
خیرپور(نمائندہ یس نیوز)خیر پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے، جس سے ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے، طاہرالقادری کے پیش کردہ دستاویزات بالکل درست ہیں، اگر کوئی انہیں غلط کہتا ہے تو سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کرے۔ ہم نے بھی پاناما لیکس پر دستاویزات دیے ہیں لیکن ہم سڑکوں پر نہیں آرہے بلکہ لوگوں سے رابطہ کررہے ہیں۔ جلد پی پنجاب میں اپنی پوزیشن بحال کرلیں گے۔ 15 ستمبر کے بعد دکھائیں گے کہ پیپلز پارٹی کیا ہے اور عید کے بعد دکھائیں گے لوگ کس کے ساتھ ہیں۔

