yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تحفظِ خواتین قانون اور مذہبی جماعتوں کی حکومت

F A Farooqi March 19, 2016 1 min read
Siraj-ul-Haq
Share this:
Siraj-ul-Haq
Siraj-ul-Haq

تحریر: محمداعظم عظیم اعظم
آج اگر دیکھاجائے تو تحفظِ خواتین قانون کے حوالے سے بات کچھ بھی نہیں ہے، مگرجس زمانے اور جس تہذیب کے جس معاشرے کے لوگوں بشمول حکمرانوں ،سیاستدانوں اور مولوی ملاو ¿ںکا مشغلہ ہی بال کی کھال نکالنا اور رائی کو پہاڑ بناناہوجائے تو پھر اِن کی یہ عادت کوئی نہیں چھڑاسکتاہے اور ایسے ٹولے سے تویہی توقع کی جاسکتی ہے جیساکہ اِن دِنوں ہمارے مُلک میں تحفظِ خواتین کے بل کو ہوابناکر پیش کرنے والوں نے بہت شورشرابہ شروع کررکھاہے۔خبرہے کہ گزشتہ دِنوں منصورہ میں ا میر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت 25 دینی جماعتوں، مدارس دینیہ کی تنظیمات اور علمائے کرام پر مشتمل اپنی نوعیت کا ایک اہم ترین اجلاس منعقد ہوا جس میں شریک تمام شرکاءسرجوڑکربیٹھے اورپھر سب نے متفقہ طور پر تحفظِ خواتین قانون کی شرعی حیثیت کا جائزہ لیا اور اِس کے بعد اجلاس میں شامل تمام حضرات نے باہم متحد اور منظم ہوکر حکومت کو 27مارچ تک پنجاب میں حقوق ِ نسواں قانون کو ختم کرنے کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔اَب یہاں سوال یہ پیداہوتاہے

آج مذہبی جماعتیں جس حقوقِ نسواں قانون کو مغربی ایجنڈا قرار دے کر لاتعلقی کا اعلان کررہی ہیں یہ اِن کی سمجھ اور عقل کا معاملاہے جس پریہ کھلم کھلا حکومت کو ڈیڈلائن دے کر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اپنا ارادہ بھی ظاہر کرچکی ہیں اَب اِس حوالے سے کیا اِن مذہبی جماعتوں کا یہ رویہ درست قراردیاجاسکتاہے؟؟ یہ ٹھیک ہے کہ آج اگر حکومت الوقت نے حقوقِ نسواں قانون کے حوالے سے کوئی ایسا قدم اُٹھابھی لیا ہے تو اِس پر اسلام کی ٹھیکیدار بننے والی ہماری مذہبی جماعتوں کا یہ طریقہ اور رویہ کیسے درست ہوسکتا ہے کہ وہ تُرنت حکومت مخالف تحاریک چلائیں اور اپنی قوت اور طاقت کے استعمال کا عندیہ دے کر حکومت کو بلیک میل کریں اور اپنی مرضی چلائیں اور جوچاہیں کرنے کی دھمکی دیں۔آج اگر ہماری مذہبی جماعتوں کو حقوقِ نسواں قانون پر حکومت سے تحفظات بھی ہیںتو اِس کے بہتر حل کے لئے تو کبھی بھی کسی نے ٹیبل ٹاک اور مذاکراتی عمل کا راستہ تو بند نہیں کیاہے، مذہبی جماعتوں نے افہام وتفہیم کا یہ دروازہ کیوں نہیں کھٹکٹایا ہے؟؟افسوس کی بات ہے کہ بہتری کاراستہ اپنانے کے بجائے ایک ذراسے قانون کے خلاف مذہبی جماعتیں افہام وتفہیم اور ٹیبل ٹاک کا دورکئے بغیرہی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کررہی ہیں۔

Government
Government

جبکہ یہاں یہ امربھی قابل افسوس ضرور ہے کہ آج کیوں مذہبی جماعتوں نے اپنے اجلاس کے اختتام پر ایک ایسا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے ؟؟ جس میں دوٹوک الفاظ میں حکومت کو 27مارچ تک حقوقِ نسواں قانون کے خاتمے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے، ایسے میںیہ بات کچھ سمجھ نہیںآئی ہے کہ ایک طرف تو مذہبی جماعتوں کی جانب سے اِسی مشترکہ اعلامیہ میں بڑے مضحکہ خیز اندازیہ موقف اپنایا گیاہے کہ ” حکومت خاندانی نظام کی تباہی کے مغربی ایجنڈے سے لاتعلقی کا اعلان کرے“ تووہیں دوسری جانب اِن ہی مذہبی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے حکومت سے اپنا یہ پُرزور مطالبہ بھی کردیاہے کہ” اسلامی نظریاتی کونسل کی مشاورت سے نیابل لایاجائے“اور ساتھ ہی حکومت پر اپنی طاقت کا دباو ¿ بڑھانے کے انداز سے یہ بھی کہہ دیاہے کہ” 2اپریل کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے“ اِس موقع پر مجھے اُمید ہے کہ آپ بھی میری طرح اپنی مذہبی جماعتوں کے مشترکہ اعلامیے میں کہی گئیں یہ باتیں نہیں سمجھ سکے ہوں گے کہ اور آپ بھی ضروریہ سوچ رہے ہوں گے کہ آخرہماری مذہبی جماعتیں چاہتی کیا ہیں؟؟؟

