yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

لو وہ بھی گئے

F A Farooqi May 15, 2016 1 min read
Raja Riaz
Share this:
PPP
PPP

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
پیپلزپارٹی کے زوال کے قصے تو پہلے ہی آسمانوں میں تھے اور گونج زمین پر لیکن ہمیں امید تھی پیپلزپارٹی ایک دفعہ پھر آئے گی اور چھا جائے گی۔ مگر اب تو ہم بالکل ہی مایوس ہو گئے کہ وہ آخری ”کوہِ نور” بھی پیپلزپارٹی سے جدا ہو گیا، جس کے دم قدم سے بازارِسیاست میں کچھ رونقیں باقی تھیں۔ وہ ”کوہِ نور” جسے دنیا راجہ ریاض کے نام سے جانتی اور پہچانتی تھی، جس کی پہلوانی کے قصے گلی گلی اور جس کی انگریزی کی دھوم اداکارہ ”میرا” سے بھی سوا تھی، اب تحریکِ انصاف میں رونق افروز ہونے کے لیے پیپلزپارٹی کو داغِ مفارقت دے گئے۔ ہم نے کسی ”اندر کی بات” جاننے والے سے پوچھا ”پیپلزپارٹی کے ساتھ یہ سانحہ کیونکر ہوا؟” تو جواب ملا ”دراصل راجہ ریاض کی جگہ اب اعتزاز احسن نے لے لی ہے اور وہ آج کل اپنے راجہ صاحب سے بھی بڑھ چڑھ کر ”بونگیاں” مار رہے ہیں”۔ خیر لفظ ”بونگیاں” پر ہمیں اعتراض ہوا کہ آخر راجہ صاحب میں کوئی تو ”گُن” ہو گا جو نوازلیگ نے انھیں پنجاب حکومت میں سینئر وزیر بنایا۔ تب ہر روز میڈیا پر راجہ صاحب اور راناثناء اللہ کی چشمک جاری رہتی اور ہمیں پرانی پنجابی فلموں کے اکمل اور مظہر شاہ کی جوڑی یاد آ جاتی۔ جب اکمل اللہ کو پیارے ہوئے تو مظہر شاہ بھی پھر فلموں میں جم نہیں سکے اور منصۂ شہود سے غائب ہو گئے۔ اسی طرح پیپلزپارٹی کا دور ختم ہوا تو راجہ صاحب بھی مفقود الخبر ہو گئے اور راناثناء اللہ اکیلے ہی بڑھکیں لگاتے رہے لیکن اب ان کا ٹارگٹ پیپلزپارٹی نہیں تحریک انصاف تھی۔

ادھر تحریک انصاف کا مسئلہ یہ تھا کہ اس کے پاس کوئی ”رانا ثناء اللہ” نہیں تھا، بس اکیلے خاں صاحب ہی ”کھڑاک” کرتے رہتے جبکہ دوسری طرف پرویز رشید، دانیال عزیز، طلال چودھری، عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ پر مشتمل ایک بھرپور ٹیم تھی جنھیں کپتان صاحب ”درباری” کہا کرتے ہیں۔ اس لیے ضرورت اس امر کی تھی کہ کوئی تو ہو جو نوازلیگ کو منہ توڑ جواب دے سکے۔ اب راجہ صاحب میدان میں آ گئے ہیں، اس لیے یہ کمی بھی پوری ہو جائے گی۔ لیکن ایک بات پر حیرت کہ یہ پیپلزپارٹی کے جیالے فیصل آبادیوں نے راجہ صاحب کے تحریک انصاف میں سُدھارنے کے بعد منوں مٹھائی کیوں تقسیم کی، ڈھول کیوں بجائے اور بھنگڑے کیوں ڈالے؟

Raja Riaz
Raja Riaz

کیا ہمارے راجہ صاحب اتنے ہی ”گئے گزرے” تھے کہ اُن کی ”رخصتی” کا ایسے جشن منایا جا رہا ہے کہ جیسے سر سے بَلا ٹل گئی ہو؟۔ ویسے ”جیالے” تو شاید راجہ صاحب کی اہمیت سے واقف نہ ہوں لیکن کپتان صاحب خوب واقف ہیں۔ اسی لیے تو انھوں نے راجہ صاحب کی شمولیت کے بعد اعلان کر دیا کہ 20 مئی کو فیصل آباد میں عظیم الشان، فقیدالمثال اور دھوم دھڑکے سے بھرپور جلسہ ہو گا۔ انھوں نے تو خواتین تک کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہہ دیا کہ اُن کی حفاظت کا بھرپور انتظام کیا جائے گا۔ یقینا یہ ذمہ داری بھی راجہ ریاض نے ہی اٹھائی ہو گی۔ ورنہ خاں صاحب تو لاہور اور پشاور کے جلسوں کے بعد کانوں کو ہاتھ لگا چکے تھے۔ بہرحال تحریک انصاف کو راجہ صاحب اور راجہ صاحب کو تحریک انصاف مبارک ہو، ہم وثوق سے کہتے ہیں کہ ”خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔”

