yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مسئلہ کشمیر اب حل ہو جانا چاہیئے

Yes 1 Webmaster February 9, 2016 1 min read
Mian Mohammad Nawaz Sharif
Share this:
Mian Mohammad Nawaz Sharif
Mian Mohammad Nawaz Sharif

تحریر: مقصود انجم کمبوہ
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم پڑوسی ممالک باہم امن و سکون سے رہیں اور بین الاقوامی برادری میں اپنا صحیح اور درست مقام حاصل کریں ۔ پاکستانی اس بات کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں کہ امن و سلامتی کی کوئی معقول اور ٹھوس راہ ملے اور ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہمارے پڑوسی دوست ممالک بھی ایسی پیشکش کو جو ہمارے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اکثر اپنی تقاریر میںاپنے پڑوسی ملکوں کو دیتے آ رہے ہیں قبول فرمائیں۔ ایک فرد کی معاشرتی ذمہ داری اور قوموں کی برادری سے تعلقات کے ضمن میں ایک مملکت کے فرائض کے درمیاں خط متوازی کھینچا جا سکتا ہے ۔ جس طرح کوئی مملکت اپنے شہریوں کی بھرپور شرکت اور تعاون کے بغیر اپنے عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی اسی طرح بنی نوع انسان کے لیے اچھے اور محفوظ مستقبل کا مقصد بھی اس وقت تک حاصل نہیں کیا جا سکتا ۔

جب تک کہ تمام پڑوسی ممالک مل جل کر کام نہیں کرتے قانون کی حکمرانی ہماری زندگی اور سماجی نظام کا ناگزیر جز ہے ۔ آمریت کے تحت زندگی گزارنے والوں کے لیے قانون کی حکمرانی کو ہمیشہ خصوصی اہمیت حاصل رہی ہے ۔ آزادی کے لیے شرط لازم ہے کہ جمہوری عمل کے ذریعے قانون اپنایا جائے اور اس پر عمل کیا جائے اس سلسلے میں اولین مسئلہ انسانی حقوق اور ان پر عمل درامد کا ہے ۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو پاتا انتہا پسندی کا عنصر ختم نہیں ہو سکتا اور کوئی حکمران اس مسئلہ پر اصولوں سے ہٹ نہیں سکتا ۔

بھارت کے ساتھ اصل تنازع کشمیر ہے ۔ کشمیر کی آزادی کے بغیر دوستی کی پینگیں آگے نہیں بڑھ سکتیں ہم نہیں چاہتے کہ اب کوئی بڑا تصادم جنم لے۔ پہلے ہی ہم اس مسئلہ پر تین جنگیں لڑ چکے ہیں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے مختلف نوع کے منفی ہتھکنڈے استعمال میں لا رہے ہیں بہت ہو چکا خونی تصادم اب ہمیں حد سے آگے نہیں بڑھنا چاہیئے اس بات کی بہت خوشی ہوئی تھی کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سرپرائز وزٹ پر پاکستان آئے ایک دوسرے سے گلے ملے اور اس امر کی فضا نے جنم لیا کہ اب ہم مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل حل کر پائیں گے مگر افسوس کہ دوسرے تیسرے روز ہی پٹھان کوٹ کا سانحہ رونما ہو گیا ۔ میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتا کہ کس نے کیا کیا تجزیہ نگاروں نے تو اس سانحہ پر بہت سے بت گڑھ لیے ہیں ۔

اگر ہم اسی ایشو پر بات کریں تو بیل منڈے نہیں چڑھ سکتی ۔ معاملہ اور بگڑتا جائے گا ۔ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان بہت سے خدشات جنم لے رہے ہیں ۔ ہماری انٹیلی جنٹ ایجنسیوں نے بھارتی مداخلت کے کئی ایک ٹھوس ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں ۔ اس سے بیشتر بھی وزیر اعظم نے کئی بار بھارتی وزیر اعظم کو بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوتوں کے بارے میں بات چیت کی ہے ۔ امریکی ایجنسیوں نے بھی متعدد بار ایسی مداخلت پر انگلی اٹھائی ہے گو وہ بھارتی دوستی کو اس تنازعے میں گم ہونے نہیں دے پا رہا ۔

