yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

تحریک انصاف میں نئی صف بندیاں، وفاق کے بعد پنجاب کی شامت آگئی

MH Kazmi April 8, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آٹا اور چینی بحران پر کی جانے والی ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کی باز گشت منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سنی گئی۔ وزیراعظم نے جہاں آٹا اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں سے کوئی رعایت نہ برتنے کے عزم کا اظہار کیا وہاں دو وفاقی وزراء مراد سعید اور اسد عمر کے درمیان اقتصادی رابطہ کمیٹی سے چینی کی برآمد کی اجازت دینے کے حوالے سے گرما گرمی ہو گئی۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے دونوں کو خاموش کرا دیا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ چونکہ چینی کی برآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ اس وقت ہوا جب اسد عمر نے وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور تھے اور ان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ آج کچھ عناصر وزیراعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ لہذا اس وقت جن لوگوں نے یہ فیصلہ کیا تھا آج ان کو اس کی ذمہ داری بھی قبول کرنی چاہیے تھی۔ جس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ یہ میرا ذاتی فیصلہ نہیں تھا۔ یہ پوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کا متفقہ فیصلہ تھا لہذا اس کی مجھ پر ذمہ داری عائد نہیں کی جا سکتی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مداخلت کی دونوں وزراء کو اس معاملہ پر مزید بات کرنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آٹا اور چینی کے بحران کے تناظر میں پنجاب میں بھی اہم تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے۔ آٹا اور چینی بحران پر ابتدائی رپورٹ آنے سے جہاں وزیراعظم کو کچھ اقدامات لینے پر مجبور کر دیا۔ وہاں پارٹی کے اندر بھی نئی صف بندی ہونے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی میں جہانگیرترین کو شروع دن سے غیر معمولی حیثیت حاصل رہی ہے۔ اگرچہ کافی دنوں سے یہ بات کہی جا رہی تھی۔ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ’’فاصلے‘‘ قائم ہو چکے ہیں یہ اختلافات پہلی بار اس وقت سامنے آئے جب جہانگیر ترین کو اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ آٹا اور چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد عمران خا ن اور جہانگیر ترین کے درمیان میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ جہانگیر ترین نے بھی اعتراف کیا ہے۔ عمران خان سے ان کے پہلے جیسے تعلقات نہیں رہے۔ تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہوں۔ یہ تعلقات جلد بہتر ہو جائیںگے، بہر حال وہ اس بات پر مصر ہیں کہ یہ رپورٹ سیاسی ہے اور ان کی ذات پر حملہ ہے جس کے پیچھے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ہیں۔ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آٹا و چینی بحران پر تحقیقات کرنے والے کمشن کے ارکان کو دھمکیوں کا ذکر آیا تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو چینی غائب کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جب کہ جہانگیر ترین نے کہا کہ ہے وزیراعظم کو کسی نے دھمکی نہیں دی۔

Prime Minister decided changes in Punjab Cabinet followed by the Sugar Floor corruption reports by FIA
Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ہوشیار! وبا کے دنوں میں خواتین اپنے شوہروں کے کیا کیا قصے بتا رہی ہیں؟
Next Post چینی سبسڈی رپورٹ کے شکنجے میں پرانے کھلاڑیوں کی بھی باری آنے والی ہے، فارنزک آڈٹ کیا نیا پنڈراباکس کھولنے والا ہے، پس پردہ چال کو کوئی بھی نہ سمجھ سکا

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.