yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پروفیسر وحید الرحمٰن: کچھ یادیںِ، کچھ باتیں

Web Editor April 26, 2018April 26, 2018 1 min read
Prof. Waheed ur Rehman: Some memories, some things
Share this:

سال 2011ء کا ابتدائی مہینہ تھا۔ وفاقی جامعہ اُردو عبدالحق کیمپس کے شعبہ ابلاغ عامہ میں صبح کے دس بجے نہایت شفیق استاد پروفیسر وحید الرحمن ( یاسر رضوی) صحافت کے میدان میں نئے آنے والے طلبہ و طالبات سے رپورٹنگ کی مشق کروا رہے تھے۔

پروفیسر صاحب فرضی پریس کانفرنس کر رہے تھے جس پر اُن کے بیان کردہ جملوں کی رفتار کا ساتھ دینے کے لئے طالب علموں کے قلم بھی اُسی تیزی سے کاغذ پر چل رہے تھے۔ لفظوں کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والوں کے قلم رکتے اور کچھ اس طرح کی آوازیں سنائی دیتیں، “سر پلیز ریپیٹ کیجئے گا “۔ ہونٹوں پر دھیمی مسکراہٹ لیے چشمے کے پیچھے سے ایک طائرانہ نظر سب پر ڈالتے ہوئے کہتے، ” ارے بھئی! جب ملک کا وزیرِاعظم یا صدر میڈیا سے خطاب کرتے ہے تو کیا کوئی رپورٹر اُنہیں ٹوکتا ہے؟ کبھی کسی رپورٹر کو دیکھا ہے یہ کہتے ہوئے؟ اس طرح سے تو آپ کبھی اچھے صحافی نہیں بن سکتے”۔

وہ صحافتی امور سمجھاتے ہوئے بتاتے تھے کہ صحافت ایک ایسا شعبہ ہے جہاں قدم قدم پر خبروں کے لئے لفظوں کا چنائو بہت سوچ سمجھ کر کیا جاتا ہے۔ دہشت گردی کی خبروں میں جاں بحق، ہلاک جیسے لفظوں کے درست استعمال اور خبروں کے توڑ جوڑ سکھاتے سکھاتے ایک دن خود اُن کا نام دہشتگردی کی خبر بن گیا۔ جن ہاتھوں کو اُنہوں نے خبریں بنانا سکھائیں،29 اپریل 2015ء کو ایک وقت ایسا بھی آیا جب اُنہیں ہاتھوں نے اُن کی خبر بھی بنائی۔

مقالہ کی تکمیل میں پروفیسر وحید الرحمٰن کا تعاون کسی بھی طالب علم کے لئے بہت اہم ہوا کرتا تھا۔ ابلاغ عامہ کے طالب علموں کو استاد تو بہت مل جائیں گے لیکن اُن جیسا شاید اب نہ مل سکے۔

وحید الرحمٰن علم کا وہ دریا تھے جو بیشتر علم کے پیاسوں کوسیراب کر گئے۔ وہ روشن چراغ تھے جس نے کئی دیے روشن کیے۔ ان کے روشن کیے دیے آج ذرائع وابلاغ کی دنیا میں ہر سو اجالا پھیلائے ہوئے ہیں۔ استاد روحانی اعتبار سے کبھی نہیں مرتے۔ وہ زندہ رہتے ہیں۔ اپنے چاہنے والوں کے ذہنوں میں کسی تحریر کی صورت اور دلوں میں یاد کی صورت نقش رہتے ہیں۔ آج جب اُن کے زیرِ تربیت طالب علم صحافت کی دنیا میں عملی قدم رکھ چکے ہیں تو ان کے استاد کے رہنما اصول ہی ان  کے لیے مشعل راہ ہیں۔

سچائی اور حقائق کو دنیا کے سامنے لانا اتنا بڑا جرم نہیں ہوتا کہ اُسے سزا کے طور پر زندگی سے ہی محروم کر دیا جائے۔ دہشت گردوں نے پروفیسر وحید الرحمٰن جیسے متعدد نایاب و نادر ہیروں کو کوڑیوں کے مول روند ڈالا۔

علمی و ادبی شخصیات سے محروم ہو جانے والے کراچی نے امن وامان کے حصول کے لئے بہت بھاری قیمت ادا کی ہے۔ اس شہر کی مائوں نے اپنے جوان بیٹے اور طالب علموں نے شفیق استاد کھوئے ہیں۔

پروفیسر وحید الرحمٰن کے قاتلوں کو گرفتاری اوراِنہیں منطقی انجام تک پہنچانے کے بلند و بالا دعوئوں کے بعد عدم ثبوت کی بناء پر رہا بھی کر دیا گیا۔ ان کے اہل خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہے۔

کراچی سمیت ملک بھر میں کتنے ہی پروفیسر وحید الرحمٰن جیسے لوگ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔ جہاں تحقیقات کی ضرورت پیش ہی نہیں آتی۔ اکثر وبیشتر تحقیقات شروع ہونے سے پہلے ہی سرد خانوں میں دب جایا کرتی ہیں بالکل اسی طرح جس طرح آج پروفیسر وحید الرحمٰن کے قتل کا باب کبھی نہ کھلنے کے لئے بند ہوچکا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
NAB: The proceedings begin with the Prime Minister's Principal Secretary Fadad Hassan Fawad
Previous Post نیب: وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف کارروائی کا آغاز
Next Post تجربہ گاہجگ بیتی ایف بی آر کی پالیسی: سگریٹ کی فروخت میں کمی کی بجائے اضافہ
Experience of FBR policy: Increase in sales of cigarette instead

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.