yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پریانکا کو بہت ہی کم عمر میں کس تکلیف دہ عمل سےگزرناپڑاتھا؟

MH Kazmi October 15, 2017 1 min read
Priyanka, Chopra, was, harassed, at, very, young, age, in, Bollywood, gender, discrimination, standards
Share this:

پریانکا کو18سال کی عمرمیں کس تکلیف سےگزرناپڑاتھا؟

Priyanka, Chopra, was, harassed, at, very, young, age, in, Bollywood, gender, discrimination, standards
Prinaka Chopra in a Hollywood Drama

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ماضی میں اپنے ساتھ پیش آئے ایک تکلیف دہ واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئےکہا ہے کہ 18 سال کی عمر میں انہیں اس حد تک ذہنی دباؤ میں مبتلا کیا گیا تھا کہ ان کا صبر جواب دے گیا تھا،تاہم اس واقعے نے ایک نئی پریانکا کو جنم دیا۔بالی ووڈ فلمیں کہانی، ایکشن، موسیقی اور ہیروئنوں کے بغیر نامکمل ہیں ، بھارتی فلم انڈسٹری میں آج تک کسی نے بھی ایسی فلم بنانے کی کوشش نہیں کی جو ہیروئن کے بغیر ہو، اداکارائیں بالی ووڈ کا اہم اور لازمی جز سمجھی جاتی ہیں اور بیشتر شائقین اداکاراؤں کو دیکھنے کے لیے ہی سینما کا رخ کرتے ہیں ۔ تاہم فلموں کا لازمی جز سمجھی جانے والی ہیروئنوں کو آج بھی بالی ووڈ میں قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا ، ان کے ساتھ نہ صرف صنفی امتیاز برتا جاتا ہے بلکہ انہیں معاوضہ بھی فلم کے ہیرو کے مقابلے میں کم دیاجاتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سکم کو بغاوت سے متاثر کہنے پر پریانکا چوپڑا پر تنقید

 اس صنفی امتیاز کاشکار بالی ووڈ کی تقریباً ہر اداکارہ ہوئی ہے۔ حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے کیر ئیر کی ابتدا میں ہونے والے ایک تکلیف دہ واقعے کا ذکر کیا جس میں ان کے ساتھ واضح طور پر صنفی امتیاز برتا گیا تھا، پریانکا آج بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکارہ ہیں تاہم وہ اپنے ساتھ ہوئے اس واقعے کو بھلا نہیں سکی ہیں۔

پریانکا نےایک انٹرویو کےدوران ماضی کے واقعات سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب میں 18 سال کی تھی تو بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار(پریانکا نے ہدایت کار کانام نہیں بتایا)نے مجھے صاف لفظوں میں کہا کہ اگر میں کم معاوضے اور ہدایت کار کی شرطوں کے مطابق کام نہیں کروں گی تو وہ مجھے فلم سے نکال کر کسی اور کو یہ فلم دے دیں گے،کیونکہ انٹرٹینمنٹ بزنس میں ہیرو کے مقابلے میں ہیروئن کو تبدیل کرناکوئی بڑی بات نہیں ۔ پریانکا یہ واقعہ شیئر کرتے وقت جذباتی ہوگئیں اور کہا کہ میں آج تک یہ سب بھلا نہیں سکی ہوں ۔ تاہم اس واقعے نے میری ہمت توڑی نہیں بلکہ مجھے مزید مضبوط بنایا اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں  خود کواس قابل بناؤں گی کہ کوئی فلمساز مجھے نکالنے کے متعلق سوچے بھی نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کب شادی کررہی ہیں، والدہ نے بتا دیا

پریانکا نے اپنا کہا سچ کردکھایا، آج ان کا شمار صرف بالی ووڈ کی ہی نہیں بلکہ ہالی ووڈ کی بھی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، پریانکا اس قت ہالی ووڈ کے دو پروجیکٹ ’’اے کڈ لائک جیک‘‘اور ’’از اٹ ان رومینٹک‘‘میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ بالی ووڈ میں خواتین کے ساتھ صنفی امیتازبرتے جانے کے رجحان میں تبدیلی آرہی ہے، ماضی کے برعکس اب بالی ووڈ ہیروئنوں کو بھی اہمیت دی جارہی ہے جس کی مثال دپیکا پڈوکون ہیں جنہیں فلم ’’پدماوتی‘‘میں اداکار رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے زیادہ معاوضہ دیا گیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Recovered, from, Taliban, stated, that, Taliban, raped, his, wife, and, killed, his, baby, girl
Previous Post طالبان نے میری بیوی کو ریپ کیا اور بیٹی کو مار ڈالا: بازیاب مغوی جوشوا بوئل
Next Post شہباز شریف نیب پر برس پڑے، آرمی اور عدلیہ پہلے ہی مضبوط خوداحتسابی عمل رکھتے ہیں
Chief, Minister ,Shehbaz , Sharif, mentioning, the, truth, of, self, accountability, in, judiciary, and, Army

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.