yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

حرمت کا مہینہ احترام کا تقاضہ کرتا ہے

Yes 2 Webmaster September 16, 2015 1 min read
Hajj
Share this:
Hajj
Hajj

تحریر : شاہ بانو میر
اس فانی زندگی کی چکاچوند نے ہمیں اسلام سے اس کے مقدس پاک مہینوں کے تقاضوں سے عاری کر دیا ہےـ ذی الحج کا مہینہ کس قدر خوبصورت انعام ہے اللہ ربّ العزت کا اپنے بندوں کیلئے ـ مگر افسوس کہ ہم اس کو صرف حج کے حوالے سے جانتے ہیں حالانکہ سورت فجر کی ابتدائی آیات میں ان دس راتوں کا احترام اہمیت واضح طور پے بیان کر دی گئی ہے سیرت النبی کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ صحابہ اکرام اس مہینے میں تکبیروں کا اہتمام کرتے فرض نمازوں کا خشوع و خضوع مزید بڑھ جاتا تھا ـ کیسی پیاری رونق بڑھ جاتی ہے حرم شریف میں کہ صرف اللہ کیلئے پوری دنیا سے مسلمان اکٹھے ہو کر وہاں آتے اور اپنے نبیوں کی سنتوں کو زندہ کرتے اور دنیا پر واضح کرتے کہ سچا مذہب اسلام آج بھی 1400 سال گزرنے کے باوجود پوری شان سے آن سے مناسکِ حج کا مظاہرہ کر رہا ہے ـ حق کی آواز کو اس وقت کے آمروں نے طاقتور امراء نے غاصبوں نے اکتھے ہو کر دبانے کی بہت کوشش کی لیکن یہی تو ابتداء تھی کہ حق کو نہ روکا جا سکتا ہے نہ خاموش کیا جا سکتا ہے

صرف صبر کی ٹحمل کی اور حکمتِ عملی کے مِوثر وقت کی ضرورت کا انتظار کرنا چاہیےـ اور پھر ابراہیم ہوں یا حضرت محمدﷺ معجزے ہوتے سب نے دیکھے یہی ہوتی ہے تائیدِ ربیّ جس کا شعور باشعور آنکھ کو ہوتا عام نگاہ نہ بھانپ سکتی نہ پرکھ سکتی ـ ایک دوست کی ہمراہی میں نکلے تھے مکہ سے 10،سال بعد کس شان سے واپسی ہوئی کیونکہ اللہ کے گھر کی عبادت کی سنت پوری کرنی تھی اور قیامت تک سنتِ ابراہیمی کے ساتھ سنتِ رسول ﷺ کا اہتمام ہمیشہ رہے گا ـ سارے معاملات طے ہوئے تو حج کا موقعہ آگیا اور اسلام کے مکمل ہونے کی بھی یہیں ملی ـ ذی الحج کا تقدس یہ کہتا تھا کہ ہر قسم کی فتنہ گری شر پسندی ممنوع تھی ـ اس کا احترام نہ صرف مسلمان کرتے بلکہ کفارِ مکہ بھی کرتے تھےـ

گالی گلوچ قبائلی لڑائی جھگڑے اور جہالت پر مبنی مفروضات کو وجہ بنا کر سال ہا سال بلکہ نسل در نسل تک لڑنا انکے جاہلانہ دور کا پرانا انداز تھا ـ مگر اس مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی ہر جانب امن و امان کا دور دورہ ہوتا ـ لوگ دعاؤں کا خصوصی اہتمام کرتےـ نوافل کی ادائیگی کثرت سے کی جاتی تھی ـ قرآن پاک کو پڑھنا اور اس پر دورانِ تلاوت ہچکیوں سے روتے ہوئے آج بھی وہ لوگ دیکھ سکتے ہیں قاری حضرات کو جن کو اللہ پاک نے یہ توفیق دی کہ دنیا کے ساتھ ساتھ اسلامی مہینوں کی معلومات رکھتے اور ہر مہینے کو اس سیرت النبوی کے تحت گزارنے کا اہتمام کرتے ـ آج ہم اپنی زندگیوں میں اتنے الجھ گئے کہ اس مہینے کے آغاز کو صرف عید کیلیۓ یاد رکھتے کہ ہم نے اہتمام سے تیار ہونا ہے ـ قربانی کرنی ہے اور پھر گوشت کو بانٹنا ہے نہیں اس سے پہلے کے 9 روز انتہائی اہمیت کے حامل ہیںـ

یہ بہت ہی محتاط اور عبادت کرنے کے لئے ہیں جس میں ذہن کو سوچ کو صرف اللہ پاک اور قرآن پاک کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے ـ میدانِ عرفات والے دن امتِ مسلمہ کے لیۓ بونس ہے وہ دن آپ عید کی تیاریوں میں ضائع نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ اس دن کیونکہ دعاؤں کی قبولیت کا کہا گیا ہے تو ہمارا ایمان ہے کہ اس دن دعائیں قبول ہوتی ہیں مادی زندگی کے پیچھے بھاگ بھاگ کر ہم تھک جائیں گے اور مر جائیں گے دنیا نے پھر بھی چلتے رہنا ہم سے پہلے اتنے لوگ چلے گئے کیا فرق پڑا اس دنیا کو؟ اسی طرح اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس سال ہم زندہ ہیں صحتمند ہیں اور عبادات کے قابل ہیں ذہن سے حسد بغض کینہ عداوت نفرت دنیا داری نکال کر اپنے ربّ کے حضور عاجزی سے جھک کر خود کو طرم خان نہ سمجھیں

