yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مرد کامل

Yes 1 Webmaster October 26, 2015 1 min read
Caliph Harun Rashid
Share this:
Caliph Harun Rashid
Caliph Harun Rashid

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
کرہ ارض پر بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دل میں اکثر ایک خواہش مچلتی ہے کہ کاش اُس کو کسی مردِ کامل کی زیارت ہو جائے ‘وہ چند گھڑیاں کسی مردِ کامل کی صحبت میں گزارسکے، اُس کے دل و دماغ اور روح کے عمیق ترین اور بعید ترین گو شوں کی کثافت لطافت میں بدل سکے، اُس کی بے نور آنکھوں کو ایمان کی روشنی نصیب ہوسکے کیونکہ کسی مردِ کامل کی صحبت کی چند گھڑیاں سالوں کی عبادت سے بہتر ہے، یہ خواہش کچے گھروں میں رہنے والوں سے لیکر قصر مر مر میں گداز آرام دہ پلنگوں پر استراحت فرمانے والوں میں ضرور انگڑائی لیتی ہے، یہی خواہش ایک رات خلیفہ ہارون رشید کے دل میں جاگی، خلیفہ ہارون رشید ایک بار حج کیلئے مکہ میں گیا مِنی میں قیام کی پہلی رات تھی تو خلیفہ ہارون نے سوچا دنیا کے کونے کونے سے نیک لوگ حج کرنے کے لیے اِس میدان میں جمع ہیں تو یقینًا اِن میں اﷲ کے بہت سارے نیک اور مردِ کامل بھی ضرور ہونگے۔

لہٰذا اِس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے اور کسی مردِ کامل کی زیارت کی جائے اِس کے لیے خلیفہ ہارون رشید اٹھا اور اپنے وزیر فضل بن ربیع کے خیمے تک گیا اور آواز دی ‘وزیر باہر آیا خلیفہ کو اپنے در پر دیکھا تو ادب سے بولا امیرالمومنین آپ نے میرے خیمے تک آنے کی زحمت کیوں فرمائی، مجھے حکم کرتے میں آپ کے پاس چلا آتا تو ہارون رشید بولا اِس وقت میرے دل میں شدید خواہش جاگی کہ دنیا جہاں کے نیک اور اہل حق یہاںموجود ہیں تو کیوں نہ کسی مردِ کامل کی زیارت کی جائے، لہٰذا تم مجھے کسی مردِ کامل کے پاس لے چلو ‘وزیر نے عرض کی عالی جناب اِس طرف موجودہ دور کے بہت بڑے بزرگ فضیل بن عیاض مقیم ہیں آئیں اُن کی زیارت کرتے ہیں، لہٰذا دونوں فضیل بن عیاض کے خیمے پر پہنچے جو اُس وقت نماز پڑھ رہے تھے ‘۔

جب آپ فارغ ہو گئے تو وزیر نے دستک دی اور بتایا کہ امیرالمومنین تشریف لائے ہیں تو مردِ کامل نے ادائے بے نیازی سے کہا ‘یہاں امیرالمومنین کا کیا کام اُن سے کہو تشریف لے جائیں اور میری عبادت میں مخل نہ ہوں۔وزیر نے کہا سبحان اﷲ کیا صاحب امر (خلیفہ) کی اطاعت آپ پر واجب نہیں؟ تو فضیل نے جواب دیا میری اجازت تو نہیں لیکن ہاں اگرآپ حکومت کے زور پر اندر آنا چاہیں تو آپ کی مرضی ‘ساتھ ہی انہوں نے دروازہ کھول دیا اور چراغ گُل کردیا تاکہ ہارون کا چہرہ نہ دکھائی دے، ہارون اور فضل دونوں خیمے میں داخل ہو گئے اور اندھیرے میں فضیل بن عیاض کو ڈھونڈنے لگے، ہارون کا نرم و نازک ہاتھ فضیل کے ہاتھ سے مس ہوگیا تو انہوں نے فرمایا کیا یہی نرم و نازک ہاتھ کتنا خوش نصیب ہوگا اگر قیامت کے دن جہنم کی آگ سے محفوظ رہا تو خلیفہ بولااﷲ آپ پر رحمت کرے ہمیں کوئی نصیحت کریں۔

Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

تو آپ بولے تیرے باپ سرتاج الانبیا کے چچاتھے انہوں نے ایک دفعہ آقائے دوجہاں سے درخواست کی کہ رسول اﷲ مجھے کسی علاقے کی حکومت عطا فرمایے تو حضور ۖ نے فرمایا اے عباس میں نے تمھیں تمھارے نفس پر امیربنایا ‘ایسا نفس جو اطاعت حق میں مشغول رہے اِس حکومت سے بہتر ہے جس کی ذمہ داریوں کا کوئی شمار نہیں ‘حکومت قیامت کے دن شرمندگی کا باعث ہوگی۔ہارون رشید کچھ اور ارشاد فرمائیے ‘فضیل بن عیاض: امیر المومنین جب عمر بن عبدالعزیز خلافت پر بیٹھے تو انہوں نے رجاء بن حیواة، سالم بن عبداﷲ اور محمد بن کعب کو بلا بھیجا اور اُن سے کہا میں آزمائش میں ڈال دیا گیا ہوں مجھے کوئی مشورہ دو، اے ہارون رشید تُو ذرا اپنے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھو عمر بن عبدالعزیز نے تو خلافت کو آزمائش خیال کیا جبکہ تم اور تمھارے ساتھی اِسے نعمت سمجھ کر اِس پر ٹوٹ پڑے ہیں۔سنو عمر بن عبدالعزیز کو سالم بن عبداﷲ نے کیا کہا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ روز محشر عذاب الٰہی سے محفوظ رہیں تو مسلمانوں میں جو بڑی عمر کا ہے۔