اگرچہ حکومت کو حقوقِ نسواں قانون کو ماہ رواں کی 27 تاریخ تک ختم کرنے کی ڈیڈلائن دینے والی مذہبی جماعتوں نے حکومت پر دباو ¿ بڑھانے کے لئے کوئی کسر نہیں رکھ چھوڑی ہے اور آج یہ اُس حدتک جانے کو تیاردکھائی دیتی ہیں جہاں دنیا اِن کے نزدیک حقیر شئے اور پانی کے بلبلے سے زیادہ نہیںہے تب ہی مذہبی جماعتوں نے حقوقِ نسواں قانون کی تبدیلی کواپنی اَنا کا مسئلہ بنالیاہے اوریہ اپنے گریبان چاک کرنے کا ارادہ کچھ اِن الفاظ کے ساتھ بھی کررہی ہیں کہ”مُلک کی تمام مذہبی جماعتیں سیکولراور لبرل نظریات کا مل کر مقابلہ کریں گیں،حکومت آرٹیکل 31 کے تحت ذمہ داریاں پوری کرے، حکمران نظریاتی کرپشن پر چل رہے ہیں،تحریک کے ذریعے قانون ختم کرائیںگے“ آج مذہبی جماعتوں نے حقوقِ نسواں قانون کو تبدیل کرنے کی نیب اپنے ہنگامی اجلاس کے بعد ایک دھمکی آمیز مشترکہ اعلامیہ جاری کرکے اپناکام تو کرکے حکومت کو پوری طرح سے پریشر میں لے لیا ہے تب ہی اِن دِنوں باخبر ذرائع کے مطابق حکومت الوقت کے ذمہ داران کے حوالے سے ایک خبر یہ بھی گردش کررہی ہے کہ”تحفظِ نسواں قانون کا نوٹیفکیشن روک دیاگیاہے

کہایہ جارہاہے کہ نوٹیفکیشن روکنے کا عمل حکومتی سطح کے ایک اہم ترین اجلاس میں مشاورت کے بعد کیاگیاہے اور اِس کے ساتھ ہی ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ” اَب علماءکرام سے مشاورت سے قانون میں ترمیم لانے پر غورکیاجارہاے۔“جبکہ حکومت کی جانب سے آنے والی ایسی خبریں کہاں تک درست ہیں ؟ یہ تو جلد پتہ چل ہی جائے گاکہ حکومت اِس حوالے سے کتنی سنجیدہ ہے مگراَب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی حکومت مذہبی جماعتوں کی ایک دھمکی سے ڈرگئی ہے؟؟ اور یہ اپنی مدت پوری کرناچاہتی ہے؟؟یاایساہرگزنہیں ہے جیساکہ خیال کیاجارہاہے،مگریہاں راقم الحرف کی اپنی رائے یہ ضرورہے کہ آج جو مذہبی جماعتیں تحفظِ نسواں قانون کو تنقیدوں کا نشانہ بناکر اپناقداُونچاکررہی ہیں اِن مذہبی جماعتوں کے سربراہاں تنہائی میں اپنے دل پہ ہاتھ رکھ کر اپنے ایمان سے خود یہ فیصلہ کریں کہ آج یہ مردوں کے جس معاشرے میں زندہ ہیں یہ خود توآزادی سے سانس لے رہے ہیں اِن کے معاشرے کے ہرسطح کے مردوں نے اپنے سے جڑی خواتین کو کتنے اسلامی حقوق دیئے ہیں؟آج اگر حکومت اپنی مظلوم خواتین کو اِن کے جائز حقوق دلانے کا قانون لارہی ہے توکیوں چیخیں نکل رہی ہیں یہ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر خواتین کے حقوق کے تحفظ کے نام پر اپنے مردانہ جابراور ظالم حقوق کی حفاظت کے لئے جمع ہوکرحکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ڈیڈلائن دے رہے ہیں۔؟(ختم شُ

Azam-Azeem-Azam
Azam-Azeem-Azam

تحریر: محمداعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post مشرف نہ آئے تو حکومت ذمہ دار ہو گی، خدا کرے جمہوریت پر مک مکا نہ ہو’
Next Post آئین توڑنے والے کو باہر بھیج دیا، ایان پر پابندی کیوں ہے: مولابخش چانڈیو

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.