بلکہ وہ خاکی پُتلا سمجھیں جس کی بنیاد محض ایک قطرہ ہے؟ اور جس کو اپنے اگلے سانس کے آنے کا یقین نہیں ہےـ مسلمان وہ ہے کہ جب اللہ پاک اسے شعور دیتا ہے جہالت کی ان چمکتی ہوئی تاریک راہوں سے نکال کر اسلام کی قرآن کی نورانی روشنائی عطا کرتا ہے تو اس کا دامن اشکوں سے بھیگ جاتا ہےـ شعور آنے سے پہلے وہ ہر کامیابی کا مالک خود کو کہتا تھا قرآن پاک پڑھ کر اوقات کا پتہ چلتا ہے کہ انسان کی کہیں کوئی مجال نہیں یہ اللہ ہے جو کامیابی کے زوال کے آزمائش کے اسباب بنا کر دنیا کو دکھاتا ہے کہ کیسے میں کسی کو مقبولیت دے کر گراتا ہوں اور پھر کیسے اس گرے ہوئے کو اتھا کر اپنی خشیت کی رضا مندی کی عطا کی مہر لگا کر بتاتا ہوں کہ گرانے والے سے اٹھانے والا زیادہ بڑا ہےـ

دنیا کے انہی تنازعات نے آج امتِ مسلمہ کو کئی درجوں میں گروہوں میں اور مختلف فرقوں میں بانٹ دیا ہے الحمد للہ ذی الحج کے مہینے کی برکت سے قرآن پاک کی جہاں جہاں کلاسسز ہو رہی ہیں ٌوہاں پہلے سے بہت زیادہ تعداد میں خواتین خصوصا نوجوان بچیوں کا اضافہ ہوا ہے جو ایک خوبصورت اسلامی پھیلاؤ کی علامت ہے ـ وہ تمام بہنیں جو اس فسق و فجور کے دور میں اپنے گھروں میں ترجمہ تفسیر کی کلاسسز سے بیرون ملک آگاہی کا اسلام کا شعور بہم پہنچا رہی ہیں انتہائی قابل قدر ہیںـ

اللہ پاک تمام بہنوں کو راہِ ہدایت نورانی عطا فرمائے اور ان کے زنگ آلود زہنوں پے جما ہوا زنگ اتار کر ان کو قرآن و سنّت سے جوڑ کر دیارِ غیر میں نسلوں کے تحفظ کا امین بنائے اللہ پاک ہر بہن کی کوشش کو قبول و منظور فرما کر اس بڑہتے ہوئے لشکر میں امتِ مسلمہ کے ایسے بیدار مغز غیرت مند اسلامی مثبت سوچ پر مبنی خالد بن ولید محمد بن قاسم پیدا کرے کہ جو اللہ کے نام کو اسلام کے پرچم کو سنت کے پیغام کو پوری دنیا میں اس شان سے پھیلائیں ـ کہ ہمارے اپنوں کی بے خبری نے اسلام سے دوری نے جو دین کو نقصان عظیم پہنچایا ہے اس کا تدارک ممکن ہو سکےـ ذی الحج کا چاند سب کو :مبارک ہو اور اللہ پاک ان ابتدائی دنوں کو ان کی اہمیت کے حوالے سے اسی طرح دنیا سے دور اللہ کے قریب گزارنے کی توفیق عطا فرمائےـ

ایک ایک لمحہ ضائع نہ کریں گزشتہ گناہوں خطاؤں کی معافی مانگ کر میدان عرفات میں موجود حاجیوں کے ساتھ اپنی دعاؤں کو شامل کر کے نئی شفاف پاکیزہ سادہ زندگی کی ابتداء کریں اس کے گھر میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے غفور و رحیم ہے وہ تواّب الرحّیم ہے وہ یا اللہ امتِ مسلمہ کیلیۓ یہ حج مقبول بنا کر ان پر جاری مسلسل مصیبتوں کے خاتمے کا حج بنا دے اپنی خاص رحمت نازل کر کے ذلّت سے پستی سے نکال کر اوجِ ثریا پر پھر سے پہنچا دے

اُن تمام مسلمان بہن بھائیوں کیلئے دعا ہے جو نہیں جانتے کہ اس مہینے کے ابتدائی دنوں کی کس قدر اہمیت ہے اللہ ان کو شعور عطا فرمایا اللہ ان کے دل اسلام سے جوڑ کر ان کو لغویات سے بے معنی دنیاوی خواہشات سے پیچھے ہٹا کر ان کے دلوں کو اسلام کا نور عطا فرما کر دین کا فہم عطا فرما ـآمین و آخر الدعوانا ان الحمد للہ رب العالمین

Shahbano Mir
Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Imran Farooq
Previous Post عمران فاروق کے قاتل پانچ سال بعد بھی نہ پکڑے جا سکے، 16 ستمبر 2010ء کو قتل ہوئے
Next Post بنوں میں خاندانی جھگڑے پر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق
Bannu

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.