yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب , متوازن , خودمختار خارجہ حکمتِ عملی کا عکاس
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
    بین الاقوامی خبریں
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب , متوازن , خودمختار خارجہ حکمتِ عملی کا عکاس
    • امریکہ بحرین کے اپنے فوجی اڈے پر پے درپے حملوں کے باوجودیہاں سے جوابی کارروائی کیوں نہیں کررہا؟ اور یہ اڈہ اسرائیل کی لائف لائن کیسے ہے؟ آئیے سمجھتے ہیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب , متوازن , خودمختار خارجہ حکمتِ عملی کا عکاس
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

وزیر اعظم پاکستان آئے لیکن وعدہ پورا نہ کر سکے

Yes 2 Webmaster December 15, 2014December 15, 2014 1 min read
PML N
PML N
PML N

محترم قارئین !تحصیل تلہ گنگ کو ن لیگ کا گڑ ھ ما نا جا تا تھا جس کی وجہ سے گذشتہ الیکشن میں ن لیگ نے تمام سیٹیں اپنے نام کیں لیکن ن لیگ کے ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن و ایم پی ایزسردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور ملک ظہور انور اعوان کے رویوں نے تحصیل تلہ گنگ کی سیاست کا رخ یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ اگر سیاسی مدوجزر کو تلہ گنگ کی عوامی رائے اور عوامی مسائل کو سامنے رکھ کر دیکھا جا ئے تو معلوم ہو تا ہے کہ جس طرح ن لیگ کے پاس تحصیل تلہ گنگ کی تمام سیٹیں ہیں اور ساتھ سونے پہ سوہاگہ یہ بھی ہے کہ سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیں جن کی پاور و اختیارات اک صوبا ئی وزیر کے برابر ہیں۔ تو ان تمام تر لیڈران کے ہوتے ہوئے تلہ گنگ کی ترقی کا عمل رکا ہوا ہے۔ کیو نکہ تمام طرف سے تحصیل تلہ گنگ کو ن لیگ کے نالائق امیدواروں نے گھیرا ڈالا ہوا ہے اور اسی وجہ سے بدقسمتی نے اپنے ڈیرے اک با ر پھر لگائے ہوئے ہیں اور تحصیل تلہ گنگ کی ترقی کا عمل رکا وٹ کا شکار ہے۔

ضلع تلہ گنگ کانعرہ لگا کر عوام کو اک بار پھر تمام تر ترقیاتی کاموں سے محروم کیا گیاکیو نکہ اس تمام وقت میں کو ئی اور ترقیاتی کام ن لیگ کی طرف سے شروع نہیں کیا گیا۔ تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دینا بہت ہی اچھا ثابت ہو تا ۔ اور اس سے ن لیگ کی اہمیت اور بھی بڑھ جا تی اور ن لیگ کے وو ٹ بنک میں مزید اضافہ ہو تا ۔ لیکن ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کو ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے جس طرح ماموں بنایا انہوں نے اس سے کہیں بڑھ کر اپنے حلقے کی عوام کو ماموں بنا دیا جس سے ن لیگ کی مقامی پوزیشن کے ساتھ ساتھ ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کی پوزیشن بھی خاصی کمزور ہو ئی ہے ۔گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دورہ بلکسر کے بارے کہا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان تلہ گنگ کیلئے میگا پروجیکٹ کا اعلان کریں گے ۔ بلکہ ایم این اے صاحب نے تو عوام کو کہا تھا کہ ضلع تلہ گنگ کا بھی نوٹیفیکیشن دیا جا ئے گا ۔ لیکن وہ آئے اور ماموں بنا کر چل دیے یہ اچھا نہیں ہوا تلہ گنگ کی عوام کو مایوسی کا سامنا کر نا پڑا۔اب ن لیگ کی قیادت کو چاہیے کہ تحصیل تلہ گنگ کے باقی ترقیاتی کاموں کو دیکھیں کہ کیا کیا عوام کو چاہیے اور جتنا جلدی ممکن ہو سکے تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دے کر عوام کی ناراضگی کا ازالہ کیا جائے۔

