yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

غریبوں کو خوشیوں میں شامل کرنے کا طریقہ

Yes 1 Webmaster September 27, 2015 1 min read
Poor Peoples
Share this:
Poor Peoples
Poor Peoples

تحریر: ملک جمشید
یہ قصہ وینس کے ایک نواحی قصبے کی ایک مشہور کافی شاپ کا ہے۔ جہاں ایک گاہک داخل ہوا اْس نے شاپ پر ایک طائرانہ نظر ڈالی اور ایک میز کو خالی پا کر وہاں بیٹھ گیا۔ اس نے بیٹھتے ہی بیرے کو آواز دیکر بلایا اور اپنا آرڈر یوں دیا:”دو کپ کافی لاؤ، اور اْن میں سے ایک وہاں دیوار پر۔” بیرے نے آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے محض ایک کافی کا کپ اس کے سامنے لا کر رکھ دیا۔ اس صاحب نے کافی کا وہ ایک کپ نوش کیا مگر پیسے دو کے ادا کئے۔

اس گاہک کے جاتے ہی بیرے نے دیوار پر جا کر ایک ورقہ چسپاں کر دیا جس پر لکھا تھا،”ایک کپ کافی۔” کچھ دیر کے بعد وہاں دو اور گاہک آئے، جنہوں نے تین کپ کافی کا آرڈر دیا، دو ان کی میز پر اور ایک دیوار پر۔ پیئے تو انہوں نے دو ہی کپ تھے، مگر پیسے تین کپ کے دئیے اور چلتے بنے۔ ان کے جانے کے بعد بھی بیرے نے ویسا ہی کیا، جا کر دیوار پر ایک اور ورقہ چسپاں کردیا جس پر لکھا تھا:”ایک کپ کافی۔” بہت سے لوگ سوچ رہے ہونگے کہ یہ کیسا دستور ہے؟ اور کیوں ہر آنے والا گاہک اپنے علاوہ ایک کپ اضافی منگواتا ہے لیکن پیتا ایک کپ ہے، جبکہ جاتے ہوئے ادائیگی دو کپ کی کرتا ہے۔

اس کا جواب بہت حیرت انگیز اور سوچنے پر مجبور کرنے والا ہے،اب مزید دیکھتے ہیں۔۔۔!!کچھ ہی دیر کے بعد اس کافی شاپ میں ایک ایسا شخص داخل ہوا جس کے کپڑے اس کافی شاپ کی حیثیت اور یہاں کے ماحول سے قطعی میل نہیں کھا رہے تھے۔ غربت اس شخص کے چہرے سے عیاں تھی۔ اس شخص نے بیٹھتے ہی پہلے دیوار کی طرف دیکھا اور پھر بیرے کو بلایا اور کہا؛”ایک کپ کافی دیوار سے لاؤ۔”بیرے نے اپنے روایتی احترام اور عزت کے ساتھ اْس شخص کو کافی پیش کی جسے پی کر یہ شخص بغیر پیسے دیئے چلتا بنا۔ اْس کے جانے کے بعد بیرے نے دیوار پر لگے ہوئے ورقوں میں سے ایک ورقہ اتار کر کوڑے دان میں پھینک دیا۔

اب جواب سمجھ میں آیا، کہ نہیں۔۔۔؟؟ کیا، ابھی بھی نہیں پتہ چلا۔۔!!! بات اصل میں یوں ہے کہ اِس قصبے کے امراء اور صاحبِ حیثیت لوگوں نے خود سے ایک روایت بنائی تھی کہ جب بھی ہم میں سے کوئی شخص اس کافی شاپ میں کافی پیئے گا ایک کپ غربائ، مساکین اور بے کس لوگوں کے لیے مخصوص کرے گا۔ تاکہ وہ بھی اِس سے لطف اندوزہو سکیں۔

اگر دیکھا جائے تو کافی نہ تو ہمارے معاشرے کی ضرورت ہے اور نہ ہی ہمارے لئے واجبات زندگی کی طرح کوئی اہم چیزہے۔ بات تو صرف اس سوچ کی ہے کہ کسی بھی نعمت سے لطف اندوز ہوتے ہوئے انسان اْن لوگوں کا بھی خیال کر لے جو اس نعمت کو اتنا ہی پسند کرتے ہیں جتنا کہ وہ انسان خودکرتاہے، لیکن وہ مجبورلوگ اِسے حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

اس بیرے کے کردار کو دیکھیئے جو صاحب حیثیت لوگوں اور ضرورتمندوں کے درمیان رابطے کا کردار نہایت خندہ پیشانی اور کھلے دل کے ساتھ لبوں پر مسکراہٹ سجائے کر رہا ہے۔اس ضرورتمند کو دیکھیئے جو اس کافی شاپ میں اپنی عزت نفس کو مجروح کیئے بغیر ہی داخل ہوتا ہے، اور اسے یہ پوچھنے کی قطعی ضرورت پیش نہیں آئی کہ آیا اْس کو ایک کپ کافی مفت میں مل سکتا ہے یا نہیں۔ اس نے دیوار پر دیکھا، کافی کا آرڈر موجود پا کر، یہ پوچھے اور جانے بغیر ہی کہ یہ کپ کس شخص کی طرف سے اس کو دیا جا رہا ہے، اپنے لئے ایک کپ کا آرڈر دیا، ایک عام عزت دار شہری کی طرح کافی کو سرور کے ساتھ پیا اورخاموشی سے چلا گیا۔

جب ہم اس مذکورہ بالا کہانی کی جزئیات کو جانیں گے تو ہمیں اس کہانی کے کرداروں کے ساتھ ساتھ اْس دیوار کے کردار کو بھی یاد رکھنا پڑے گا جو اس قصبے کے دردِ دل رکھنے والے باسیوں کی عکاس بنی ہوئی ہے، اور ہر آنے والے مجبور اور بے کس انسان کے چہرے پر خوشی اور مسکراہٹ کا باعث بنتی ہے۔

اگرہرانسان دوسرے انسان پراپنے مال کوجتلانے کی روایت کوختم کرنے کی کوشش کرے اورکسی بھی آدمی کی مددچھپ چھپاکریاکسی ایسے طریقے سے کرے جس سے اس ضرورت مندکی عزت نفس مجروح نہ ہو ایسی مددکواللہ تعالیٰ بھی پسند فرماتے ہیں اور مدد حاصل کرنے والے کے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔

Malik Jamshaid Azam
Malik Jamshaid Azam

تحریر: ملک جمشید

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Darbhanga Program
Previous Post دربھنگہ، بھارت میں عبدالمنان طرزی شخصیت اور فن کے عنوان سے عالمی سمینار کا انعقاد
Next Post عید الاضحی ایثار رواداری صبر و برداشت کے ساتھ احکامات الہیٰ کی پیروی کا درس دیتی ہے، امام شاہد
Eid Ul Adha Birmingham

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.