اُس کو باپ سمجھ جو آپ کی عمر کا ہے اُسے بھائی اور چھوٹا ہے اُس بیٹا سمجھ اِسی طرح عورتوں کو اپنی بیٹیوں، مائوں اوربہنوں کی طرح سمجھ، رجاء بن حیواة نے کہا تھا اگر روز قیامت شرمندہ نہیں ہونا چاہتے تو مسلمانوں کے لیے وہی پسند کیجئے جو اپنے لیے اور جس چیز کو اپنے لیے بُرا سمجھتے ہیں اسے مسلمانوں کے لیے بُرا سمجھئے، اے ہارون رشید میں تمھیں اُس دن کا خوف دلاتا ہوں جب بڑے بڑے قدم ڈگمگا جائیں گے اﷲ تم پر رحم کرے کیا تمھارے ساتھی عمر بن عبدالعزیز کے ساتھیوں کی طرح ہیں ‘یہ سن کر ہارون رشید پر رقت طاری ہو گئی اِس قدر رویا کہ غشی طاری ہو گئی جب ہوش میں آیا تو عرض کی کچھ مزید فرمائیے تو فضیل بن عیاض بولے ‘ہارون رشید تیرے نرم و نازک حسین چہرے کو دیکھ کر ڈرتا ہوں کہ کہیں جہنم کی آگ میں جھلس نہ جائے۔یاد رکھ قیامت کے دن اﷲ تعالیٰ تجھ سے ایک ایک مسلمان کی نسبت سوال کرے گاتو نے انصاف کیا کہ نہیں زندگی اِس طرح گزار کہ تیرے دل میں اپنی رعیت کے بارے میں کوئی کھوٹ اور کینہ نہ ہو کیونکہ محبوب خدا ۖ کا فرمان ہے جس حاکم نے اِس حالت میں صبح کی کہ اس کے دل میں اپنی رعایا کے خلاف کینہ بھراہوا ہو وہ جنت جانا تو دور کی بات ہے وہ جنت کی بو بھی نہ سونگھ پائے گا۔

Allah
Allah

ہارون رشید زارو قطار رونے لگا اُس کی ہچکی بندھ گئی اور وہ چیخیں مار کر رونے لگا تو وزیر نے درخواست کی کہ آپ امیرالمومنین کے حال پر رحم فرمائیں آپ نے تو انہیں مار ہی ڈالا تو آپ نے فرمایا اے ربیع کے بیٹے ہارون رشید کو تم اور تمھارے ساتھیوں نے ہلاک کیا ہے میں نے نہیں، میں تو خلیفہ کی خیر خواہی کر رہاہوں۔وہ آج جتنا روئیں گے کل قیامت کو گریہ زاری سے بچ جائیں گے ایک تم ہو خلیفہ کو یہاں خوش رکھنے کی کوشش کر رہے ہو لیکن کل یوم آخرت کو رنج و الم میں تنہا چھوڑ دوگے، پھر جب ہارون رشید ہوش میں آیا تو عرض کی اگر آپ پر کوئی قرض ہو تو وہ میں خزانہ خلافت سے چکانے کو تیار ہوں آپ نے فرمایا ہاں مجھ پر اﷲ کا قرض ہے مگر اُسے میرے سوا کوئی اور ادا نہیں کرسکتا اور میں ہی کیا کرہ ارض پر موجود ہر انسان اﷲ کے کرموں مہربانیوں اور نعمتوں کا مقروض ہے اور اِس قرض کو صرف عبادت و اطاعت سے ہی چکایا جا سکتا ہے ‘خزانے اور دولت سے نہیں تم بھی قرض کی ادائیگی کی فکر کرو ، قرض بندوں کا ہو یا اﷲ کا وہ کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔

ہارون رشید: میں نے لوگوں کے قرض کی بات کی ہے تو فرمایا: میرے رب نے مجھے اِس کا حکم نہیں دیا اﷲ تعالیٰ نے جنوں اور انسانوںکو عبادت کے سوا اورکسی غرض کے لیے پیدا نہیں کیا بے شک اﷲ ہی رزاق اور زبردست قوت والا ہے۔ہارون رشید: یہ ایک ہزار دینار کی تھیلی ہے میری والدہ کی میراث ہے اور خالص طیب ہے اِس کو قبول فرمائیے، فضیل: افسوس میری تمام نصیحتیں رائیگاں گئیں اور تم نے اِن کو دل میں جگہ نہ دی یہ مال اُس کو دو جس کو اِس کی ضرورت ہے مجھ پر ظلم نہیں تو کیا ہے میں تجھے نجات دلانا چاہتا ہوں اور تو مجھے ہلاکت میں ڈالنا چاہتا ہے، اِس کے بعد ہارون رشید نے سلام کیا اور خیمے سے باہر آگیا ‘واپسی پر ہارون رشید نے اپنے وزیر سے کہا دیکھا مردِ کامل مردان حق ایسے ہوتے ہیں آئندہ میں جب بھی تم سے کہوں کہ کسی مردِ کامل کے پاس لے چلو تو تم فضیل بن عیاض جیسے مردِ کامل کے پاس لے جایا کرو۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org
03004352956

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post ایک اور پاکستان کی بنیاد
Next Post زلزلے سے پورا پاکستان لرز اٹھا، عمارتیں گرنے سے 75 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی
Earthquake

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.