قارئین اگر آپ تحصیل تلہ گنگ کی تاریخ کا ورق تھوڑا سا پیچھے الٹائیں اور دیکھیں کہ ق لیگ کے دور حکومت میں تلہ گنگ میں کیا کیا ترقیاتی کام ہو ئے اس تحریر کو پڑھنے سے پہلے قارئین اس بات کو پورے انصاف سے اپنے دماغ میںبیٹھا لیں کہ میں جو کچھ بھی ق لیگ کے بارے لکھ رہا ہوں کیا یہ حقیقت ہے یا نہیں کیو نکہ میرا جھکا ؤ کسی ق ،ن،وغیرہ کی جما عت سے نہیں الحمدا للہ میں اپنے ضمیر کی آواز سے لکھتا ہوں اور بلا خوف ہو کر لکھتا ہوں اس لئے تمام قسم کی تعصب کی عینک اتار کے پڑھیں ۔تو میں بات کر رہا تھا ق لیگ کے دور حکومت کی کیو نکہ اتنا وقت تو نہیں گزرا اس دور کوکہ میر ے بھو لے قارئین وہ دور بھو ل گئے ہوں۔ تلہ گنگ اور تلہ گنگ کے مضافات کی عوام اگر اپنے انصاف سے کام لے تو انہیں یا د ہو گا کہ وہی عمار یاسر جو کہ تلہ گنگ کے اک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والافرد تھا گو کہ چو ہدری برادران نے ان کو یہاں اپنی سیاست کی خاطر اکٹو کیاجو ہوا یہ اک الگ موضوع بحث ہے لیکن حافظ عمار یا سر نے تلہ گنگ کی تر قی کے لئے جو اقدامات کئے اور جو کو ششیش کیںوہ قابل فخر ہیں ۔ان سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔

ذاتی طور پر حافظ عما ر یا سر سے میر ے ہزارہا اختلاف ہوں گے لیکن تلہ گنگ کی ترقی میں اگر کو ئی مخلص سیاسی و سماجی ورکر دیکھا ہے تو وہ حافظ عما ر یا سر ہے ۔حافظ عما ر یا سر نے نہ صرف تلہ گنگ بلکہ مضافات میں بھی اس قدر ترقیا تی کا موں کا جا ل بچھوایا تھا کہ اک بار تمام پرا نے پردھان منتریوں یعنی تلہ گنگ کے سیاست دانوں کو یہ خطرہ دیکھا ئی دیا تھا کہ اب حافظ عما ر یا سر کے اس اقدام سے عوام میں اک نیا شعور آتا دیکھا ئی دیتا ہے کہ اب تھا نے کچہری ،گلیاں ، نا لیوں کی سیاست کر نا مشکل ہو گیا ہے۔ اب عوام مشترکہ فوائد چا ہتی ہے ۔ عوام تلہ گنگ کو پھلتا پھولتا دیکھنا چا ہتی ہے۔آج جو بائی پاس زیر تعمیر ہے اس کے لئے بھی ق لیگ کے ہی دور میں حافظ عمار یاسر نے فزیبلٹی تیار کروا کر اس سیڑھی پر چڑھنے کا راستہ دیا تھا گو کہ اس پر آج کل کام ن لیگ کے دور میں جاری ہے لیکن اگر دیکھا جائے تو اس کا کریڈٹ بھی حافظ عما ر یا سرکو ہی جاتا ہے۔

