yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایک اور دھرنا

Yes 1 Webmaster February 11, 2016 1 min read
Imran Khan
Share this:
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
جب پاکستان میں اکلوتا پی ٹی وی ہوا کرتا تھا تو ہم اس کے قسط وار ڈرامے بڑے شوق سے دیکھتے تھے۔ یہ ڈرامے ہفتہ وار ہوتے تھے اور ہم پورا ہفتہ بڑی بے چینی سے اگلی قسط کے منتظر رہتے۔ اب تو تفریحی چینلز کی بھرمار ہو گئی ہے اِس لیے ڈراموں میں وہ کشش باقی نہیں رہی۔ شاید انہی ڈراموں سے متاثر ہو کر محترم عمران خاں نے بھی اپنی قسط وار سیاست کا آغاز کیا ۔2011ء میں اُن کے مینارِ پاکستان میں کیے گئے سیاسی ڈرامے کی پہلی قسط اتنی زبردست تھی کہ باقی سیاسی اداکاروں کے چھکے چھوٹ گئے اور ہر کوئی اپنے سیاسی تھیٹر بند ہو جانے کے خوف میں مبتلاء ہو گیا۔ اس وقت صرف ہم ہی نہیں پورا ملک ہی خاں صاحب کے ڈرامے کی اگلی قسط دیکھنے کے لیے بے چین رہتا۔ نیوز چینلز کو تو ریٹنگ چاہیے، خواہ وہ کہیں سے بھی ملے اس لیے وہ گھنٹوں بلکہ پہروں خاں صاحب کے اِس سیاسی ڈرامے کی قسطیں دکھاتے رہتے۔

طلسماتی شخصیت محترم عمران خاںکا یہ ڈرامہ اتنا مقبول ہوا کہ گھرگھر اِس پر تبصرے ہونے لگے ۔اِس ڈرامے کی خصوصیت یہ تھی کی اِس میںموسیقی بھی تھی ،ماردھاڑ اوربڑھکیں بھی لیکن آہستہ آہستہ یہ ڈرامہ اپنی کشش کھوتا چلاگیا اور اُس وقت تو اِس ڈرامے میں بالکل ہی جان باقی نہ بچی جب ایک کہنہ مشق فنکار نے ”اندرکھاتے” ہی میدان مارلیا ۔کچھ عرصے کے لیے تو سارے سیاسی تھیٹربند ہوگئے لیکن پھر عمران خاںنے ”دھرنا” نامی ایک ایسی قسط پیش کی کہ سارے سیاسی تھیٹروںکے دَر آہستہ آہستہ وا ہونا ہونے لگے اور پھر ایک وقت ایسابھی آیا کہ ایک طرف اکیلے عمران خاں اوردوسری طرف سارے سیاسی تھیٹرمالکان ۔ شنید ہے کہ اب خاںصاحب دھرناپارٹ ٹو کاآغاز کرنے جارہے ہیں۔

PIA Employees Protest
PIA Employees Protest

ہم توخوش تھے کہ چلو ہمارے سیاسی تھیٹروںکی رونقیں ایک دفعہ پھربحال ہوجائیں گی اور سونامیوں نے بھی دھوم دھڑکے کے لیے ”لنگوٹ” کَس لیے تھے لیکن بُراہو پی آئی اے کے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاجس نے ہڑتال ختم کرکے فلائٹ آپریشن بحال کردیا حالانکہ اُسے حکومت کی جانب سے ملا ”کَکھ” بھی نہیں ۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نے تویہ کہہ دیا کہ معاملات سلجھ گئے اِس لیے احتجاج کاجواز باقی نہیں رہا لیکن حقیقت یہی ہی کہ حکومت ڈَٹی رہی اورہڑتالیوں کوہی ”نیویں نیویں” ہوکر گھر لَوٹنا پڑاجس سے خاںصاحب کے دھرنا پارٹ ٹو کو بھی یقیناََ بہت بڑا دھچکا لگا ہو گا۔ وہ تو ہڑتالیوں کے ساتھ ڈَٹ کر کھڑے ہوگئے تھے حالانکہ اُن کے اپنے منشورمیں بھی پی آئی اے کی نِجکاری شامل تھی لیکن اُنہوںنے دھرنا پارٹ ٹوکو کامیاب بنانے کے لیے ایک دفعہ پھر یوٹرن لے لیا۔

یہ پی آئی اے والے بھی عجیب ہیں کہ جب اُنہیں بہت کچھ مل رہاتھا اور وزیرِاعظم صاحب نے ملازمین کے مکمل تحفظ کے ساتھ اگلے چھ ماہ تک نجکاری پروگرام کو ”فریز” کرنے کی گارنٹی بھی دے دی تھی تاکہ پی آئی اے اپنی کارکردگی دکھاسکے ، اُس وقت یہ ”ھِل مَن مذید” کے نعرے لگاتے رہے لیکن جب حکومت ڈَٹ گئی تویہ پیچھے ہَٹ گئے۔

