yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • پاکستانی قیادت کی کامیاب ڈپلومیسی کے خلیجی جنگ پر اثرات، چین اور یورپی یونین کی کھل کر پاکستان کی مصالحتی مہم کی حمایت
    بین الاقوامی خبریں
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    • اسلام آباد عالم مشرق کا جنیوا، ایران, امریکہ تنازعہ ;سفارت کاری تیز,اہم ممالک سے رابطے
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    • موجودہ دورِ حکومت میں روایتی اقدامات میں چند نمایاں تبدیلیاں
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

MH Kazmi March 7, 2026March 7, 2026 1 min read
Share this:

راولپنڈی(اصغر علی مبارک) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی تیل منڈی پر بھی ظاہر ہونے لگے، دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم جاری کیا ہے انہوں نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پیٹرول پمپس کو فوری سیل کیا جائے اور ان کے لائسنس منسوخ کر کے قانونی کارروائی شروع کی جائے وزیراعظم نے ہدایت کی ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ جو پیٹرول پمپس اس “مکروہ دھندے” میں ملوث پائے جائیں، ان کے لائسنس فوری منسوخ کیے جائیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل اور اسٹاک کی نگرانی کے لیے ایک ریئل ٹائم ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بنانے کا حکم دیا گیا تاکہ صوبوں کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا جا سکے۔ وزیرِ پیٹرولیم کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایندھن کی بچت اور بلاتعطل سپلائی کا جامع منصوبہ تیار کریں اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا کافی ذخیرہ موجود ہے اور کسی بھی قسم کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں ہے، اس لیے عوام پریشان نہ ہوں۔ یہ اقدامات مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال اور سپلائی چین میں ممکنہ تعطل کے پیشِ نظر احتیاطی طور پر کیے جا رہے ہیں۔ عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور ملک کی توانائی سپلائی چین مکمل طور پر مستحکم ہے۔ تاہم آبنائے ہرمز اوربابِ المندب کی صورت حال کو عالمی توانائی رسد کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا گیا۔ لندن برینٹ کروڈ اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ عالمی مالیاتی ادارے نے قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا,عالمی منڈی میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت میں 2 ڈالر 48 سینٹس اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 80 ڈالر 22 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔ اپریل کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 72 ڈالر 49 سینٹس فی بیرل میں طے پا رہے ہیں تاہم قمیت میں ایک ڈالر 26 سینٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سپلائی میں ممکنہ کمی اور جاری سیاسی تناؤ کی وجہ سے تیل کی بین الاقوامی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک بڑھ سکتی ہیں۔ ادارے کے مطابق اگر مشرق وسطیٰ میں صورت حال مزید بگڑتی ہے تو اس کے اثرات توانائی کی عالمی قیمتوں پر بھی مرتب ہوں گے، جس سے عالمی منڈیوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کرنے کا مطالبہ کیاہے, بتایا گیا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، جس پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی سخت کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر اسٹاک اور قیمتوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ عوام کو توانائی سپلائی محفوظ ہونے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم کردہ پیٹرولیم قیمتوں کی نگرانی کمیٹی کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اعلیٰ سطحی کابینہ کمیٹی نے توانائی مارکیٹ کی نگرانی مزید مؤثر بنانے اور سپلائی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے دائرہ اختیار سے متعلق تمام امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔ حکام نے خبردار کیا کہ اگر کشیدگی طویل ہوئی تو پاکستان کی توانائی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔ اسی تناظر میں کمیٹی نے روزانہ اجلاس منعقد کرنے اور اسٹاک و قیمتوں کا ریئل ٹائم جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں ایل این جی اور ایل پی جی کی سپلائی، شپمنٹس اور ٹرمینل آپریشنز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی ہم آہنگی تیز کی جائے اور ذخائر کی درست تصدیق یقینی بنائی جائے۔ عالمی قیمتوں کے اثرات شفاف اور منظم طریقے سے عوام تک منتقل کیے جائیں گے اور توانائی سپلائی محفوظ ہے، لہٰذا عوام پریشان نہ ہوں۔ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کے حوالے سے قائم کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے، جبکہ حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی کمیٹی نے خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین پندرہ روزہ کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر کرنے کی سفارش کی تھی۔وزیراعظم کی جانب سے اس سفارش کی منظوری کے بعد امکان ہے کہ آئندہ دنوں میں قیمتوں کا جائزہ ہر ہفتے لیا جائے گا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اصولی فیصلہ بھی کرلیا ہے۔ آئندہ اعلان میں پٹرول کی قیمت میں تقریباً 25 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر تک اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال،عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں،ملک میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت پندرہ مارچ تک بتیس روپےفی لیٹر بڑھنےکا خدشہ ہے۔ ذرائع کےمطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 153 روپے50 پیسےسےبڑھ کر186روپے47 پیسےہونےکا امکان ہے،15مارچ تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے سے زائد فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں ہائی اسپیڈڈیزل قیمت 93 ڈالر2 سینٹ سےبڑھ کر138 ڈالرفی بیرل پہنچنےکا امکان ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت فی بیرل 79 ڈالر 14سینٹ سے بڑھ کر97 ڈالر92 سینٹ ہوجائےگی۔
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ قطر انرجی کی جانب سے گیس کی فراہمی معطل ہونے کے بعد توانائی کا بحران مزید گہرا ہو گیا ہے، جس کے اثرات یورپ میں خاص طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یورپی ممالک میں گیس کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، جو توانائی کی دستیابی اور قیمتوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کا واضح اشارہ ہے۔دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر کسی قسم کی سبسڈی نہ دے اور قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل کیا جائے تاکہ بجٹ اور مالیاتی ہدف متاثر نہ ہو۔ آئی ایم ایف نے ہدایت دی ہے کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے حوالے سے 30 جون تک 1468 ارب روپے کے ہدف کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ پہلے چھ ماہ میں اس لیوی کے تحت 822 ارب روپے جمع ہوئے جبکہ جولائی تا دسمبر 60 فیصد سے زائد آمدنی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کرنے کے لیے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔مذاکرات میں اسکول اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کرنے، یونیورسٹیز اور سرکاری دفاتر کو اسمارٹ ورکنگ پر منتقل کرنے، دکانوں اور مارکیٹس کے اوقات مقرر کرنے، اور گروسری و ریستوران کے لیے ڈلیوری سروس اختیار کرنے کے اقدامات کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کی سفارشات کے ساتھ ایک جامع عملدرآمدی منصوبہ بھی پیش کیا جائے گا تاکہ تمام تجاویز پر مؤثر عمل درآمد ممکن ہو سکے۔ حکام نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں اور فراہمی کے حوالے سے کوئی فوری بحران متوقع نہیں۔ یہ مذاکرات اس وقت ہو رہے ہیں جب حکومت اور آئی ایم ایف مالیاتی اصلاحات اور سبسڈی میں کمی کے حوالے سے حتمی پلان پر اتفاق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بجٹ اور معیشت مستحکم رہ سکے۔واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت بند کردی ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔ برطانوی بحری تجارتی آپریشنز مرکز کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب کم از کم تین جہازوں پر حملوں کی اطلاعات ہیں، جبکہ 150 سے زائد ٹینکرز نے خلیجی پانیوں میں لنگر انداز ہو کر انتظار شروع کر دیا ہے مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں بڑھتے جغرافیائی تناؤ اور ایران اسرائیل تنازع کے باعث توانائی کی عالمی منڈی میں شدید ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ بدھ کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت مشرق وسطیٰ کے بینچ مارک دبئی کروڈ آئل کے مقابلے میں 3.33 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو ستمبر 2023 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار ڈیٹا میں ظاہر کیے گئے ہیں۔