yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

امریکی صدر نے ایک روز بعد ہی ڈبلیو ایچ او کی امداد کھولنے کے بعد مستقل ختم کرنیکی دھمکی دیدی ہے اور چین کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے

MH Kazmi May 19, 2020May 19, 2020 1 min read
Share this:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو چین کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر ادارے نے ایک ماہ کے اندر اصلاحات نہیں کیں تو وہ اس کے فنڈز کو مکمل طور پر ختم کر سکتے ہیں۔ عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تقریبا ً48 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ تین لاکھ 18 ہزار سے بھی زیادہ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی طور پر ملیریا کی موثر دوا ہائیڈروکلورو کوئن لیتے رہے ہیں حالانکہ طبی ماہرین کو اس دوا پر تحفظات ہیں۔ امریکا اور روس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرین کی سب سے بڑی تعداد اب برازیل میں ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے یورپی یونین کے رکن ممالک کی معاشی بحالی کے لیے پانچ سو ارب یورو کے ایک امدادی پیکج کی تجویز پیش کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت پر ایک بار پھر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ، ”وہ تو چین کی کٹھ پتلی ہے، اس کی پوری توجہ ہی چین پر ہے تاکہ انہیں بہترطورپر پیش کرسکیں۔” انہوں نے اس سلسلے میں تنظیم کو لکھے گئے ایک مکتوب کی نقل اپنے ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں کہا گیا ہے اگر ادارے نے آئندہ 30 دن میں بڑے پیمانے پر اصلاحات نہیں کیں تو وہ ادارے کو دی جانے والی پوری رقم عارضی طور پر روک دیں گے اور تنظیم سے اپنی رکنیت پر بھی نظر ثانی کریں گے۔

ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، ”یہ تو واضح ہے کہ اس وبائی مرض کے تدارک میں آپ اور آپ کی تنظیم کی طرف سے دہرائی جانے والی غلطیاں دنیا کے لیے انتہائی مہنگا ثابت ہوئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے لیے آگے بڑھنے کا اب واحد راستہ یہ ہے کہ وہ حقیقتاً چین سے آزادی کا مظاہرہ کرے۔”

امریکی انتظامیہ کے کئی سرکردہ طبی ماہرین کووڈ 19 کے متاثرین کے لیے ملیریا کی موثر دوا ہائیڈروکسی کلورو کوئن کے سائیڈ افیکٹس بارے میں وقتاً فوقتاً خبردار کرتے رہے ہیں تاہم صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اس دوا کو احتیاطی تدبیر کے طور پرگزشتہ ایک ہفتے سے کھاتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے ڈاکٹر نے اس دوا کا مشورہ نہیں دیا تاہم انہوں نے وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سے اس کی گزارش کی تھی۔ ”میں سوچتا ہوں یہ اچھی ہے اسی لیے میں نے اسے کھانا شروع کیا۔ میں نے اس کے بارے میں بہت سی کہانیاں سن رکھی ہیں۔”

ادھر فرانس میں ایک عدالت نے مختلف عبادت گاہوں میں اجتماعات پر عائد سخت پابندیوں میں آئندہ ایک ہفتے کے اندر نرمی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے مقصد کے تحت مذہبی اجتماعات پر پابندیاں نافذ ہیں۔ لیکن عدالت نے مکمل پابندیاں ہٹانے کے حکم کے بجائے نرمی کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ واضح رہے کہ فرانس میں کووڈ 19 سے اب تک 28 ہزار سے بھی زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برازیل میں کووڈ 19 سے 674 مزید افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اس طرح اب تک 16792 افراد اس بیماری سے مر چکے ہیں۔ ملک میں متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور اس طرح اب اس نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عالمی سطح پر سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد امریکا میں ہے جبکہ روس دوسرے نمبر پر اور برازیل اب تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

چلی میں سینیٹ کے بعض ارکان کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد چار وزراء سمیت سینیٹ کے تقریبا نصف اراکین کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ چلی میں اب تک 46 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 478 ہلاک ہو چکے ہیں۔

ادھر دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا نے بھی اگلے ہفتے سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ یورپ کے بھی کئی ممالک نے اس ہفتے سے لاک ڈاؤن میں کافی نرمیوں کا اعلان کیا ہے اور بہت سے ممالک میں اسکول اور کاروبار کھل گئے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ‘ارطغرل غازی’ خود بھی پاکستان آنے کے خواہاں
Next Post روسی وزیر اعظم میخائیل میشوسٹن کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.