yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیراعظم کے دورے، عثمان بزدار پر عدم اعتماد؟

Web Editor May 28, 2019 1 min read
Prime Minister visits, mistrust on Usman Buzdar?
Share this:

Prime Minister visits, mistrust on Usman Buzdar?وزیراعظم عمران خان نے اچانک سرگودھا، خوشاب اور تلہ گنگ کے ہسپتالوں اور ایک تھانے کا دورہ کر کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور ہسپتال و تھانے پنجاب حکومت کے اختیارات میں آتے ہیں،صوبے کے وزیراعلیٰ کو بتائے بغیر وزیراعظم عمران خان نے تین شہروں کا جو اچانک طوفانی دورہ کیا ہے، وہ سندھ کا کِیا ہوتا تو پیپلزپارٹی نے اسے صوبائی خود مختاری کے خلاف قرار دے کر احتجاج کرنا تھا،مگر عثمان بزدار تو یہ احتجاج بھی نہیں کر سکتے، بلکہ انہیں تو فکر ہو گئی ہو گی کہ اگر وزیراعظم نے اِسی طرح چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا تو سارا نزلہ انہی پر گرے گا،کیونکہ صوبے کے حاکم اعلیٰ وہی ہیں۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ وزیراعظم نے صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لئے خود دوروں کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ان دوروں کے بارے میں کسی کو اطلاع نہیں دی جائے گی، وہ خود اچانک فیصلہ کریں گے اور موقع پر پہنچ جائیں گے۔ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایات کا جائزہ لے کر دوروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ویسے تو یہ بڑا اچھا اقدام ہے، لیکن یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ وزیراعظم صوبے کے وزیراعلیٰ کو بھی بغیر بتائے یہ دورے کر رہے ہیں، جس سے انتہائی بالائی سطح پر ایک سنسنی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اگر صوبے میں کسی پبلک ادارے کی صورتِ حال خراب ملتی ہے تو اُس کا جوابدہ صوبے کا وزیراعلیٰ ہی قرار پائے گا تو متعلقہ محکمے کا سیکرٹری یا آئی جی کو بھی جواب دینا پڑے گا۔یہ گویا تھوڑی سی آگے کی حکمت ِ عملی ہے۔اس سے پہلے بھی دورے تو ہوتے رہے ہیں، مگر اطلاع دے کر اور صوبے کے وزیراعلیٰ کو ساتھ لے کر، اُس کے بغیر وزیراعظم کا میدان میں آ جانا اِس امر کا اظہار ہے کہ اب کارکردگی وزیراعلیٰ سے شروع ہو کر نیچے تک دیکھی جائے گی۔