تین بڑے عالمی آئل بروکرز نے رائٹرز کو بتایا کہ برینٹ کے اگست کے ایکسچینج فیوچرز فار سویپس (EFS) نے دبئی کے مقابلے میں 3.33 ڈالر کا پریمیم حاصل کیا، جو مارکیٹ میں رسد کی غیر یقینی صورتحال اور قیمتوں کے ڈھانچے کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جب کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگی صورتحال بدستور برقرار ہے، اگرچہ اب تک بڑے تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر کوئی براہ راست حملہ نہیں ہوا۔ماہِ رواں کے آغاز میں برینٹ خام تیل کے پہلے مہینے کے معاہدے اور چھ ماہ بعد کی ترسیل والے معاہدے کی قیمت میں فرق تقریباً دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس رجحان کو مارکیٹ میں ”بیکورڈیشن“ کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ قریبی مدت میں تیل کی رسد کو خطرہ لاحق ہے، اور موجودہ قیمتیں مستقبل کی قیمتوں سے زیادہ ہیں۔مارکیٹ شرکاء خاص طور پر آبنائے ہرمز میں ممکنہ خلل سے متعلق پریشان ہیں، جو دنیا کے کل سمندری تیل کا تقریباً 20 فیصد راستہ ہے۔ مشرق وسطیٰ کے دیگر تیل بینچ مارک، خاص طور پر دبئی، بھی اس کشیدگی سے متاثر ہو کر مہنگے ہو چکے ہیں۔ دبئی کے کیش پریمیم اس ہفتے دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب، مشرق وسطیٰ سے ایشیا تیل کی نقل و حمل کے لیے ٹینکروں کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے، جس سے عالمی ترسیلی اخراجات میں مزید بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔ ایل ایس ای جی کے سینئر آئل اینالسٹ امرل جمیل کے مطابق، ’ای ایف ایس کا فرق جغرافیائی خطرات اور اوپیک کی برآمدات سے متعلق توقعات کے باعث بڑھ رہا ہے۔ جب تک یہ کشیدگی جاری رہتی ہے، قیمتوں میں یہ فرق قائم رہے گا۔‘ توانائی کی عالمی منڈی اس وقت غیر یقینی کی کیفیت میں ہے، اور اگر جنگ کا دائرہ وسیع ہوتا ہے یا آبنائے ہرمز میں رسد متاثر ہوتی ہے، تو خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس کا اثر پوری دنیا کی معیشت پر پڑے گا۔دوسری طرف امریکا نے تیل کی عالمی منڈی پر دباؤ کم کرنے کےلئے روسی تیل کی فروخت کی عارضی اجازت دے دی۔خبرایجنسی کے مطابق امریکا نے سمندر میں موجود روسی تیل کی فروخت کی اجازت دے دی، یہ چھوٹ صرف 30دن کےلئے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی سے عالمی توانائی منڈی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ ایران کی جانب سے 22 کلومیٹر طویل اسٹریٹجک بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کی بندش نے دنیا بھر کی تیل سپلائی کو خطرے میں ڈال دیا ۔یہ وہ راستہ ہے جہاں سے دنیا کو 21 فیصد خام تیل اور تقریباً 30 فیصد ایل این جی فراہم کی جاتی ہے۔ روزانہ 30 سے 40 آئل ٹینکر اسی روٹ سے گزرتے ہیں، جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت خلیجی ممالک کی برآمدات کا بڑا انحصار بھی اسی گزرگاہ پر ہے۔آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث صرف چند روز میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 10 سے 13 ڈالر فی بیرل تک بڑھ چکیں۔ متبادل اور طویل بحری راستے اختیار کرنے سے مزید اضافے کا خدشہ ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 91 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 27 فروری کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 73 ڈالر فی بیرل تھی، تاہم صرف ایک ہفتے کے دوران قیمت میں 18 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مزید اتار چڑھاؤ کے خدشے کا اظہار کیا جارہاہے
