yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بہتر محسوس کر رہا ہوں، بہت جلد واپس آؤں گا: صدر ٹرمپ

MH Kazmi October 4, 2020October 4, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)اب بہتر محسوس کر رہاہوں، بہت جلد واپس آئوں گا۔یہ بات امریکی صدر ڈونلٹ ٹرمپ نے ہفتے کی شام ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ جب اُنہیں جمعے کو والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سنٹر لایا گیا تو اس وقت اُن کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، لیکن اب وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور سب یہ کوشش کر رہے ہیں کہ اسپتال سے جلد میری واپسی ہو جائے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر نے اسپتال کی اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ آنے والے چند دن اصل امتحان ہوں گے۔ چار منٹ کے ویڈیو پیغام میں صدر ٹرمپ پرعزم دکھائی دیے، اُنہوں نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں وائرس کا شکار ہونے والے لاکھوں افراد کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں اور اس وائرس کو شکست دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی اب بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ صدر نے کہا کہ وہ وائرس سے بچنے کے لیے خود کو وائٹ ہاؤس تک محدود رکھ سکتے تھے، لیکن اُنہیں یہ مناسب نہیں لگا کہ وہ خود کو ایک کمرے میں بند کر لیں۔ صدر نے کہا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنی صدارتی مہم دوبارہ شروع کریں گے تاکہ امریکہ کو عظیم تر بنانے کا مشن مکمل ہو سکے۔ صدر نے ملٹری اسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کے علاوہ عالمی رہنماؤں اور امریکی عوام کی جانب سے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کو جمعے کی سہ پہر ہیلی کاپٹر کے ذریعے وائٹ ہاؤس کے قریب واقع ایک فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ مزید کچھ روز تک اسپتال میں ہی رہیں گے۔ فوجی اسپتال میں صدر کے لیے ایک مخصوص کمرہ ہے جہاں دفتری امور سرانجام دینے کے انتظامات موجود ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان مک نانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپنے معالج اور طبی ماہرین کے مشورے پر صدر آئندہ چند روز کے لیے اپنے سرکاری امور والٹر ریڈ اسپتال کے صدارتی دفتر سے سر انجام دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے عہدے داروں کے مطابق 74سالہ صدر کے اسپتال میں داخل ہونے سے صدراتی اختیارات نائب صدر مائیک پینس کو منتقل نہیں ہوئے۔

PRESIDENT, TRUMP, DEALING, WITH, OFFICIAL, AFFAIRS, IN, CONFERENCE, ROOM, OF, HOSPITAL
  • pic.twitter.com/gvIPuYtTZG
    — Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 3, 2020

    صدر ٹرمپ کو کون سی دوا دی گئی؟

    ڈاکٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ کو کرونا وائرس کے اثرات سے بچانے کے لیے تجرباتی اینٹی باڈی دوا دی گئی ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ دوا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کو زیادہ علیل ہونے سے بچاتی ہے۔

    مذکورہ دوا بنانے والی کمپنی ‘ری جنرین فارما’ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر کے ڈاکٹرز کی درخواست پر خصوصی طور پر دوا کی ایک خوراک صدر ٹرمپ کے لیے مہیا کی گئی۔ ٹرمپ کو مذکورہ دوا جمعے کو وائٹ ہاؤس میں اسپتال روانگی سے قبل دی گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو اس وقت درمیانے درجے کی علامات تھیں اور وہ تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے۔صدر ٹرمپ کے معالج ڈاکٹر شان کون لی نے بتایا کہ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ کو اسپتال میں اینٹی وائرل دوا ‘ریمڈیسیور’ دی گئی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ دوا استعمال کرنے والے مریض اس بیماری سے جلد صحت یاب ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر شان کون لی کے مطابق صدر ٹرمپ اس سے قبل زنک، وٹامن ڈی اور ایسپرین بھی لے رہے ہیں۔

    صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی جمعے کو تصدیق ہوئی تھی۔ تاہم میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ہی قرنطینہ میں ہیں۔

  • Share this:

    MH Kazmi

    25,240 Articles

    Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

    View All Posts
    Previous Post لندن، پاکستانی ہائی کمیشن نے روزانہ کی بنیاد پرقونصلر سروسز کا آغاز کردیا
    Next Post کورونا کلب کے تازہ ترین ممبر صدر ٹرمپ جبکہ بورس جانسن اولین شکار بنے

    Related Posts

    برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

    May 17, 2026

    شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

    May 17, 2026
    Putin to Visit China Days After Trump Trip

    ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

    May 16, 2026
    Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

    62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

    May 16, 2026
    © 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
    • خبریں
    • تارکین وطن
    • اردو ادب – شاعری
    • ویڈیوز – Videos
    • اشتھارات
    • دلچسپ اور عجیب
    • کالم
    • کرائم

    We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

    We use cookies to ensure you get the best experience on our website.