yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

جس حال میں جینا مشکل ہو، اس حال میں جینا لازم ہے

F A Farooqi June 12, 2016 1 min read
Jammu and Kashmir
Share this:
Jammu and Kashmir
Jammu and Kashmir

تحریر : ثمینہ راجہ
پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیر (جسے شاعرانہ اصطلاح میں “آزادکشمیر” کہا جاتا ہے) میں آج کل نام نہاد اسمبلی کے انتخابات کا رولا ہے ۔ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ اس خِطے کو آزاد کشمیر کہنا لفظ آزادی کے مفاہیم و معانی کا ستیاناس ہے اور یہاں کی قانون ساز اسمبلی اپنے طور پر کوئی قانون بنانے کے قابل نہیں ہے ۔ اس اسمبلی کے لیئے انتخابات میں حصہ لینے کی خاطر شرط کے طور پر پہلے تحریری طور پر اقرار کرنا پڑتا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والا فرد پاکستان کا وفادار رہے گا اور ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا پابند رہے گا ۔ اسی شرط کی وجہ سے قوم پرست اور ریاست جموں و کشمیر کی آزادی و خودمختاری کے داعی سیاسی کارکنان انتخابات میں حصہ نہیں لیتے رہے ہیں۔ ان قوم پرستوں کا موقف یہ رہا ہے کہ وہ کسی ایسی شرط کو تسلیم نہیں کرتے اس لیئے اس شرط کی موجودگی میں انتخابات کے لیئے قوم پرست یا تو اپنے کاغذاتِ نامزدگی ہی داخل نہیں کرواتے رہے ہیں

یا پھر کاغذاتِ نامزدگی داخل کراتے وقت الحاق کی اس شِق کو کاٹ دیتے رہے ہیں اور اُن کے اس عمل کی وجہ سے اُن کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دئیے جاتے رہے ہیں ۔ یوں قوم پرست آزادکشمیر کی سب سے بڑی سیاسی سرگرمی سے کٹ جاتے رہے ہیں۔ مگر ایسے میں ایک دلچسپ اور نہایت مضحکہ خیز صورتحال یہ سامنے آتی رہی ہے کہ قوم پرست سیاسی جماعتوں کے اکثر کارکنان (محاذ رائے شماری تو پارٹی کی حیثئیت میں باضابطہ طور پر انتخابات میں ایک الحاق نواز پارٹی کی بھرپور انتخابی مہم چلاتی رہی ہے) اپنے آپ کو انتخابی عمل سے الگ کرنے میں ناکام رہتے رہے ہیں اور اپنی سیاسی پارٹی کی انتخابات میں عدم موجودگی کا بہانہ بنا کر انتخابات میں اپنی برادری، قبیلے یا دیگر سماجی قرابت داریوں کی بنیاد پر الحاق نواز اور پاکستانی سیاسی جماعتوں کے امیدواران کی نہ صرف یہ کہ بھرپور حمایت کرتے رہے ہیں بلکہ اپنی پسند کے ایسے امیدواران کی انتخابی مُہم بھی چلاتے رہے ہیں۔

قوم پرست سیاسی کارکنان کا یہ عمل انہیں عوام کے سامنے قول و فعل میں واضع تضاد کے باعث غیر محسوس انداز میں ناقابلِ بھروسہ اور ناقابلِ اعتماد بناتا رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ رفتہ رفتہ قوم پرستوں کی عوامی پزیرائی میں کمی واقع ہوتی رہی ہے ۔ عوام بجا طور پر یہ نتیجہ اخذ کرتے رہے ہیں کہ قوم پرست سیاسی کارکنان دوغلے پن اور دو عملی کا شکار ہیں اور ظاہر ہے ایسے کردار کے حامل سیاسی کارکنوں پر عوام کبھی اعتماد نہیں کرتی۔اس صورتحال کا اِدراک ایک سیاسی پارٹی کی حیثئیت میں سب سے پہلے جموں کشمیر نیپ نے کیا (اگر چہ ماضی میں کچھ قوم پرست سیاسی کارکنان انفرادی طور پر انتخابات میں حصہ لیتے رہے مگر کسی قوم پرست سیاسی جماعت نے باضابطہ طور پر انتخابی عمل میں شرکت کا فیصلہ نہ کیا) اور گزشتہ ایک دو انتخابات سے اپنی انتخابات سے علیحدگی کی پالیسی پر نظرثانی کی اور انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کیا جموں کشمیر نیپ کا یہ فیصلہ انتہائی دور رس نتائج کا حامل ہے اور وقت ثابت کرے گا کہ نیپ کا یہ فیصلہ درست سمت میں انتہائی دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

