yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

صدر بشارالاسد کی فورسز نے حلب شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا

MH Kazmi December 14, 2016 1 min read
President Bashar Assad's forces control on Aleppo
Share this:
President Bashar Assad's forces control on Aleppo
President Bashar Assad’s forces control on Aleppo

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شامی فورسز نے حلب میں خواتین اور بچوں سمیت82 افراد کو قتل کر دیا جبکہ شامی فوج نے کہا کہ وہ کسی بھی وقت حلب میں مکمل کنٹرول کا اعلان کرسکتے ہیں-

اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ حلب میں حکومتی کنٹرول مضبوط ہونے کے بعد شامی صدر بشارالاسد کی حامی فورسز نے شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ شروع کردیاہے۔ شامی فورسزلوگوں کے گھروں میں داخل ہو کر انھیں نشانہ بنا رہی ہیں اور اب تک82 شہریوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔ اقوام متحدہ کمشنر برائے انسانی حقوق (شام) کے ترجمان روپرٹ کولویل کے مطابق شہریوں کو حلب کے4 مختلف علاقوں میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جن میں11خواتین اور 13 بچے بھی شامل ہیں۔ جینیوا میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ حلب سے موصول ہونے والی یہ خبریں انتہائی تشویشناک ہیں کہ شہریوں کی لاشیں سڑکوں پر پڑی ہوئی ہیں۔این این آئی ایجنسی کے مطابق حلب میں شامی سرکاری فوج اور اس کے حامی عسکری گروپوں کی کارروائیوں کے دوران بچوں اور خواتین سمیت200 افراد مارے گئے۔ یونیسف کے ایک اہلکار نے مشرقی حلب میں موجود ایک ڈاکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایک عمارت پر شدید حملے کیے جا رہے ہیں جس میں تقریباً 100 لاوارث بچے موجود ہیں ۔ سرکاری ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر میں باغیوں کے زیر انتظام علاقوں پر حکومتی افواج کی پیش قدمی کے بعد عوام کو خوشی مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شامی فوج نے ہلاکتوں کی تردید کی ہے جبکہ روس نے کہا ہے باغی ایک لاکھ افراد کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ شامی فوج نے کہا کہ وہ کسی بھی وقت حلب میں مکمل کنٹرول کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق مارچ 2011 سے شروع ہونے والے شامی جنگ میں اب تک 3 لاکھ 12 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔دوسری جانب انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی جانب سے بھی حلب میں شہریوں کی جان کے تحفظ کیلیے اپیل کی گئی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی شام میں خواتین اور بچوں سمیت نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے ان مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شامی صدر بشارلاسد کی حامی فورسز حلب کے ان مخصوص علاقوں میں گھروں میں داخل ہوکر لوگوں کو قتل کررہے ہیں جہاں اب بھی کسی حد تک باغیوں کا قبضہ ہے۔ انسانی حقوق کے رضاکاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ2012 میں حلب پر قبضہ کرنے والے باغیوں سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کا تعاقب کیا جارہا ہے اور انھیں قتل کیا جارہا ہے۔نہتے شہریوں کے قتل کی اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب باغیوں کا گڑھ سمجھے جانے والے شہر حلب کے90 فیصد حصے پر شامی صدر بشارالاسد کی فوج اپنا کنٹرول قائم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ حلب میں لڑائی والے علاقے سے ہزاروں افراد نے ہجرت کی ہے۔ حلب میں لڑائی آخری حصے میں داخل ہوگئی ہے۔ باغیوں کا حلب کے معمولی سے علاقے پر قبضہ رہ گیا ہے۔ شام میں اتحادی فوج کی بمباری سے داعش کے 3 اہم رہنما ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں 2 وہ افراد بھی شامل ہیںجنہوں نے پیرس حملوں میں معاونت فراہم کی تھی۔ مرنے والوں میں صلاح الدین، سمی دجیدو شامل ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
US decided to stop weapons sales to Saudi Arabia
Previous Post امریکا کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ
Next Post سویت یونین کے ٹوٹنے میں اپنے حصے کی ذمے داری تسلیم کرتا ہوں، گوربا چوف
The breakup of the Soviet Union, I accept responsibility for my part, Gorbachev

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.