اب یہ بات تو صحیح ہے کہ دورے کرنے اور چھاپے مارنے کی یہ تکنیک شریف برادران نے متعارف کرائی اور بہت زیادہ استعمال کی۔ خاص طور پر شہباز شریف کو اسی وجہ سے شو باز شریف بھی کہا گیا، جو ہر جگہ پہنچ جاتے اور سرکاری افسروں کو اِدھر اُدھر کر کے اپنا سکہ جما آتے۔ ایک زمانے میں وزیراعظم کی حیثیت سے نواز شریف بھی فیصل آباد کے دورے پر گئے، چھاپے مارے اور افسران کو برطرف کیا، تاہم یہ کام انہوں نے زیادہ تر شہباز شریف پر چھوڑے رکھا،لیکن ایسی صورتِ حال کبھی پیدا نہیں ہوئی کہ وزیراعظم کسی شہر کے دورے پر نکلے ہوں اور صوبے کے وزیراعلیٰ کو اُس کی خبر ہی نہ ہو۔ یہ امر بھی قابل ِ ذکر ہے کہ چند ماہ پہلے یہ خبر آئی تھی کہ عمران خان نے عثمان بزدار کو ایک فعال اور متحرک وزیراعلیٰ کے طور پر اپنی پہچان بنانے کی ہدایت جاری کی ہے،جس کے بعد یہ بھی سب نے دیکھا کہ وزیراعلیٰ نے مختلف شہروں کے اچانک دورے شروع کئے،اور کئی افسران کو کھڈے لائن بھی لگایا۔ وزیراعظم کا خود نکل آنا کیا اِس امر کا اظہار ہے کہ وہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے فعال کردار سے مطمئن نہیں اور انہیں متحرک کرنے کے لئے خود میدان میں آ گئے ہیں۔عمران خان نے جن ہسپتالوں کا دورہ کیا،اُن کے حالات پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔ خاص طور پر بچوں کے لئے طبی سہولتوں کے فقدان پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔ اب یہ بات تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ پنجاب میں صحت کا شعبہ انتہائی ناقص کارکردگی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے بڑی توقعات تھیں کہ وہ صورتِ حال بہتر بنائیں گی، مگر اُن کا کوئی ایک اقدام بھی ایسا نظر نہیں آتا،جس سے سرکاری ہسپتالوں کی حالت ِ زار میں تھوڑی بہت بہتری کا اشارہ ملتا ہو۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار شاید اُن سے پوچھ بھی نہیں سکتے،کیونکہ وہ پارٹی کی سینئر رکن ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بہت قریب بھی ہیں تو کیا یہ کہنا چاہئے کہ وزیراعظم عمران خان نے اچانک چھوٹے شہروں کے ہسپتالوں کے دوروں کا فیصلہ اِس لئے کیا کہ اپنے پارٹی رہنماؤں کو بالواسطہ طور پر یہ پیغام دیں کہ صورتِ حال بہتر نہیں اور اِسے بہتر نہ بنایا گیا تو پھر جوابدہ ہونا پڑے گا۔

ملک کے وزیراعظم کا اس طرح بغیر پروٹوکول کے دور دراز کے شہروں میں پہنچ جانا کوئی عام بات نہیں، انتظامیہ کے لئے سو طرح کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں، مثلاً وہ تھانہ سٹی تلہ گنگ پہنچ گئے، جہاں کوئی بھی واقعہ ہو سکتا تھا، عموماً جب وزیراعظم کسی دورے پر جاتے ہیں تو جہاں انہوں نے پہنچنا ہوتا ہے اُس جگہ کی تلاشی لی جاتی ہے، وہاں موجود تمام اہلکاروں کو غیر مسلح کر دیا جاتا ہے اور سارا نظام وزیراعظم کا سیکیورٹی سٹاف سنبھال لیتا ہے۔ یہاں کچھ بھی نہیں تھا اور تھانے کے اہلکاروں کے پاس اسلحہ بھی تھا، تو یہ ایک بڑا ایڈوانچر ضرور تھا،جس کے وزیراعظم عمران خان عادی ہیں،مگر اسے مناسب قرار نہیں دیا جا سکتا۔ملک میں سیکیورٹی صورتِ حال ایسی آئیڈیل نہیں کہ وزیراعظم بلا روک ٹوک ہر جگہ جا سکیں۔

اس دورے کی جو خوبیاں تحریک انصاف کا میڈیا سیل بیان کر رہا ہے وہ اپنی جگہ قابل ِ ستائش ضرور ہیں، مثلاً کہیں ٹریفک نہیں روکی گئی، نہ ہی ہسپتال کو مریضوں کے لئے بند کیا گیا،نہ وارڈوں سے مریضوں کو نکالا گیا اور نہ ہی ایمرجنسی نافذ کی گئی،لیکن وزیراعظم عمران خان کا بے خوف مزاج اپنی جگہ، مگر زمینی تقاضے کچھ اور کہتے ہیں۔ اس دورے کی خاص بات یہ ہے کہ ہسپتالوں میں کوئی سینئر ڈاکٹر موجود نہیں تھا،حتیٰ کہ ایم ایس حضرات بھی گھر جا چکے تھے۔ جونیئر ڈاکٹر وزیراعظم کے سوالوں کا جواب دیتے رہے۔ گویا وزیراعظم کے جانے سے یہ چیز ہائی لائٹ ہو گئی کہ ہسپتالوں کی انتظامی صورتِ حال دگر گوں ہے۔ انتظامی افسران اور ڈاکٹر اپنے پرائیویٹ کلینکوں کو رونق بخشتے ہیں، ہسپتال میں داخل مریضوں کو نرسوں اور ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹروں کے سہارے چھوڑ جاتے ہیں۔کسی دن اگر وزیراعظم عمران خان ملتان، ڈی جی خان، راجن پور اور خود عثمان بزدار کے شہر تونسہ شریف کے دورے پر نکل آئے تو انہیں اندازہ ہو گا کہ ڈاکٹروں اور عملے کی ملی بھگت سے یہاں کے سرکاری ہسپتالوں کا کیا حشر ہو چکا ہے اور کس طرح مریض ہسپتالوں کی راہداریوں، پارکوں اور کھلی جگہوں پر پڑے آہ و بکا کر رہے ہیں۔