مجھے اپنے کی شعبہ کے چند احباب سے شکوہ بھی ہے جن کی وجہ سے ہما رے اچھے اور با کر دار صحافیوں کو بھی عوامی حلقوں میں پریشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے میںسچ بو لتے ہو ئے کسی سے ڈرتا نہیںاس لئے لازم بات کروں گا کہ یہ کیا کر رہے ہیں ہاں یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ میرا مقصد کسی پرخواہ مخواہ تنقید کر نا نہیںہے بس اصلاح کی نیت سے بات کر رہا ہوں۔کہ میں یہ بر ملا کہنا چا ہتا ہوں کہ تلہ گنگ کی ترقی میں رکا وٹ میرے اپنے مقدس شعبے صحافت سے تعلق رکھنے وا لے چند احباب بھی ہیں ۔ جو اپنے مفادات کی خاطر ان سیاسیوں کی چاپلو سی کر تے ہیںان کی قربت حاصل کر نے کی خاطر ان کی جھوٹی سچی خبریں لگا کر ان کی خوشنودی حاصل کر تے ہیں اور جس کا نتیجہ یہ ہو تا ہے کہ ہما ری سادہ لوح عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ان سیاست دانوں کے لئے آسان ہو جا تا ہے اور ترقی کا عمل چند مفاد پر ست احباب کی وجہ سے رکا وٹ کا شکار ہو جا تا ہے۔

آجکل یہ حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں کہ کبھی دیکھوتو یہ چاپلوسوں کا ٹولہ ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کو اپنی چاپلو سی میں لئے ہو تا ہے تو کبھی ایم پی اے ملک ظہور انور یا ایم پی اے سردار ذوالفقار علیخان دلہہ کو ۔جبکہ عملی طور پر کچھ بھی نہیں صرف نیوز کی مدد سے عوام کو لو لی پوپ دے کر چپ رکھا جا رہا ہے۔جیسا کہ ضلع تلہ گنگ کی سچی چھوٹی خبریںسب سے بڑی مثال ہم سب کے سامنے ہے۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب ہما را نوجوان اس قدر سیاست کو سمجھتا ہے۔ کہ ان چاپلو سوں کی پالیسیاں فیل ہو تی دیکھا ئی دیتی ہیں۔ اس طرح کے حالات میں مجھے دیکھا ئی دیتا ہے کہ وہ وقت دور نہیںجب نوجوان انکی تمام چاپلوس چالوں کو تلہ گنگ کی سڑکوں پر روند ڈالیں گے۔ان کو ان تمام تر حالات کو دیکھ کر فیصلہ کر نا چا ہیے کہ عوام کام چاہتی ہے ۔عوام تلہ گنگ کو ترقی میں دیکھنا چاہتی ہے اس لئے ان تما م پردھان منتریوں کو چاہیے کہ وہ اپنا سیاسی مزاج بدلیں۔

میں اپنی عوام کی طرف سے اپنے ایم این اے، ایم پی ایز اور ملک سلیم اقبال سے یہ پو چھنا چا ہتا ہوں کہ تلہ گنگ کی عوام کو صرف لو لی پوپ دے کر کیوں رکھا ہوا ہے؟؟؟؟؟ کیوں عوام کے ساتھ مزاق کیا جا رہا ہے؟؟؟؟؟؟ اگردیکھو تو اس عوام نے ووٹ دیا تو آپکی اہمیت بنی۔ خدارا عوام کے حال پر رحم کریں طاقت کے نشے کو اپنے اوپر سے اتاریں۔

تحریر : ملک عا مر نواز
aamir.malik26@yahoo.com
0300-5476104

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Saad Rafique
Previous Post لاہوریوں نے عمران خان کی شیطانی سونامی مسترد کر دی اب وہ باز آ جائیں اور بال ٹھاکرے نہ بنیں، سعد رفیق
Next Post حکومت فوری طورپرجوڈیشل کمیشن بنائے ورنہ نوازشریف کیلئے حکومت کرنا ناممکن ہوجائے گا، عمران خان
Imran Khan

Related Posts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب , متوازن , خودمختار خارجہ حکمتِ عملی کا عکاس

March 7, 2026

وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

March 7, 2026

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، سمیت 47 ملزمان کو سزا، اصغر علی مبارک انسداد

March 7, 2026

امریکہ بحرین کے اپنے فوجی اڈے پر پے درپے حملوں کے باوجودیہاں سے جوابی کارروائی کیوں نہیں کررہا؟ اور یہ اڈہ اسرائیل کی لائف لائن کیسے ہے؟ آئیے سمجھتے ہیں

March 7, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.