yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیر اعظم عمران خان کا تعمیراتی صنعت کے لیے بڑا پیکیج امید کی کرن ہے،ملکی معیشت ترقی کرے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے، افتخار علی ملک

MH Kazmi July 13, 2020July 13, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) سارک چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا تعمیراتی صنعت کے لیے بڑا پیکیج امید کی کرن ہے اور ایسے وقت میں جب ملکی صنعت کو کورونا وائرس کے بدترین اثرات کا سامنا ہے اس سے ملکی معیشت ترقی کرے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے۔ وزیر اعظم کے مراعاتی پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی بڑی صلاحیت ہے لیکن سٹیٹ بنک کی آخری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق بعض اقدامات کے باعث گذشتہ سال اس شعبہ میں 7.6 فیصد کمی آئی جس کی وجہ سے معیشت کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پیکیج پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور یہ سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکیج کا اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ تعمیراتی شعبہ میں سرمایہ کاری پر کسی سے ذرائع آمدن کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا، اس سے لوگوں کو اپنا کالا دھن معاشی سرگرمیوں میں لانے کی ترغیب ملے گی۔ افتخار ملک نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو 30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا وزیر اعظم عمران خان کا اعلان خوش آئند ہے اور اس سے تعمیراتی صنعت کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں بیس لاکھ سے زیادہ مکانات کی کمی ہے جبکہ تعمیراتی صنعت کا حجم 250 ارب روپے سے زیادہ ہے، اس اعلان سے اس شعبے کو مکانات کا خلا پورا کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی خوش آئند ہے کہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دے دیا ہے جس سے اس کو دستیاب سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد دیگر صنعتوں کی نمو تعمیراتی شعبے کی نمو سے منسلک ہے اور ان سازگار پالیسوں سے تمام منسلکہ صنعتوں کی نشوونما میں مدد ملے گی اور یہ معیشت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کا خام مال ملک کے اندر ہی تیار کیا جانا چاہئے اور حکومت کو تعمیراتی و ہائوسنگ سیکٹر کے لیے خام مال کی درآمد کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، علاوہ ازیں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو بھی تمام سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس مشکل وقت میں ایک بڑے لیڈر کی حیثیت سے ابھرے ہیں جب دنیا دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے معیشت سمیت ہر شعبہ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کاروباری برادری کے لئے مراعاتی پیکیج اور عوام کے لیے ریلیف پیکیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک ویژنری لیڈر ہیں جو معاشرے کے کمزور طبقے کی مدد کے علاوہ پاکستان کو معاشی طور پر آزاد بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بے گھر لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس پیکیج سے فائدہ اٹھائیں اور کم ترین شرح سود اور سبسڈی کے ساتھ اپنے مکانات تعمیر کریں بصورت دیگر وہ زندگی بھر پچھتائیں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post یوم شہدائے کشمیر پران 22 نوجوانوں کی شہادت کو سلام جس نے حق خودارادیت کے عظیم جذبہ کو آج بھی زندہ رکھا ہے، وزیرخارجہ شاہ ممود قریشی
Next Post پاکستان شام کیساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، شام کیلئے نامزد سفیر کی صدر مملکت سے ملاقات

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.