yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

وزیراعظم نواز شریف کا عزم و اعلان.. ..

Yes 2 Webmaster February 21, 2015 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
ہر زمانے کے ہر معاشرے کی قوموں پر اچھے برے وقت آتے ہیں اور گزر جاتے ہیں اور اِن سے وہی قومیں نبردآزماہوکر سُرخرو ہوتی ہیں،جو باہم متحد ومنظم ہوکر ہر قسم کے حالات اور واقعات کا مقابلہ کرنے کا عزم کرتی ہیں اور جو ایسانہیں کرتی ہیں تو زمانہ خود ہی اِنہیں صفحہ ہستی سے مٹاکر نشانِ عبرت بنادیتاہے۔ اَب اِسے ہماری پاکستانی قوم کی بھی آزمائش کہہ لیں یا امتحان ہماری اِس قوم پر پچھلی کئی دہائیوں سے کڑی آزمائشیں آئیں اور یہ بھی دنیا کی دوسری قوموں کی طرح سخت ترین امتحانات سے گزری ہے یا یوں کہہ لیں کہ ابھی تک گزررہی ہے،آج موجودہ اکیسیوں صدی کے زمانے کی ہر قسم کی سختیاںجھیلنے والی ہماری پاکستانی قوم نے اپنے باہمت ہونے کا ثبوت دے دیاہے اورہماری یہ قوم ابھی تک اپنے اتحاد اور ملی یگانگت کے جذبوں کوتھام کراپنے دُشمنوں کے دانت کٹھے کئے ہوئے ہے اِس کے دُشمن جس سے عالمِ اضطراب میں مبتلا ہیں اور اپنی گھناو¿نی سازشوں سے بازآنے کا نام نہیں لے رہے ہیں حالانکہ آج پاکستان کے دُشمن اِس پر چاروں جانب سے مسلسل حملہ آورہیں، مگر اِس پراللہ کا یہ خاص کرم ہے کہ اَب تک اِس کے دُشمن اِس کا بال بیکانہیں کرسکے ہیں ،ہمیں اُمیدہے کہ یوں ہی پاکستانی قوم متحداوریکجارہی تو اِس پرآئندہ بھی دُشمنوں کی کوئی سازش اور بڑے سے بڑاواربھی کارآمد ثابت نہیں ہونے پائے گا۔(آمین)

اگرچہ آج اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جب سے پاکستان دنیاکے نقشے پر پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر اُبھراہے تب ہی سے اسلام دُشمن قوتوں نے پاکستان کو مختلف چالوں اور سازشوں سے ایک لمحہ بھی ضائع کئے بغیر نقصان پہنچانے کی ٹھان لی ہے،آج کوئی دوستی کا ہاتھ بڑھاکر بغل میںچھری لئے کھڑاہے تو کوئی دوسرے طریقوں سے سرزمینِ پاکستان کے معاشی ، سیاسی، مذہبی اور اخلاقی طورطریقوں کوبگاڑنے سمیت دیگرحوالوں سے نقصان پہنچانے اورپاکستان کی داخلی اور خارجہ پالیسیوں میںکیڑے ڈال کراِس کا دنیاسے رابطے کٹوانے اور ختم کرانے کی چالوں اور سازشوں میں سرگرمی سے مصروفِ عمل ہے۔ آج ہمیں اِس سے بھی انکارنہیں ہے کہ سرزمینِ پاکستان کی بقاءو سا لمیت پراغیارکی بُری نظریں جمعی ہوئی ہیں، جو اِسے کسی بھی حال میں پنپنے نہیں دے رہی ہیں۔اَب ایسے میں ساری پاکستانی قوم کے (اُوپر سے لے کر نیچے تک) ہرفرد پریہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت اور سُکھ سے اپنے جینے کے لئے اپنے دُشمن کی اُس میلی آنکھ کو اپنی جانب اُٹھنے سے پہلے ہی پھوڑ ڈالے جو اِس کی طرف گندی نظروں سے دیکھے سواَب جو اور جیسابھی چاہئے اور ایسے میں پاکستانی قوم سے جتنابھی بن سکتاہے وہ اپنی بقاءو سا لمیت اور استحکام کی حفاظت کرے اور دنیا کو بتادے کہ یہ اپنے اتحاداور ملی یکجہتی سے اپنے دُشمن یادُشمنوں کی ناپاک سازشوں اور اِن کے گھناو¿نے عزائم کو خاک میں ملادینے کا عزم اور ہمت لئے ہوئے ہے اوراَب ساری پاکستانی قوم اپنی بقاءاور ملکی استحکام کے خاطر اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے سے بھی دریغ نہیں کرے گی۔