قطرنےدوتین ہفتوں میں خام تیل کی قیمت 150 ڈالرفی بیرل تک جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز بند رہا تو تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔کویت نے بعض آئل فیلڈز پر خام تیل کی پیداوار روک دی ہے، کویت تیل کی عالمی تنظیم اوپیک کاایک اہم رکن ملک ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہے،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ حکومت پاکستان پیٹرول اور ڈیزل پر کسی قسم کی سبسڈی نہ دے، عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کرے۔آئی ایم ایف حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں اضافہ فوری پاس کرنے پر زور دیا، کہا پیٹرول اور ڈیزل ڈویلپمنٹ لیوی کا 30 جون تک کا 1468 ارب روپے کا ہدف پورا کیاجائے۔ جولائی تا دسمبر 6ماہ میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 822 ارب روپے جمع ہوئے، جولائی تا دسمبر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 60 فیصد سے زائد جمع ہوئی۔ واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں،ملک میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 15 مارچ تک 32 روپےفی لیٹر بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 153 روپے50 پیسے سے بڑھ کر186روپے47 پیسےہونے کا امکان ہے،15مارچ تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے سے زائد فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں ہائی اسپیڈڈیزل قیمت 93 ڈالر2 سینٹ سے بڑھ کر138 ڈالر فی بیرل پہنچنے کا امکان ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت فی بیرل 79 ڈالر 14سینٹ سے بڑھ کر97 ڈالر92 سینٹ ہوجائے گی۔فنانشل ٹائمز کے مطابق بڑے خلیجی ممالک امریکا سے اپنی سرمایہ کاری نکالنے پر غور کررہے ہیں، ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق تیل کی برآمد رک جانے سے خلیجی ممالک کو بجٹ کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے، ایسی صورتحال میں یہ ممالک سرمایہ کاری کے وعدوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا میں 2 ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خطرے میں ہے، سرمایہ کاری میں کمی آنے سے صدر ٹرمپ پر دباؤ بڑھے گا۔قطری وزیر توانائی نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ عالمی معیشتوں کو تباہ کرسکتی ہے، سنگین صورتحال میں خلیجی ممالک تیل کی پیداوار بند کرسکتے ہیں، ایسا ہوا تو تیل کی قیمتیں 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔قطری وزارت خارجہ نے بحرین پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس عمارت پر حملہ ہوا وہاں قطری نیوی کے اہلکار بھی موجود تھے، یہ حملہ بحرین کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، حملے میں قطری نیوی کے تمام اہلکار محفوظ رہے ۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سری لنکن ہم منصب کو ٹیلی فون کرتے ہوئے ایرانی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نےامریکا کے خلاف عالمی فورم پر مقدمے کا عندیہ دیا ہے۔آذربائیجان نے ایران سے اپنے سفارتکارواپس بلا لیے ہیں ۔گزشتہ روز آذربائیجان کے نخچیوان ایئرپورٹ پر ایران سے مبینہ ڈرون حملہ ہوا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بعدازاں آذربائیجان کے ہم منصب سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ ایران نے کوئی ڈرون فائر نہیں کیا ایران کے شہر میاندوآب پر فضائی حملے کی اطلاعات ہیں،میاندوآب ایران کے شمال میں مغربی آذبائیجان صوبے کا شہر ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کر دیاہے، ایرانی میزائل بن گوریان ائیرپورٹ کی حدود میں گرا، تل ابیب کی فضاؤں میں بھی کئی میزائیل انٹرسیپٹ ہوئے۔

Share this:
Tags:
a Asghar Ali Mubarak crackdown hoarders Minister of on orders Pakistan petroleum Prime

MH Kazmi

25,230 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، سمیت 47 ملزمان کو سزا، اصغر علی مبارک انسداد
Next Post فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب , متوازن , خودمختار خارجہ حکمتِ عملی کا عکاس

Related Posts

بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان

April 7, 2026

عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟

April 4, 2026

پیرس کی فضائوں میں خوش آئند تبدیلی، مسلم لیگ ن کے راہنمائوں کے درمیان دیرینہ اختلافات ختم،تمام سیاسی حلقوں اور لیگی راہنمائوں کی طرف سے محمد علی بھٹی کی بصیرت اور صلاحیتوں کا کھل کر اعتراف

April 3, 2026

پاکستانی قیادت کی کامیاب ڈپلومیسی کے خلیجی جنگ پر اثرات، چین اور یورپی یونین کی کھل کر پاکستان کی مصالحتی مہم کی حمایت

April 1, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.