yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خوشحالی کی راہ اقتصادی راہداری

Yes 1 Webmaster October 14, 2015October 14, 2015 1 min read
Pakistan China Friendship
Share this:
Pakistan China Friendship
Pakistan China Friendship

تحریر: رانا اعجاز حسین
قابل فخر ہمسایہ و برادر دوست ملک’ عوامی جمہوریہ چین ‘ہمیشہ سے توانائی منصوبوں، صنعت وتجارت اور سماجی خدمات کے شعبوں میں دل کھول کر پاکستان کی مدد کرتا آیا ہے۔ شہد سے میٹھی، سمندر سے گہری، ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی ایک تاریخی حقیقت ہے۔ پاکستان پر جب بھی کوئی آزمائش یا مشکل وقت آیا دوست ملک چین نے ایک قدم آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کی اور پاکستانیوں کو گلے سے لگایا۔

چند ماہ قبل برادر دوست ملک چین کے صدرشی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پردستخط کئے گئے۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان میں معاشی ترقی کے نئے باب کھلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔پاکستان چائنہ اکنامک کو ریڈور منصوبہ دونوں ممالک کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔ یہ منصوبہ جہاں پاکستان کی ترقی کا روڈ میپ ہے، وہاں چین کیلئے بھی اس اقتصادی راہداری کے ذریعے اپنی تجارت کو عرب ممالک اور مغربی دنیا تک پھیلانے سے اس کے عالمی سپر پاور بننے کی راہ ہموار ہوگی۔ پاکستانی سرحد سے متصل چین کا مغربی علاقہ چھ صوبوں اور پانچ خود مختار ریاستوں پر مشتمل ہے۔ مغربی چین کے ان علاقوں کی پسماندگی پاکستان کے مغربی علاقے فاٹا، خیبرپی کے اور بلوچستان جیسی تھی۔ 1978ء میں چین کے ان پسماندہ مغربی علاقوں کو ترقی دینے کیلئے ڈنگ جیاوپنگ نے ”گرینڈ ویسٹرن ڈیولپمنٹ اسٹریجٹی” کے نام سے طویل المعیاد منصوبے کا آغاز کیا۔ چین نے شنگھائی’ بیجنگ’ مشرق وسطی اور دیگر علاقوں کے صنعتکاروں کو بے تحاشہ مراعات دے کر ان مغربی علاقوں میں صنعتوں کا جال بچھادیا۔

چین کی جانب سے اپنے مغربی علاقے میں 37 سال قبل شروع کیا گیا ”گرینڈ و سیٹرن ڈیولپمنٹ اسٹریجٹی منصوبہ ”اپنی تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے۔ چین کے مغربی علاقے پر مشتمل معاشی حب میں تیار ہونے والے مال کو عرب ممالک اور مغربی دنیا تک پہنچانے اور پھر ان صنعتوں کیلئے درکار خام مال لانے کیلئے روٹ کے انتخاب کا مرحلہ آیا تو چین نے اپنے دیرینہ دوست پاکستان کو منتخب کیا، کیونکہ کاشغر سے شنگھائی کا فاصلہ پانچ ہزار کلو میٹر ہے جبکہ گوادر سے کاشغر تک کا فاصلہ صرف دو ہزار کلو میٹر ہے۔ چین کی دور اندیش قیادت نے کئی سال قبل پاکستانی قیادت کو گوادر بندرگاہ اور کاشغر سے گوادر تک سڑک بنانے کی تجویز پیش کی۔

چین، افغانستان کے راستے وسط ایشیاکے ساتھ بھی تجارت کا خواہاں ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مجوزہ روٹ کی لمبائی 2442 کلو میٹر ہے ۔ اس تاریخی اقتصادی راہداری کی تکمیل سے وسط ایشیائ، جنوب مشرق ایشیائ، مشرق وسطی کے ممالک کے درمیان تجارتی نقل و حمل کی ایسی زنجیروجودمیں آجائے گی جو یقینی طور پر پاکستان کو معاشی بلندیوں پر لے جائے گی۔ دہشت گردی اور بدامنی کا سبب بننے والے علاقے فاٹا، خیبر پی کے اور بلوچستان میں معاشی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اس منصوبے پر 8 صنعتی زونز قائم کئے جائیں گے جو پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے ۔ اور اس سے پاکستان کے جغرافیائی محل و قوع اور اسٹرٹیجک اہمیت میں اضافہ ہوگا۔ پاک چین اقتصادی راہدی منصوبے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اس وقت یہ منصوبہ عالمی سطح پر زیر بحث ہے۔

چینی صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اس منصوبے کا افتتاح کیا تو پاکستان مخالف عناصر کی نیندیں اڑ گئیں۔ بلاشبہ پاکستان چائنہ اکنامک کو ریڈور منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان معاشی استحکام حاصل کرکے ا یشیائن ٹائیگر بن سکتا ہے، یہ منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، لیکن اس منصوبے کے افتتاح کے بعدسے دشمنان پاکستان کی نیندیں اڑ چکی ہیں ، دشمن ملکوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف مختلف پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں، کہیں پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں تو کہیں دشمن اپنی خفیہ ایجنسیوں کے ایماء پر پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرکے ملک کے امن و سلامتی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تاکہ پاکستان چائنہ اکنامک کو ریڈور منصوبے میں تعطل آجائے اور کسی طرح یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچے۔

ماضی میں دشمنان پاکستان نے کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو متنازع بنا کر پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا، جس کا نتیجہ عوام پاکستان کو بد ترین انرجی بحران کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔پاکستان چائنہ اکنامک کو ریڈور منصوبہ میں حکومت پاکستان پہلے ہی پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں سے وعدہ کرچکی ہے کہ اس عظیم الشان منصوبے سے چاروں صوبوں اور تمام علاقوں کے عوام کو مساوی ترقی کے مواقع میسر آئیں گے اور کوئی علاقہ اس کے ثمرات مستفید ہونے سے محروم نہیں رہے گا۔

بعض حلقے پاکستان کو شاہراہ ترقی پر گامزن ہونے سے روکنے کیلئے ایک بار پھر منفی عزائم کے ساتھ سامنے آگئے ہیں، لیکن اس بار ترقی کا سفر روکنے والے عناصر کو ہمیں مل کر پسپاکرنا ہوگا۔ ملکی ترقی کے حامل اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق جنم لینے والی افواہوں کو رد کرنا ہوگا، ملک میں امن و سلامتی اور اقتصادی ترقی کی راہوں کو ہموار کرنا ہوگاتب ہی پاکستان ایشین ٹائیگر بن پائے گا اور ملک کامزدور خوشحال ہوگا، کسان خوشحال ہوگا، پاکستان کو پوری دنیا کے ساتھ تجارت کے مواقع میسر آئیں گے، درآمدات برآمدات میں آسانی ہوگی، اور ملک میں خوشحالی کی فضاء قائم ہوگی۔

Rana Aijaz
Rana Aijaz

تحریر: رانا اعجاز حسین
ای میل:ra03009230033@gmail.com
رابطہ نمبر:0300-9230033

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Poor Peoples
Previous Post منظور حسین وسان کا عندیہ یا صرف اخباری بیان
Next Post جل گیا جب کھیت پھر برسا مینہ تو کس کام کا
Old Age

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.