Kashmir Protest
Kashmir Protest

مگر المیہ یہ ہے کہ اکثر قوم پرستوں کو الحاق کی شق کا بہانہ ملا ہوا ہے ۔قوم پرستوں کو سمجھنا ہو گا کہ وہ اپنے آپ کو عوام اور عوامی مسائل سے کاٹ کر کبھی بھی عوام کی حمایت اور تعاون حاصل نہیں کر سکتے ۔ اگر عوام کو اپنے ساتھ کھڑا کرنا ہے تو ضروری ہے کہ عوام کی روزمرّہ کی زندگیوں کے مصائب، مسائل اور مشکلات کو اپنی سیاسی جدوجہد کا محور اور مدعا بنایا جائے ۔ ایک یہی طریقہ ہے جو قوم پرستوں اور عوام کے درمیان حائل موجودہ خلیج کی وسعت کو کم کر سکتا ہے ۔ جب تک قوم پرست عوام کے ساتھ جُڑ کر اپنی جدوجہد کو ازسرِنو تشکیل نہیں دیتے ان کی سیاسی سرگرمیاں بار آور ثابت نہیں ہو سکتیں ۔جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کا بھرپور طریقے سے انتخابی عمل میں شرکت کا فیصلہ انتہائی مستحسن عمل ہے، اس فیصلے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور اسی لیئے میرے نزدیک یہ فیصلہ دیگر تمام قوم پرست سیاسی جماعتوں کے لیئے قابلِ تقلید عمل ہے۔

جیت ہار کوئی معانی نہیں رکھتی، سنجیدگی کے ساتھ عوام کے پاس جانا اور عوام کے ساتھ جُڑ کر رہنا اہم ہے ۔قوم پرستوں کو اپنی پالیسی تبدیل کرنی ہو گی ۔ قوم پرستوں کو یہ نقطہ بھی سمجھنا چاہیئے کہ اُن کی اپنے خِطے کے سب سے اہم انتخابات کے عمل سے علیحدگی اور سیاسی زندگی میں اُن سے عملاً کٹے ہوئے اور بہتر سماجی اور اقتصادی ڈھانچے کے کشمیر کی آزادی کے نعرے مارنے کی موجودہ پالیسی قابض ممالک کی ایجینسئیوں کے منصوبے کو تقویت دینے کے مترادف ہے ۔قوم پرستوں کو اس تلخ حقیقت کا ادراک کرنا ہو گا ۔ عوام کے ساتھ جُڑے بغیر عوام کو ساتھ چلانا ممکن نہیں ہوتا اور جس تحریک کے ساتھ عوام نہیں ہوتے وہ تحریک کبھی کامیاب نہیں ہوتی۔

چنانچہ میں تجویز کرتی ہوں کہ تمام قوم پرست سیاسی جماعتیں اپنے آپ کو عوامی تنہا پسندی کے موجودہ تباہ کُن اور مُہلک عمل سے باہر نکالیں اور انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کریں ۔ قوم پرستوں کو اپنے اپنے حلقوں میں نسبتی برتری کے اعتبار سے دوسری قوم پرست سیاسی جماعتوں کے ساتھ بامقصد اور سنجیدہ انتخابی اتحاد قائم کرنا ہو گا ۔ یہ عمل جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ایک دوسرے کے قریب لائے گا وہیں عوام کو بھی قوم پرستوں کی سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ جوڑنے کا مؤجب بنے گا اور انتخابات کے زینے پر قدم رکھے بغیر یہ ممکن نہیں ہو گا۔ شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات۔

Sameena Raja
Sameena Raja

تحریر : ثمینہ راجہ

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Roza
Previous Post روزوں کے مسائل سے فضل الصوم
Next Post باباجان کےالیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرنا گلگت بلتستان کی کٹپتلی حکومت کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے
Taimoor Lone

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.