yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

یہ کیسا اندازِ سیاست ہے؟؟

Yes 2 Webmaster January 25, 2015 1 min read
Pakistani Politics
Share this:
Pakistani Politics
Pakistani Politics

تحریر: پروفیسررفعت مظہر
پاکستانی سیاست کو سمجھنے کے لیے افلاطونی ذہن چاہیے جو ہمارے پاس نہیںہے اِس لیے ہم ٹامک ٹوئیوںسے ہی کام چلاتے رہتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس کوئی چڑیا ،طوطا ،مینایا کوا توہے نہیںجو ہمارے لیے مخبری کرسکے۔یوںمحسوس ہوتاہے کہ جیسے ہم ایسے سیاسی جنگل کے باسی ہوںجس میںسب اپنی اپنی بولیاںبولتے رہتے ہیں۔مولانافضل الرحمٰن حکومت کے اتحادی بھی ہیںاور تڑیاں بھی لگاتے رہتے ہیں ۔جماعت اسلامی خیبرپختونخوامیں تحریکِ انصاف کی اتحادی اورپختونخوا کابلدیاتی الیکشن بھی تحریکِ انصاف سے مل کرلڑنے جارہی ہے لیکن اکیسویںترمیم کے معاملے میںمولانافضل الرحمٰن کی اتحادی۔طرفہ تماشہ یہ کہ تحریکِ انصاف اور مولانافضل الرحمٰن کاہروقت اِٹ کھڑکا چلتا رہتاہے۔

ایم کیوایم کے موڈ پر منحصر ہے کہ اُس نے کب سندھ حکومت میںشامل ہوناہے اورکب داغِ مفارقت دینا ۔قاف لیگ اورعوامی مسلم لیگ وَن مین شو ہیں ،یہ الگ بات کہ سب سے زیادہ رولا یہی جماعتیںڈالتی ہیں۔پیپلزپارٹی کی ساری سیاست جنابِ آصف زرداری کے گردگول گول گھومتی رہتی ہے لیکن آجکل اِس میںبلاول زرداری کی وجہ سے کچھ رخنے نظرآنے لگے ہیں۔ زرداری صاحب جوبیان دیتے ہیں بلاول اُس کے بالکل اُلٹ بیان داغ دیتاہے اوربیچارے معصوم جیالے حیران کہ کیدی منیے تے کیدی نہ منیے ۔یہ بجاکہ پہلے تولو ،پھربولو لیکن اِس سیاسی جنگل کے شیر تو ایسے کہ تولتے تولتے ہی اتنی دیرکر دیتے ہیںکہ اُن کے بولنے سے پہلے ہی کوئی نہ کوئی کھڑاک ہو جاتاہے ۔محترم عمران خاںلہوگرم رکھنے کاکوئی نہ کوئی بہانہ تراشتے رہتے ہیں ۔پہلے اُنہوںنے اپنے بَلّے سے پھینٹی پروگرام شروع کیا لیکن نوازلیگ کی گُگلی سے چاروںشانے چِت ۔تب شورمچادیا کہ الیکشن کمیشن اورنگران حکومتیںتو اُن کے خلاف تھیںہی ،ستم بالائے ستم یہ کہ جِن پہ تکیہ تھاوہی پتے ہوادینے لگے جس چیف جسٹس کی بحالی کی خاطر وہ پورے چھ دِن جیل میںرہے ،اُسی کے حکم پرRO’s نے روندی ماردی ۔خاںصاحب توشاید صبرشکر کرکے بیٹھ ہی رہتے لیکن بُراہو علامہ قادری سے لندن میںہونے والی ملاقات کاجس میں لندن پلان تشکیل پایااور خاںصاحب کویقین دلادیا گیا کہ اِدھروہ ڈی چوک پہنچے اوراُدھر امپائرکی انگلی کھڑی ہوئی ۔یہ توبعد میںپتہ چلاکہ امپائرکا تو وہ ہاتھ سوگیاتھا سرہانے دھرے دھرے ۔اُدھر دھرنوںکے شورمیں میاںبرادران کچی نیند سے بیدارہوئے اوراسحاق ڈارصاحب کومذاکرات کافریضہ سونپ دیا ۔ڈارصاحب کی یہ خوبی کہ وہ وکیل تونہیں لیکن وکیلوںکی طرح تاریخ پہ تاریخ لینے کے ماہر۔

وہ تو مولانافضل الرحمٰن جیسے گھاگ سیاستدان سے بھی ہَتھ کرگئے ۔ہوا یوںکہ اکیسویںترمیم کی متفقہ منظوری کے شوقین وزیرِاعظم صاحب خوب جانتے تھے کہ مولاناصاحب کوئی نہ کوئی پھڈا ضرورڈالیںگے ۔اُنہوںنے ڈارصاحب کو مولاناکے چیمبرمیں بھیجا ،اُدھرڈار صاحب نے مولاناکو باتوںمیں لگایااور اِدھر پارلیمنٹ نے اکیسویںترمیم کی متفقہ منظوری کا کھڑاک کر ڈالا ۔اب مولانانے تمام دینی جماعتوںکو اکٹھاکرکے کہاہے ہمارے مطالبات مانوورنہ ہم مدرسے بندکرکے جیلیں بھردیں گے ۔مولاناکا اصل مطالبہ توایک آدھ مزیدوزارت کاحصول ہے لیکن آڑمساجد اورمدارس کے خلاف ایکشن کی۔مولانا کی بے چینی کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ چیف جسٹس ناصرالملک صاحب نے ملٹری کورٹس کے بارے میںتین رکنی بنچ تشکیل دے دیاہے اورعام خیال یہی ہے کہ بنچ متوازی عدالتی نظام گردانتے ہوئے ملٹری کورٹس کو پھڑکادے گا۔اگر ایسا ہوگیا توپھرمولاناکی جماعت کونئی وزارت توملنے سے رہی البتہ پہلی دووزارتیں بھی چھن جانے کاخطرہ بہرحال موجودہے۔

