

View image on Twitter

Follow

Govt Of The Punjab

✔@GovtOfPunjab

. @CMShehbaz chaired a high level meeting of law & order to review the security plan for PSL final in #Lahore

انہوں نے شائقین کو ٹکٹوں کی دستیابی کے حوالے سے اوور چارجنگ کی شکایت کے حل کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات دیں۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کے اعلان کے بعد شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بڑھ گیا ہے اور لوگ ٹکٹ کے حصول کی دوڑ میں مصروف ہیں۔تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل کے تمام آن لائن ٹکٹس بارہ بجے سے پہلے ہی فروخت ہوگئے، بینکوں کے باہر طویل قطاریں نظر آئیں جبکہ متعدد مقامات پر تلخ کلامی کے واقعات بھی سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل: ٹکٹ کے حصول کی دوڑ جاری

ڈان نیوز کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے خواہشمندوں کی بڑی تعداد کے مقابلے میں اسٹیڈیم میں نشستیں نہایت محدود ہیں۔

خصوصی شٹل سروس کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے شائقین کو اسٹیڈیم تک لے جانے کے لیے خصوصی شٹل سروس چلانے کا فیصلہ سنایا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شٹل سروس کے ذریعے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم تک مفت سفر کی سہولت دستیاب ہوگی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اندر اور اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے فائنل کے موقع پر اسٹیڈیم تک جانے والے راستے سمیت پورے لاہور شہر کو برقی قمقموں سے روشن کرنے کی ہدایات بھی دیں۔یاد رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد ہوتا نظر نہیں آرہا تھا، لیکن 27 فروری کو اہم اجلاس کے بعد حکومت پنجاب نے فائنل کا انعقاد لاہور میں کرانے کا حتمی اعلان کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے، جب کہ دوسری ٹیم کا فیصلہ دو میچز کے بعد ہوگا۔پاکستان سپرلیگ کا فائنل رواں ماہ 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PSL, PEOPLE, RUNNING, TO, GET, TICKETS, FOR, PSL, FINAL
Previous Post پی ایس ایل فائنل: ٹکٹ کے حصول کی دوڑ جاری
Next Post ’سات دن محبت اِن‘ ڈان میڈیا گروپ کی پہلی فلم
MAHIRA, KHAN, IS, THE, PART, OR, FIRST, FILM, PRODUCE, BY, DAWN, MEDIA, GROUP

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.