yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

کیا سیاستدان قومی نظریئے کو پسِ پشت ڈال رہے ہیں ؟

F A Farooqi June 17, 2015 1 min read
Azam-Azim-Azam
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
آج یہ بات ہر محب وطن پاکستانی پوری شدت سے محسوس کررہاہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے مُلکِ پاکستان میں جتنی بھی (خواہ سول یا آمر) حکومتیں آئیں اور گئیں سب ہی نے اپنے ذاتی، سیاسی یا پارٹی نظریات اور افکارکوہی مقدم جانا اور اِسی کا ہی خوب خوب پرچا کیا، یوں وہ اپنی جتنی مدت کی حکمرانی امریکی آقاوں سے لکھوا کر لائیں تھیں وہ جیسے تیسے گزارکر چلتی بنیں۔

یعنی یہ کہ اِس دوران سب ہی نے اپنی پارٹی و ذاتی نظریہ کوتو متعارف کروایا مگریہ دیدہ ودانستہ قومی نظریہ کو پسِ پشت ڈالتی رہیں بالفرض اگر کبھی کسی کو قومی نظریئے کا خیال بھی آیا ،توبس وہ بھی ہلکے پھلکے انداز سے آیا، مگرپھریہ فوراََ ہی کسی نہ کسی مسئلے یا بحران میں دبادیاگیا،یا خود ہی دب کررہ گیا اور یوں حکمران جماعت کی حکومتوں اور حامی سیاستدانوں کا پارٹی نظریہ تو زورپکڑتاگیامگروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ قومی نظریہ پسِ پشت جاتا چلا گیا۔

اَب اِس منظر میںقوم یہ کیوں ..؟ نہ سمجھے کہ برسرِ اقتدارجماعتوں اور سیاستدانوں کے نزدیک اپنی پارٹی و ذاتی نظریہ تو مقدم ہے مگر قومی نظریہ صرف ایوانوں ، دیوانوں اور قانون اور نصابی کُتب تک محدود ہوکررہ گیاہے ایسالگتاہے کہ جیسے ہمارے حکمرانوں، سیاستدانوں اور دوسرے حکومتی پِٹھوو ¿ںکے نزدیک یہ خیال قوی حیثیت سے معتبرہوگیاہے کہ قومی نظریئے کو بس یہیں (سردخانے ) تک ہی رکھاجائے اور اپنی اپنی پارٹیوں کا نظریہ عوام الناس اور دنیا میں پھیلایاجائے تاکہ اِن کی جماعتوں اور اِن کی ذاتوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔

آج اگر کسی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں سیکڑوں ڈالرفی بیرل بھی کم ہوجائیں تواِس کمی کا اثرہمارے یہاں بھی ذراساپڑہی جاتاہے اور پاکستان میں بھی تیل کی قیمتیں اُونٹ کے منہ میں زیرہ جتنی کم کردی جاتی ہیں جس کا کریڈٹ بھی ہمارے حکمران اپنی ذات اور اپنی پارٹی سے وابستہ وزراءو کارکنان اوراپنے حامی سیاستدان سے جوڑ دیتے ہیں پھریہ سب میڈیااور پبلک مقامات پر اوجھل اُوجھل کر پاکستان سمیت دنیابھرمیںیہ باورکراتے پھرتے ہیں کہ ہم نے اپنے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اِن کی خواہش و مرضی کے مطابق کمی کرکے ریلیف دیاہے،اور ہماری کوشش ہے کہ مُلک سے مہنگائی اور غربت کا خاتمہ ہواِنہیںاِسی جذبے حب الوطنی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی پر مجبورکیاہے تاکہ اِن کی حکومت میں عوام کو سستی اشیائے ضروریہ میسرہواور عوام کے چہروں پرشادابی اور خوشیاں رقص کرنے لگیں۔