یہ بھی سچی حقیقت ہے کہ بین الاقوامی دہشت گردی اورجرائم کا دائرہ اتنا وسیع ہو گیا ہے کہ بات قانون کی خلاف ورزی سے کہیں آگے نکل چکی ہے ۔ فرانس میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی سے اس امر کو تقویت ملتی ہے کہ ہتھیاروں کی غیر قانونی تجارت پر بطور تشویش ہے علاوہ ازیں ٹیکنالوجی ، مہارت اور عام ہلاکت کے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے درکار مواد کی غیر قانونی تجارت بھی شدید تشویش کا باعث ہے ۔ مثلاً شرف انسانی جسے ہمارے آئین میں باقی سب باتوں پر ترجیح دی گئی ہے یعنی انسانی حقوق ، اقلیتوں کا تحفظ ، کسی ملک کی مزید ٹوٹ پھوٹ اور تقسیم سے بچانے کے لیے اہم احتیاطی تدابیر ہے ۔ انسانی حقوق اور اقلیتوں کا تحفظ کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ۔ کسی بھی ملک کا حکمران طبقہ یا گروہ ان حقوق کو ختم نہیں کر سکتا ۔ بین الاقوامی قانون کی پابندی ہر قوم اور ملک کے لیے لازم ہے ۔ منظم گروہوں کے بین الاقوامی جرائم حد سے بڑھ جانے سے دو فریقوں میں تنائو بڑھ رہا ہے ۔ ہم بھارت پر شک و شبہ کرتے آ رہے ہیں جبکہ بھارتی حکمران پاکستان پر انگلیاں اٹھاتے نہیں تھکتے ۔ نتیجہ تنائو بڑھنا فطری عمل ہے ۔

اسی لیے وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب پڑوسی ممالک مل بیٹھ کر باہم مشورے سے بنی نوع کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا لائحہ عمل واضع کریں ۔ ہتھیاروں اور منشیات کے گھنائونے دھندے اور ان سے حاصل ہونے والی بے پناہ دولت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خطرات و خدشات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم پڑوسی ممالک جس میں ایران ، بھارت ، افغانستان ، روس اور چین تمام ممالک ان خطرات کے سدِ باب کے لیے بین الاقوامی سطح پر مل کر کام کریں ۔ اسی میں ہم سب کی بہتری اور فلاح ہے ۔ ہم نے دو عالمی جنگوں کے نقصانات دیکھ لیے ہین اس تاریخی حقیقت سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیئے ۔ اب ہماری کمزوریوں اور بڑھتے ہوئے تنازعات سے تیسری عالمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔

ہمیں بہت احتیاط سے کام لینا چاہیئے جنگیں کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کر سکیں ۔ جرمن اور جاپان کے شہریوں اور حکمرانوں سے پوچھیے وہ ہمیں پر امن رہنے کی تلقین کریں گے ۔ چین عرصہ دراز سے ہم دونوں پڑوسیوں کو تنازعے ختم کرنے کا سبق دیتا آ رہا ہے ۔ چینی حکمرانوں نے ہمیشہ یہی درس دیا ہے کہ اقتصادیات و معاشیات کی ترقی کے لیے کام کرو جنگی جنون کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دو مگر افسوس کہ ہم ایک دوسرے کو نفسیاتی مریض بنانے پر تل گئے ہیں ۔ بھارت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ اس کے منفی ہتھکنڈوں سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر تو آنچ آ سکتی ہے مگر صفحہ ہستی سے مٹانے یا اس پر بزور شمشیر قبضہ کرنے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہ ہو پائے گا ۔

Maqsood Anjum
Maqsood Anjum

تحریر: مقصود انجم کمبوہ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
First Love
Previous Post پہلی محبت دوسری شادی
Next Post کیا یہ وہ پاکستان ہے ؟
Pakistani People

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.