ہم تو ہمیشہ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف رہے ہیں اوراب بھی ہیں کیونکہ ہمارا نظریہ تویہ ہے کہ گھرکا سامان بیچنے سے گھربستے نہیں ،اُجڑ جاتے ہیں ۔ہم نے انہی کالموںمیں عرض کیاتھا کہ پی آئی اے کو بھی خواجہ سعدرفیق جیسا کوئی پُرعزم وزیرمِل جائے توایک دفعہ پھرپی آئی اے لاجواب لوگوں کی باکمال سروس بن سکتی ہے ۔ہوسکتا ہے کہ حکومت کے ذہن میں بھی کوئی ایسی ہی پلاننگ موجودہو لیکن ہڑتال نے سب کچھ ملیامیٹ کرکے رکھ دیا۔

یہ ہڑتال شایدایک آدھ دِن بعدہی ختم ہوجاتی لیکن سیاسی جماعتوںکی” مہربانیاں ” جلتی پرتیل کاکام کرتی رہیں اورکپتان صاحب کی توآنکھوں کی چمک دوگنی ہوگئی ۔وہ پی آئی اے ملازمین کے ساتھ اظہارِیکجہتی کے لیے ہفتے کواحتجاج میں شامل بھی ہوئے اوراپنے 5 نکات پرمشتمل مطالبات بھی پیش کردیئے ۔پتہ نہیں اُنہوںنے شیخ مجیب الرحمٰن کی طرح 6 نکات پیش کیوںنہیں کیے ۔شاید اُن کے ذہن میں ہوکہ 6 نکات بہت بدنام ہوچکے اِس لیے چلو ایک کم نکتے پرہی اکتفا کر لیتے ہیں۔

Nawaz Sharif and Imran Khan
Nawaz Sharif and Imran Khan

خاںصاحب نے 2011ء میں اپنے آپ کو ”تھرڈآپشن” کے طورپر پیش کیا اور اِس میںک وئی شک نہیں کہ اِس میں اُنہیں کامیابی بھی حاصل ہوئی کیونکہ وہ پیپلزپارٹی کو پیچھے چھوڑکر آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کی حکومت بھی لے اُڑے لیکن وہ اسی پراکتفا کرنے کی بجائے سڑکوںپر نکل آئے کیونکہ اُنہیں وزیرِاعظم بننے کی جلدی ہی بہت ہے۔

اب سوال یہ پیداہوتا ہے کہ کیاخاں صاحب مضبوط ترین پوزیشن پرموجود میاں نواز شریف صاحب کی حکومت کا مقابلہ کرپائیں گے؟۔۔۔۔ یہ بجاکہ 2014ء کے دھرنے نے میاںصاحب کو دفاعی پوزیشن اختیارکرنے پرمجبور کردیا تھا لیکن اب صورتِ حال یکسر مختلف ہے ۔اب خاںصاحب نہ تواُتنے ہر دلعزیز رہے جتنے وہ 2011ء سے 2013ء کے دَوران تھے اورنہ ہی تحریکِ انصاف میں وہ اتحاد نظر آتاہے جو پہلے تھا۔

اُنہوں نے مطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک شروع کرنے اوردھرنا دینے کااعلان توکر دیالیکن اب اُن کے اندازمیں وہ قطعیت نظرنہیں آتی جو کبھی ہواکرتی تھی ۔یوںتو پیپلزپارٹی نے ”اندر کھاتے” اپنی بھرپور حمایت کایقین دلارکھا ہے لیکن خاں صاحب تذبذب میں کیونکہ اُن کے ساتھ پہلے بھی ”ہَتھ” ہوچکا ہے۔ وہ امپائر کی انگلی کھڑی ہونے کاانتظار کرتے ہی رہ گئے اورامپائر کی انگلی توکجا ،پوراامپائر ہی”پھُر” ہو گیا۔ ویسے بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہاتھ ملانے میں تحریک ِانصاف میںٹوٹ پھوٹ کاخدشہ ہے کیونکہ سونامیے تو”ہتھ جوڑی” کے قائل ہیں ہاتھ ملانے کے نہیں۔

شاید یہی وجہ ہے کہ ابھی تک نہ توخاں صاحب نے دھرناپارٹ ٹو کے لیے کسی حتمی تاریخ کا اعلان کیا اورنہ ہی احتجاجی تحریک کاحالانکہ اُن کی اتحادی جماعت اسلامی 23 مارچ کو احتجاجی تحریک کااعلان کر بھی چکی۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sheikh Abu Adam, Ahmed Al Shirazi
Previous Post شیخ ابو آدم احمد الشیرازی دو روزہ آئرلینڈ کا تنظیمی و تحریکی دورہ کریں گیں
Next Post خواتین وزن کم کرنا چاہیں تو ‘اخروٹ کھائیں

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.