yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

وزیراعظم اپنے پہلے دورہ سری لنکا پر آمدہ منگل کو روانہ ہونگے

MH Kazmi February 19, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیر اعظم عمران خان سری لنکا کے وزیراعظم مہندرا راجا پاکسے کی دعوت پر آئندہ منگل کو اپنے پہلے دورہ سری لنکا پر روانہ ہونگے۔وزیراعظم عمران خان 23 سے 24 فروری کو سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد سری لنکا کا ان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد بھی ہوگا جس میں کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔ وزیراعظم کے پروگرام میں صدر گوتابایا راجہ پاکسے اور وزیراعظم مہندا راجہ پاکسے سے ملاقاتیں شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم وفود کی سطح پر بات چیت کی بھی قیادت کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، دفاع، سکیورٹی، ثقافت اور سیاحت سمیت تمام شعبہ جات میں تعاون پر بات ہوگی۔ دوطرفہ امور کے علاوہ کلیدی علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ دورے کے دوران سری لنکا پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ ایسوسی ایشن کی ازسرنوتشکیل کا بھی اعلان کیاگیا جائے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تبادلوں کو مزید فروغ ملے گا۔ وزیراعظم مشترکہ طورپر منعقد کردہ”تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس“ میں شریک ہوں گے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔دورے کے دوران دوطرفہ تعاون سے متعلق مفاہمت کی متعدد یاداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ1948 سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قریبی، خوشگوار اور باہمی حمایت پر مبنی تعلقات استوار ہیں۔ دونوں ممالک عالمی اور علاقائی وسیع امور پر یکساں نکتہ نظر رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ اور سارک سمیت عالمی اور علاقائی فورمز پر قریبی اشتراک عمل سے کام کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

Prime Minister Imran Khan to Visit Sri Lanka on 23-24 February 2021
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post راولپنڈی، صوبائی محتسب جسٹس (ر)باقر علی رانا نے راولپنڈی اور اٹک کے متاثرہ سرکاری ملازمین کے واجبات ادا کردیئے
Next Post گیمبیا میں پاکستان کے سفیر محمد علی آرائیں نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، صدر مملکت کا شاندار پروٹوکول

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.