آج یقینا یہاں دہشت گردی سے بلاخوف وخطر بنردآزمارہنے والی پاکستانی قوم کے لئے یہ امر قابلِ ستائش اور لائق احترام و حوصلہ ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف مُلک سے دہشت گردی کو جڑسے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے خاصی دلچسپی لے رہے ہیں اِس کا اندازہ قوم کو اِس بات سے بھی ہوجاناچاہئے کہ پچھلے دِنوں وزیراعظم نوازشریف نے بھی بری افواج کے سربراہ اور سپہ سالارِ اعظم جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف مُلک بھر میں خصوصی لڑاکادستوں کی تربیت اور تیاری میں ذاتی دلچسپی لینے پر نیک جذبوں کے ساتھ زبرداست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے،توپھر ایسے میں ہم اپنے مُلکی سیاستدانوں اور مذہبی رہنماو¿ں سے اتنا کہناضرورچاہیں گے کہ اِن کا تعلق خواہ کسی بھی سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے ہی کیوں نہ ہووہ اپنے ماضی کے تمام سیاسی اور فروعی اختلافات کو بُھلاکر مُلک سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے ناسور کوختم کرنے کے لئے ایک ہوجائیں اورمُلک کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں اپنا اپنا مثبت اور تعمیری قول وکرداراداکریں۔

جبکہ یہاں یہ امربھی قابلِ تذکرہ ہے کہ آج خودہمارے وزیراعظم نوازشریف بھی مُلک اور قوم کو دہشت گردوں کی دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے کا عزم واعلان کرچکے ہیں جن کا واشگاف انداز سے کہناہے کہ ” انشاءاللہ…!! اب دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتیں گے“،آج ایسے ہی قابلِ حوصلہ اور آسمانوں کی بلندیوں سے بھی اُونچے عزم واعلان کی قوم کو اشدضرورت تھی جِسے وزیراعظم نوازشریف نے دُہراکرقوم کے حوصلے بڑھادیئے ہیں ،اِن قابلِ حوصلہ اور لائقِ تحسین جملوں کا اظہارگزشتہ دِنوں کوئٹہ میں انسداددہشت گردی فورس کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے کچھ یوں کیا اُنہوں نے کہاکہ ” پاکستان دہشت گردی کی لیپٹ میں ہے لیکن جس قوم کے پاس ایسے جانباز سپاہی ہوں اُسے کوئی نہیں ہراسکتاہے“ ،اُنہوں نے کہا کہ”ہمیں کوئی طاقت آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتیں گے، “

بیشک …!!وزیراعظم نوازشریف صاحب ..!!آج ہر لمحہ دہشت گردی سے ستائی ہماری قوم کے حوصلے بہت بلند ہیں اور اَب یہ ہر حال میں دہشت گردوں کاقلع قمع کرنے اور اِنہیں پوری طاقت سے واصلِ جہنم کرنے کا ارادہ کرچکی ہے،اور آج اپنے اِس خواب کو پوراکرنے کے لئے ساری پاکستانی قوم اپنی پاک فوج کے سپہ سالارِاعظم جنرل راحیل شریف اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اورکوئٹہ میں انسدادِ دہشت گردی فورس کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہاکہ” سرزمینِ پاکستان کے کسی بھی کونے میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ، مُلک کے ہر حصے میں دہشت گردوں کا پیچھاکریں گے ، ہم نے تہیہ کررکھاہے کہ اپنی سرزمین سے ہر قسم کے فتنوں اور خرابیوں کوختم کرکے ہی دم لیں گے،

اَب فتنوں اور خرابیوںکے خاتمے کا وقت آگیاہے، بیشک اِسے عملی شکل میں دیکھنے کے لئے ہمیں برداشت اورہوش مندی سے کام لیناہوگا،ہمارے فوجی جوا ن جنگجوو¿ں کے خلاف جواں مردی سے برسرپیکار ہیں“۔آج اِس میں کوئی شک نہیں کہ مُلک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وزیراعظم نوازشریف بھی اپنی پوری حکومت کے ساتھ نیک نیتی کے انمول اور انمٹ جذبے لئے جنرل راحیل شریف کے ہمراہ کھڑے ہیںایسے میں قوم بھی دُعاگوہے کہ ا”اَب ایسے میں اللہ رب العزت… !! ہماری پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ ہرحال میں جیتنانصیب فرمائے۔(آمین ثمہ آمین)

Azam Azeem Azam
Azam Azeem Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Dr Bari
Previous Post گائے بمقابلہ شیر
Next Post آداب بادشاہی
Mrs Khakwani

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.