تاہم مَیں شہباز شریف کے دوروں کے وقت بھی لکھتا رہا ہوں اور اب بھی لکھ رہا ہوں کہ یہ مرض کا کوئی مستقل علاج نہیں۔ یہ صرف گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کی ایک کوشش ہے، اصل چیز یہ ہے کہ نظام کو درست کیا جائے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار بتائیں کہ انہوں نے ابھی تک پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کا انتظامی ڈھانچہ بہتر بنانے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں؟وزیراعظم یا وہ خود کتنے ہسپتالوں کا دورہ کر سکتے ہیں،کتنے تھانے دیکھ سکتے ہیں؟ آخر کیوں اس نظام کو درست نہیں کیا جاتا ہے، جس میں آئی جی سے لے کرایس ایچ او تک اور سیکرٹری ہیلتھ سے لے کر آؤٹ ڈور وارڈ کے ڈاکٹر تک کے عہدے موجود ہیں اور اُن پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں،کس ملک میں ایسا ہوتا ہے کہ ملک کا وزیراعظم ایک تھانے کے دورے پر چلا جائے۔ آخر افسران کس مرض کی دوا ہیں،پھر وزیراعظم ایسے دورے کے بعد سوائے سرزنش یا شاباشی کے اور کر بھی کیا سکتا ہے،اس کا تھوڑا بہت سیاسی فائدہ تو ہو جاتا ہے۔

بلے بلے بھی ہو جاتی ہے،لیکن خرابی تو وہیں موجود رہتی ہے۔”رات گئی بات گئی“ کے مصداق انتظامیہ بھی لسی پی کر سو جاتی ہے اور افسران بھی خراٹے بھرتے رہتے ہیں۔اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وزیراعظم تلہ گنگ سٹی تھانے کے دورے پر گئے ہیں، اب تھانہ کلچر میں تبدیلی آ جائے گی تو اسے اس کی خوشی فہمی کے سوا اور کیا کہا جا سکتا ہے۔زیادہ سے زیادہ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے صوبے کے آئی جی کو ایک انتباہی خط لکھا جائے گا کہ وزیراعظم کے دورے میں تھانے کے معاملات درست نہیں تھے،اُن کی اصلاح کی جائے۔اب اس میں آئی جی کے لئے کیا خبریت ہے کہ تھانے کے حالات ٹھیک نہیں، اُس سے زیادہ کون جانتا ہے کہ تھانے تو عقوبت خانے ہیں،وہ خود اصلاح نہیں کر سکتا، کیونکہ یہاں تو ”آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے“۔ اب اُسے وزیراعظم آفس سے اگر وارننگ لیٹر مل جاتا ہے تو وہ یس سر کہہ کر جواب بھیج دے گا، نہ عام آدمی کو کچھ ملے گا اور نہ نظام میں سر مو کوئی تبدیلی آئے گی۔ سو وزیراعظم کے ان دوروں کو سطح آب پر ایک ارتعاش دکھانے کی کوشش ہی قرار دیا جا سکتا ہے، باقی ہونا دونا کچھ نہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Motorcycle riders killed Young shopkeeper Mohammad Naveed Bhatti by firing
Previous Post موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان دکاندار محمد نوید بھٹی کو ہلاک کردیا
Next Post روزہ رکھنے سے ذہنی اور روحانی ورزش ہوتی ہے
Fasting is a mental and spiritual exercise

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.