yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیراعظم ان ایکشن

Web Editor May 22, 2019 1 min read
Prime Minister's in action
Share this:

Prime Minister's in actionپشاور: خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے کل شام پشاور میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے عمران خان سے صوبے کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے خصوصاً قبائلی ضلعوں میں تمام ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ادھر توقع ہے کہ وزیراعظم شوکت خانم میموریل ہسپتال پشاور کے لئے فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں ایک تقریب میں شریک ہوں گے۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی واضح کیا ہے کہ منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر کام میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام محکموں کو ہدایت بھی جاری کی کہ ہر مہینے اپنے سالانہ ترقیاتی بجٹ کے استعمال پر ریویو میٹنگ کرے گی ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ترقیاتی بجٹ کے استعمال کو 100 فیصد یقینی بنائیں اور تمام محکموں کو 15 اپریل تک غیر استعمال شدہ بجٹ سرینڈر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ایڈیشنل اور سپلیمنٹری گرانٹس کو وزیر اعلی کی مشاورت کے بعد جاری کیا جائے۔ ان احکامات کا اظہار وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی اور ضم شدہ اضلاع کے حوالے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2018-19 پر پیشرفت کے حوالے سے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے ۔ اجلاس میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر، وزیر مواصلات اکبر ایوب، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور ضم شدہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کیلئے 12.7 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بہت جلد ممکن بنایا جارہا ہے ۔ ان میں سے زیادہ تر منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد اپریل کے اختتام تک کر دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ جو فنڈ ضم شدہ اضلاع کیلئے مختص ہیں اُس کو اُن ہی اضلاع میں لگایا جائے اور وہاں کے عوا م کو تمام تر سہولیات جلد مہیا کی جائیں ۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ ضم شدہ اضلاع میں سروس ڈیلیوری کو ہر حال میں ممکن بنانا ہے ، خاص طور پر تعلیم ، صحت و غیرہ میں سروس ڈیلیوری ، سٹاف کی حاضری اور دوسری ضروریات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں زیادہ تر توجہ خدمات کی فراہمی کی بجائے عمارات تعمیر کرنے پر دی گئی تھی لیکن اب تمام تر منصوبہ بندی عوام کو خدمات کی بہتر فراہمی پر مرکوز کی جائے گی۔ اجلاس میں صوبے بشمول ضم شدہ اضلاع کے تمام محکموں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بھی پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے سیکٹر وائز اخراجات اور فنڈز کے استعمال کے حوالے سے بھی تفصیلا ًبتایا گیا۔ ضم شدہ اضلاع میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور دیگر منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 2018-19 میں سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے حوالے سے 308 منصوبوں کیلئے 9452 ملین روپے مختص کئے گئے تھے جبکہ ان منصوبوں پر اب تک بجٹ کے استعمال کی شرح 93 فیصد رہی ہے ۔ 2018-19 میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے 70 منصوبوں پر 3427 ملین روپے خرچ ہوئے ہیں۔ 2018-19 میں محکمہ صحت کے 104 منصوبوں پر اب تک 3299 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ صوبے میں محکمہ آبپاشی کے 176 منصوبوں کیلئے 5599 ملین روپے کا بجٹ جاری ہوا ہے جبکہ ان منصوبوں پر اب تک بجٹ کے استعمال کی شرح 81 فیصد رہی ہے ۔ صوبے میں شہری علاقوں کی ترقی کیلئے 33 منصوبوں پر 1543ملین روپے خرچ ہوئے ہیں۔ صوبے میں صاف پانی کی فراہمی کے 50 منصوبوں کیلئے 2917 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ ان منصوبوں پر 2287 ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ محکمہ بلدیات کے 37 منصوبوں پر اب تک 1282 ملین روپے خر چ کئے جا چکے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The National Accountability Bureau was made to break politicians
Previous Post سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے قومی احتساب بیورو کو بنایا گیا
Next Post اپوزیشن اتحاد میں گٹھ جوڑ
Nexus in opposition alliance

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.