اُدھر ایک کھڑاک چیف جسٹس صاحب نے بھی یہ کہہ کر کر دیا ”بے اختیار کمیشن سے بدنامی ہو گی۔ حکومتی ٹی او آرز اتنے وسیع ہیں کہ تحقیقات کے لیے کئی سال لگ جائیں گے۔ جن افراد، خاندانوں، گروپوںاور کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کرنی ہیں، ان کی تعداد اور متعلقہ کوائف ہونے چاہئیں۔” دست بستہ عرض ہے کہ ”اس حمام میں تو سبھی ننگے ہیں۔” اگر متعلقہ اصحاب، خاندانوں اور کمپنیوں کی فہرست مرتب کی گئی تو ”پانامالیکس” والے شرم سے منہ چھپاتے پھریں گے کیونکہ انھوں نے تو غالباً صرف 360 افراد کا ذکر کیا ہے لیکن ہماری ”پٹاری” میں تو یہ تعداد لاکھوں میں ہے۔ ہماری اتنی حیثیت تو نہیں لیکن پھر بھی چیف جسٹس صاحب کو کہے دیتے ہیں کہ وہ حکومت کو لکھا گیا اپنا خط واپس لے لیں کیونکہ حکومت جو فہرست پیش کرے گی، اس کی تحقیقات کے لیے بھی عشرے درکار ہوں گے۔ اندازہ چیف صاحب خود ہی لگا لیں کہ وہ لوگ جو ”پانامالیکس” پر سب سے زیادہ ”رولا” ڈالتے تھے، خود اُن کا نام بھی ”آف شور” میں نکل آیا اور تسلیم بھی کر لیا گیا۔

Imran Khan
Imran Khan

کپتان صاحب نے تسلیم کر لیا کہ انھوں نے 1983ء میں آف شور کمپنی بنائی تھی۔ انھوں نے کہا ”یہ کمپنی اکائونٹنٹ کے کہنے پر ٹیکسوں سے بچنے کے لیے بنائی گئی جو کہ میرا حق تھا کیونکہ میں برطانوی شہری نہ تھا۔” خاں صاحب کا یہ بیان سن کر ہماری بے ساختہ ہنسی چھوٹ گئی کہ یہی کچھ تو میاںنوازشریف کئی دنوں سے ”کُرلا” رہے ہیں اور اس معاملے پر وہ دو دفعہ قوم سے خطاب بھی کر چکے ہیں، لیکن کپتان صاحب تو کسی کی بات سننے کو تیار ہی نہیں تھے۔ اب جب اُن کا نامِ نامی، اِسمِ گرامی بھی سامنے آ گیا تو انھیں بھی یاد آ گیا کہ یہ کوئی غیرقانونی کام نہیں۔ خاں صاحب کا کہنا ہے کہ اس ”آف شور کمپنی” کا پیسہ ان کی حلال کمائی کا ہے، لیکن شریف خاندان نے بھی یہ کبھی نہیں کہا کہ اس کا پیسہ بے ایمانی کی کمائی کا ہے۔ یہ فیصلہ تو تحقیقاتی کمیشن نے کرنا ہے کہ پیسہ کہاں سے اور کیسے آیا۔ پھر خان صاحب خود کیوں چیف جسٹس بنے بیٹھے ہیں؟ اب اگر شریف خاندان یہ کہے ”خاں صاحب! یہ نہیں ہو گا کہ ساڈا کتا، کتا تے تہاڈا کتا ٹومی” تو کیا غلط ہو گا؟

ہماری سمجھ میں توجو بات آتی ہے، وہ یہ ہے کہ حکومت تحقیقات چاہتی ہے نہ اپوزیشن۔ حکومت نے احتساب سے بچنے کے لیے معاملہ پاکستان کی پوری تاریخ پر پھیلا دیا جس کا ذکر چیف جسٹس صاحب نے اپنے جوابی خط میں بھی کر دیا۔ دوسری طرف اپوزیشن کا مقصد بھی احتساب نہیں، میاںنوازشریف کا گھیرائو نظر آتا ہے۔ اُس کی بھی یہ کوشش اور خواہش کہ معاملہ صرف میاںنوازشریف
اور ان کی اولاد تک محدود رہے۔ کیونکہ اپوزیشن خوب جانتی ہے کہ اس کی صفوں میں بھی ایسے بہت سے نامی گرامی لوگ بیٹھے ہیں جن کے احتساب کے نام پر ہی اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ شریف فیملی کا احتساب نہیں ہونا چاہیے۔ ہونا چاہیے اور ضرور ہونا چاہیے لیکن اس کے ساتھ ہی کرپشن کے اُن مگرمچھوں کا بھی جو میرے وطن کی دولت لوٹ کر بیرونی ممالک میں جائیدادیں بنا رہے ہیں۔ اس مملکت خداداد میں اگر کوئی کمی ہے تو صرف اور صرف کڑے احتساب کی کہ ربِ کریم نے وطن عزیز کو باقی ہر قسم کی دولت سے مالامال کر رکھا ہے۔ پتہ نہیں وہ دن کب آئے گا جب ہم بھی کڑا احتساب ہوتا دیکھیں گے۔۔۔۔ پتہ نہیں کب؟۔

Riffat Mazhar
Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت آج 49 ویں سالگرہ منا رہی ہیں
Next Post فیصل آباد: کرایہ داروں نے مالک مکان کا جوان بیٹا قتل کر دیا

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.