Electricity Crisis
Electricity Crisis

اور اِسی طرح اگر مُلک میں پہلے سے موجود بجلی بحران بڑھ جائے یا بڑھتاہی چلاجائے، تو حکمران ،وزراءاور سیاستدان قوم سے یہ کہتے ہیں کہ قوم بارش کی دُعائیں کرے،اِن کی اپیل پرجب بیچاری مفلوک الحال اور بجلی کے بحران سے پریشان حال معصوم قوم اللہ کے حضورپیش ہوکر اِس کے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی ﷺ اور اہلبیت کے صدقے ہاتھ اُٹھااُٹھاکر بارش کے لئے دُعائیں کرنی شروع کردیتی ہے ، تواِس کی دُعائیں قبول ہوجاتی ہیں،اللہ کی رحمت بارش کی صورت میں نازل ہوجاتی ہے اور دریااور ڈیم بھرجاتے ہیں تو اِس کا بھی حکمران جماعت،وزراءاور سیاستدان خود کریڈٹ لے لیتے ہیں اور اپنے سینے پھولاپھولاکر کہتے پھرتے ہیں کہ ہم نے قوم کو دعا کرنے کا مشورہ دیاتھااگر ہم قوم کو مشورہ نہ دیتے تو قوم بھی دعانہ کرتی اور جب قوم دعانہ کرتی تو بارش بھی نہیں ہوتی اور جب بارش نہ ہوتی تو مُلک کے دریااور ڈیم بھی نہ بھرتے جب ایسانہیںہوتاتو آبی مسئلہ بھی حل نہ ہوتااور ہماری دعاکی اپیل پرقوم دعانہ کرتی تو مُلک میں سیلاب بھی نہ آتااور جب سیلاب نہ آتاتو پھر ہم بیرون ممالک سے امداد کی اپیل بھی نہ کرتے جب اپیل نہ کرتے تو مُلک میں ڈالرزبھی نہ آتے اور جب ڈالرز نہ آتے تو مُلکی معیشت اور اقتصادی صورت حال میںبھی بہتری نہ آتی اور جب ایسانہ ہوتاتو مُلک میں زرِمبادلہ بھی نہ بڑھتااور جب زرِ مبادلہ نہ بڑھتاتو مُلکی معیشت بھی عالمی منڈی میںمستحکم نہ ہوتی اور جب یہ سب کچھ نہ ہوتاتو مُلک بھی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن بھی نہ ہوتا۔

الغرض کے میرے مُلک کے معاشرے اور میری تہذیب کے ہر زمانے کے ہر فرد میں خودفریبی اور ذاتی نمودونمائش اور شخصی و پارٹی نظریات و افکارکرناضرورت بننے کے ساتھ ساتھ کچھ فیشن بھی بن گیاہے جو کہ ہماری ترقی و خوشحالی کے لئے بڑی روکاوٹ ہے آج دنیاکی تاریخ گواہ ہے کہ روئے زمین کے جس مُلک کے جس معاشرے اور جس تہذیب کے جس زمانے کے لوگوں میں یہ عنصرغالب رہاوہ اپنے قومی نظریہ سے بھٹک گئے اور اپنے ذاتی و سیاسی نظریہ میں لگے رہے تو اِن کی ترقی اور خوشحالی رک گئی اور وہ دوسروں کے ہی رحم وکرم پررہے اور جب مدتوں بعد یہ اپنے اِس خودفریبی کے عنصرسے نکلے اور اِن میں اپنے قومی نظریہ کی اہمیت اجاگرہوئی تو اُنہوں نے چاردانگِ عالم اپنی ترقی و خوشحالی کے جھنڈے گاڑے اور خود کو منوایااور دنیاپر حکومت کی اور پھر ساری دنیامیں کامیابی کی منزلیں طے کرتے ہوئے ترقی و خوشحالی کی اُوج ثریاکی بلندیوں کو بھی چھوا ہے۔

موجودہ حالات میں میرااور آپ کا یہ جنت نظیردیس پاکستان جس نازک اور کٹھن دور سے گزررہاہے اِس صورتِ حال میں ہر پاکستانی پر یہ لازم ہوتاہے کہ وہ کم ازکم اِن حالات میں تو اپنے ذاتی وشخصی اور سیاسی نظریات سے مفادات اور فوائد کے لئے سوچناچھوڑدے اور اپنے اُوپر یہ فرض کرلے کہ اِسے اپنی ذات اور اپنی پارٹی سے مُلک کو ہر حال میں فائدہ پہنچاناہے اِس مُلک کو جس نے اِسے پالا،پوسا، اور عزت و آبروکی حفاظت کی ،اِسے آج اپنے ذاتی ، شخصی اور سیاسی فائدے کے حصول کے خول سے باہر نکل کر اپنے مُلک اور اپنی قوم کے فائدے اور اِس کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنے تن من دھن کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کرناہے اور مُلک کو مفاد پرست سیاستدانوں اور ذاتی خول میں رہ کر اشرافیہ اور دوسروں کے فائدے کے لئے مُلک کو نقصان پہنچانے والوں سے بچانے کے لئے پاک فوج کا ساتھ دیناہے۔(ختم شد)

Azam Azim Azam

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post اب ملک میرا امن کا گہوارہ بنے گا
Next Post وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات منسوخ
Nawaz Sharif And Asif Ali Zardari

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.