اسحاق ڈارصاحب نے مذاکرات کے نام پرتحریکِ انصاف کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا جس کے پیچھے بھاگتے بھاگتے وہ ہپھ گئے ۔مولاناقادری توتھک کر کسی نئی پلاننگ کے لیے چندہ اکٹھاکرنے اپنے دیسسدھارے لیکن خاںصاحب ڈٹے رہے ،یہ الگ بات ہے کہ اُداس خاںصاحب اپنے کنٹینرکے اندر ہروقت گنگناتے رہتے تھے
کیا غم خوار نے رسوا لگے آگ اِس محبت کو
نہ لاوے تاب جو غم کی وہ میرا رازداں کیوں ہو
دھرناابھی جاری تھاکہ سانحہ پشاورہوگیااور خاںصاحب کومجبوراََ دھرنا ختم کرناپڑا ۔خاںصاحب نے دھرنوںکے دَوران ایک بارکہاتھا سوچتاہوں کہ اگردھرنا ختم ہوگیا تومیری شامیںکیسے گزریںگی”۔ گویا
اتنے مانوس صیاد سے ہو گئے
اب رہائی ملی بھی تو مر جائیں گے

یہی وجہ ہے کہ خاںصاحب نے آؤ دیکھانہ تاؤ ،اپنی اُداس شاموں کو خوشگواربنانے کے لیے نیاپاکستان بنانے سے پہلے ہی ریحام خاںسے شادی کرکے اپنی زندگی میں تبدیلی لے آئے۔خیال تویہی تھاکہ خاںصاحب نے تبدیلی کاوعدہ پورا کردیا اِس لیے اب ایک اچھے شوہرکی طرح اپنی بیگم صاحبہ کی خدمت میں جُت جائیںگے لیکن ہماری توقعات کے بالکل برعکس خاںصاحب پھر اِن ایکشن”ہیں ۔کپتان صاحب نے سوچاہوگا کہ مومن کی تلوار اگر میان میںرہے تو زنگ آلود ہوجاتی ہے اِ س لیے سونامیوں کو کسی نہ کسی کام پرلگا دیناچاہیے ۔اُنہوںنے سوچاکہ ضمنی انتخاب توہونے سے رہے اِس لیے چلواپنے ٹائیگروںاور ٹائیگرنیوں کا انتخاب ہی کروادیتے ہیں۔اب نوجوان ٹائیگردھاڑتے اور ٹائیگرنیاںچنگھاڑتے ہوئے انتخابات میںحصّہ لے رہی ہیںاور خود خاںصاحب خیبرپختونخوا کو جنت نظیربنانے نکل کھڑے ہوئے ۔اُنہوںنے 90 دنوںمیں نیاپاکستان بنانے کااعلان کیالیکن ہماری بدقسمتی کہ وہ حقِ حکمرانی سے کوسوںدور رہے ۔پھرچھ ماہ میں خیبرپختونخوا کی قسمت سنوارنے چلے لیکن لندن پلان آڑے آگیا ۔اب دیکھیںبہشت بَرسرِ زمیں کب بنتاہے۔

اُدھر ٹائیگراور شیرباہم گتھم گتھا اوراِدھر شکاری تاک میں۔ماناکہ شکاری کے تیرآجکل نشانے پرنہیں بیٹھ رہے لیکن جب زرداری صاحب جیساگھاگ شکاری ہوتو کچھ بھی ہوسکتاہے ۔اُنہوںنے اپناجال پھیلادیاہے اورپہلی قسط کے طورپر تحریکِ انصاف کے چار پرندے بھی شکار کرلیے اب سندھ اسمبلی تحریکِ انصاف سے خالی ہوگئی ۔دراصل پیپلزپارٹی کوخطرہ تھا کہ کہیںتحریکِ انصاف دوسری جماعتوںکے ساتھ مل کر اُن کی سینیٹ میںایک دوسٹیں کم نہ کردے اِس لیے اُس نے یہ کھڑاک کردیا ۔اُدھر ایم کیوایم کی پتنگ ہواؤںکے دوش پراونچی اُڑان میںاِس لیے پیپلزپارٹی سے مفاہمت کاامکان مفقود۔ویسے بھی الطاف بھائی لندن میںبیٹھ کر ہرروز یہ بڑھک لگادیتے ہیں کہ فوج اقتدارسنبھال لے ۔اِس سے پہلے شیخ رشیدبھی پانچ سال تک کرلاتے اوراپنی قلم دوات سے فوج کو اقتدار سنبھالنے کی عرضیاںلکھتے رہے لیکن شیخ صاحب ہی کے بقول فوج سَتّو پی کرسوتی رہی ۔اب شیخ رشیدکی جگہ الطاف بھائی نے لے لی ہے لیکن فوجی دَورمیں اقتدارکے مزے لوٹنے والی قاف لیگ تا حال خاموش،وجہ یہ کہ اُن کی سائیکل کی پھوک نکلی ہی رہتی ہے ۔سیانے کہتے ہیں کہ سائیکل کونئے ٹائرٹیوب کی ضرورت ہے لیکن وہ دستیاب نہیںکیونکہ وہ تو دوکان ہی بندہوچکی اور پرانادوکاندار بوڑھا ،بیمار،لاچار ،نکبت میںگرفتار۔نئی دوکان کھلنے کافی الحال دوردور تک کوئی امکان نہیں ۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسررفعت مظہر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Barack Obama
Previous Post امریکی صدر اوبامہ تین روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے
Next Post شب و روز زند گی (قسط چہارم )
Anjum Sehrai

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.