yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

چند ٹکوں کے پجاری

Yesurdu March 21, 2016 1 min read
Share this:
Priest few tkun
Priest few tkun

شدید بارش میں جونہی میں نے اپنی گاڑی کا رخ دائیں جانب گلی میں موڑا اور چند گز ہی پار کیے تھے کہ دائیں جانب وہ ایک دکان کے دروازے میں کھڑا ہمیں پہچاننے والی نظروں سے گھورتے ہوئے گویا ہوا کہ آج کہاں اس طرف آ نکلے؟ میرے ہمراہ بیٹھے میرے دوست اقبال زرقاش نے مجھے گاڑی روکنے کو کہا ۔ ہم دونوں گاڑی سے اُترے تو اس نے بڑے پُرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا اور کہنے لگا کہ لالہ اندر آو ۔ جونہی ہم دکان نما کمرے میں داخل ہو ئے تو کیا دیکھتے ہیں نیم اندھیرے میں ڈوبے کمرے کی چھت ٹپک رہی تھی اور میز پر پڑی پلاسٹک شیٹ اسے گیلا ہونے سے بچا رہی تھی۔ جبکہ سامنے ہی ایک دیوار پر صحافیوں، شاعر، گلوکاروں اور اداکاروں کے ساتھ اسکی تصاویر اسکا منہ چڑا رہی تھیں۔ جبکہ اسکی دکان میں سامان نام کی کوئی چیز دیکھائی نہ دے رہی تھی۔استسفار پر اس نے بتایا کہ کھانے کو نہیں تو دکان میں کیا رکھوں۔صلاح الدین سادہ طبعیت، ملنسار اور کھلے دل کا آدمی تھا۔ ایک وقت تھا جب اس پر لکشمی کی دیوی مہربان تھی وہ ایک وقت میں تین تین موبل آئل کی دکانوں کا مالک تھا۔وہ ان دنوں این این آئی نیوز ایجنسی کا نامہ نگار بھی تھا اور خبروں کے حصول کے لیے جنون کی حد تک شوق رکھتا تھا۔ اسی شوق کی تکمیل کی خاطر بعدازاں وہ ایک ہفت روزہ اخبار مائیکروسکرین کا مالک بھی بن گیا۔اورکافی عرصہ اخبار باقائدگی سے نکالتا رہا ۔ کہتے ہیں “جب آپ عروج پر ہوتے ہیں تو آپ کے دوستوں کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کون ہیں اور جب آپ زوال پر ہوتے ہیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ دوست کون ہیں” ۔ یہی سب کچھ اس کے ساتھ بھی ہوا۔ وہ دوستوں خصوصاً صحافیوں ، شاعروں ، گلوکاروں او ر اداکاروں پر پیسہ پانی کی طرح بہاتا رہا قطعہ نظر اسکے کہ اس کا انجام کیا ہو گا۔ ہم نے اسے متعدد بار تاکید فرمائی کہ یار آپ حاتم طائی مت بنو اور اپنی چادر کے مطابق اپنے پاوں پھیلاو لیکن ایک کہاوت کہ” عقل مند کو مشورے کی ضرورت نہیں ہوتی اور بے وقوف اس پر عمل نہیں کرتا “کے مصداق صلاح الدین نے بھی یہی کچھ کیا۔ وہ کھلے دل سے خرچ کرتا۔ انٹرویو، ریکارڈنگ، پرچے کی چھپائی ، دفتری اخراجات اور آفس میں آنے والے تمام فنکاروں، صحافیوں اور اداکاروں کے نخرے اُٹھاتا ۔ ہمارے ایک استاد کا قول تھا کی اگر کسی سے دُشمنی کرنی ہو تو اسے اخبار نکالنے کا مشورہ دے دو، جلد ہی مفلس ہو جائے گا۔یہی سب کچھ اس کے ساتھ بھی ہوا ، لاکھوں سے کوڑیوں کا سفر طے کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگی۔وقت کا دھارا گزرتا رہا ، سالوں پر سال گزرتے گئے۔بیس سالوں کی رفاقت یوں محسوس ہوئی جیسے کل کی ہی بات ہو۔ان بیس سالوں میں شہر میں بہت کچھ بدل گیا ۔ جو فوٹو گرافر تھے وہ سینئر کیمرہ مین بن گئے ،جو اخبار فروش تھے وہ صحافی بن گئے۔ سپاہی اے ایس آئی اور اے ایس آئی انسپکٹر بن گئے، مجسٹریٹ ڈی سی او بن گئے لیکن اگرکوئی کچھ نہ بنا تو وہ صلاح الدین تھا جو اپنی ساری شان و شوکت کھو بیٹھا تھا۔ وہ ہیرو سے زیرو ہو چکا تھا کیونکہ پیٹ انسان کے سارے اوسان خطا کر دیتا ہے۔ سوچیں انسان کو بوڑھا کر دیتی ہیں اور یہی سب کچھ اس غریب کے ساتھ بھی ہو چکا تھا۔ جو کل تک صلاح الدین صاحب کی پکاریں لگاتے تھے اور اسکے مشورے کے بغیر کوئی قدم نہیں اُٹھاتے تھے، آج اس سے یوں کنارہ کش ہوگئے کہ جیسے ان کے درمیاں کوئی معاملہ تھا ہی نہیں۔شاید آج وہ اس ڈرسے اس کا حال بھی نہیں پوچھتے کہ کہیں وہ ان سے چند ٹکے اُدھار ہی نہ مانگ لے۔کیونکہ ان ضمیر فروشوں کو تو ایک کپ چائے اور سگریٹ ہی چاہیے ہوتے تھے جو اب شاید یہ غریب انہیں مہیا نہ کرسکے۔رسماً حال احوال پوچھنے کے دوران صلاح الدین کی آنکھوں کی سرُخی اور چہرے پر درد عیاں تھا ۔ جب اس سے یہ استسفار کیا کہ کام کیسا جا رہا ہے ۔ صحافتی حلقوں میں سرگرمی نہیں دکھارہے تواسکے چہرے کے تاثرات ایسے دیکھائی دے رہے تھے کہ جیسے امیدوں اور آرزوں کا سمند رحسرت ویاس بن کر ضبط کے بندھن توڑتے ہوئے اسکی آنکھوں سے بارش کے قطروں کی مانند برس پڑیں گئے۔ گویا ہوا کہ اپنی غلطیوں کی سزاٗ بھگت رہا ہوں ۔آپ لوگوں کے سمجھانے کے باوجود میں نمانا خوشامدیوں اور مفاد پرست دوست نما آستین کے سانپوں پر اندھا دھند خرچ کرتا رہا اور وہ اپنے مفادات اُٹھاتے رہے اوراب جب میرے حالات مجھے کاٹنے لگے تو وہ مجھ سے ایسے الگ ہو گئے جیسے گدھے کے سرسے سینگ۔ آج حالت یہ ہے کہ کئی دنوں سے کام نہیں ہے ۔ کل رات کچھ روپے ضرورت پڑگئے تو ایک ہمسائے سے سو روپے لے کر کام چلایا۔میں صلاح الدین کی روداد سنتے ہوئے جیسے سکتے میں آگیا کہ آج بارش ہے اور اسکے گھر کھانے کو کچھ نہیں ہے تو ہم جیسوں سے کیا خدا یہ سوال نہیں کرے گا کہ جب تم لوگوں پر میرا فضل تھا تو تم نے گرتے ہووں کو کیوں نہ تھاما ؟ کیا یہ اُن تمام دوستوں جو بوقت طعام اسکے ہاں وارد ہو جاتے تھے، چائے اور سگریٹ مال مفت دل بے رحم سمجھ کر اُڑاتے تھے، فرض نہیں ہے کہ آج اگر ان کا ایک دوست صبر و استقامت کے امتحان میں ہے تو وہ اسکے لیے اپنے حصے کا کچھ فرض ادا کر جائیں؟ اسے اپنے پاوں پر دوبارہ کھڑا کرنے میں اس کا سہارا بن جائیں؟ یہی سوچتے ہوئے گاڑی میں بیٹھتے ہی میں نے اپنا پرس نکالا اور کچھ روپے اسکی طر ف بڑھاتے ہوئے کہا کہ یہ کچھ رکھو میں مزید بھی تمہارے لیے کچھ کرتا ہوں تو اسکی آنکھوں میں جیسے آنسووں کا سیلاب اُمڈ آیا اور کہنے لگا ! یہ کیا لالہ ؟ میں نے کہا کوئی مسئلہ نہیں رکھو ۔انکار کرتے ہوئے کہنے لگا یہ اُدھار ہو گا ۔ میں نے کہا ہاں ہاں ٹھیک ہے ہوئے تو دے دینا ۔ میں نے لینے کے لیے نہیں دیئے بحیثت دوست ہمارا بھی تم پر کچھ حق ہے

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
General-Raheel-Sharif
Previous Post پاکستان کو جنرل راحیل شریف کی ضرورت
Next Post کوہلو :دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ، 12 دہشتگرد ہلاک

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.