yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سیاستدانوں کی منافقت

F A Farooqi July 9, 2016 1 min read
Politics
Share this:
Politics
Politics

تحریر : رقیہ غزل
یہ مقدس ماہ رمضان کا آخری عشرہ ہے اور عید الفطر کی آمد آمد ہے یہ ماہ مقدس جس میں بعض مفتی حضرات تک نے چاند دیکھنے کی بجائے چاند چڑھانے کی بھرپور کوششیں کی ہیں مگر اللہ پاک کی رحمت نے ان کے دامان عصیاں کو اپنی حفاظت میں لیکر انھیں مزید رسوائیواں اور بد حواسیوں سے بچا لیا ہے یہ الگ بات کہ وہ عادی مجرموں کی طرح حق اور سچ کی سعادتیں حاصل کرنے میں مسلسل ناکام رہے اور نئے سے نیا فتویٰ اور دین محمدی ۖمیں نئے سے نئے انداز میں کوئی نہ کوئی بدعت قبیح کو جائز اور حلال قرار دینے میں ڈٹے رہے ” جب اتار لی منہ سے لوئی تو کیا کرے گا کوئی ”کے مصداق بیان در بیان داغ کرد عوام الناس کے جذبات سے کھیلتے رہے۔

حتی کہ انھی مفتی حضرات نے خواجہ سرائوں تک کی شخصیت ،اہمیت اور ان کے عناصر کی تراکیب کو اکیسویں صدی کے تقاضوں کو مجبوری بنا کر دین اسلام کی اصل روح سے مسلمانوں کو بھٹکانے کی ناکام کوشش کی ہے یہاں تک کہنا پڑے گا کہ ہر وہ شخص جو تفریح اور فنکاری کا بے نام فنکار بھی تھا وہ بھی اس ماہ مقدس میں ہر مرد و زن اور پاکستان کے باسیوں کو دین اسلام سکھانے میں مصروف رہا اور قرآن و رسول مقبولۖکے مسلمہ فرامین کو پس پشت ڈال کر ان کی کلیدی اہمیت کو نظر انداز کر کے اس پر بند گان خدا کی روایات و حکایات کو فوقیت دی اوراپنے محدود دینی علم کو افضل جان کر اصل اسلامی تعلیمات کو کافی ارو روشن خیالی نہ جاناحتی کہ بعض نے تو کچھ ایسا انداز اختیار کیے رکھا کہ ایک خاص فرقہ کو زیادہ پروموٹ کیا ایسے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مذہبی منافرت کیوں بپا نہ ہو کہ اسلام ایک متنازعہ مذہب بنا یا جارہا ہے۔

نت نئے مسئلے ،فتوے اور فروعی قوانین بھی زیر بحث لائے جا رہے ہیں اسلامی مشاورتی کونسل کی جانب سے ،کبھی مفتیوں کی طرف سے اور کبھی بے شمار دینی سطح پر عاقبت نا اندیشوں کی طرف سے صبح و شام کی نشریات میں لاکھوں روپوں کے معاوضوں کے عوض عوام الناس کا دل بہلانے ،اپنے اپنے چینلز کی ریٹنگ بڑھانے اورتوحید و رسالت کے اسلامی تقاضوں اور حد ود سے تجاوز کر کے اپنی اپنی ذات کو نمایاں حتی کہ خود کو مکمل طور پر عیاں کر نے کے لیے آتے ہیں ایسے میں اسمبلیوں ،سینٹ ،ہائیکورٹس ،سپریم کورٹس اور اسلامی نظریاتی کونسلیں کہاں ہیں ؟ان کو کس مقصد کے لیے قائم کیا گیا ہے؟ کیا روز محشر انھیںاللہ کی عدالت میں حاضر نہیں ہونا ہے؟ یہ کیوں مست مئے پندار ہیں؟ کیا ان کے مناصب سدا قائم رہنے والے ہیں انھوں نے اللہ کے قرآن اور نبیۖ کے طریقوں کے بر خلاف کھلم کھلا تعلیمات دینے والے مفتیوں ،دانشوروں اور تھنک ٹینکوں پر پر دین محمدی ۖ کی دھجیاں اڑانے والوں کو کیوں نہیں روکا۔؟ اور اگر سارے کے سارے سوئے رہے تو پیمرا کس مرض کی دوا ہے۔

PEMRA
PEMRA

کیا پیمرا کا مقصد صرف حکومتی خواہشات کے مطابق حکومتی مخالفین کا بے جا استحصال کرنا رہ گیا ہے ؟ اس ملک میں شیعہ ،سنی ،دیوبند اور اہلحدیث مسالک کے تمام لوگ مقیم ہیں ایسے بے شمار پروگرامز نے مذہبی منافرت پھیلا کر ملک کی نظریاتی اساس کو ہلا کر رکھ دیا ہے یہ ملک جو دو قومی نظریہ پر قائم ہوا تھا اور تحریک پاکستان سے لیکر قیام پاکستان تک لاکھوں مشاہیر ،دانشوران ،مذہبی سکالرز ،اسلامی علما ئ،مائیں ،بہنیں بیٹیاں اوربیٹے اسلام کے لیے کٹ گئے وہ سب قربانیاں رائیگاں جا رہی ہیںاور لگتا ہے کہ یہ ملک اب یقینا مفاد پرست اور نا اہل افراد کے رحم و کرم پر ہے تقدیر نے یوم الدین کو یوم حشر ثابت کرنے کے لیے ان سروں پر دستاریں رکھ دی ہیں جو کہ اس کے قابل ہی نہ تھے یہ سب پارٹیاں ،ڈرامے اور افسانے ہیں اور ان کا اصل مقصدحصول اقتدار ہے وہ پلیٹ میں دیا جائے یا راہوں اور چوراہوں میں رسوا ہو کر چھینا جائے مگر یہ نوشتہ دیوار ہے کہ کاغذ کی نائو ہمیشہ نہیں چلتی اور یہ طے ہے کہ وہ وقت دور نہیں کہ جس دن کا وعدہ ہے کہ
جب تاج اچھالے جائیں گے
سب تخت گرائیں جائیں گے
بس نام رہے گا اللہ کا
اٹھے گا انا الحق کا نعرہ
اور راج کرے گی خلق خدا
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے

وقتی تقاضا ہے اورویسے بھی اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ تمام متعلقہ اداروں اور حکومتی عہدے داران کا فرض بنتا ہے کہ اس بات کو مدنظر رکھیں کہ اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین ہے جو حضرت محمد ۖ کے ذریعے امت اسلامیہ کو دیا گیا ہے لہذا اسلام اللہ کی وحی ”قرآن پاک ”اور اس کے پاک نبی ۖکے طریقوں محمد رسول اللہ ۖکی احادیث اور سنتوں کا نام ہے اگر ایک واضح اور اٹل حکم اللہ کے قرآن میں یا فرمان رسول ۖمیں موجود ہے تو اولاًیا حتمی طور پر اس کا ذکر آنا لازم ہے مگر جہاں قرآن اور حدیث خاموش ہیں وہاں اصحاب رسول ۖ،نبی ۖ کے قرابت داروں کی بات ہونی چاہیئے نہ کہ اسلام کو صرف مفتیوں کی اجارہ داریوں تک محدود کر دیا جائے۔

مفتیوں کا بس چلے تو یہ قرآن کے بے شمار احکام کو اکیسویں صدی کے تقاضوں کو مدنطر رکھ کر تبدیل کرنے کی بھر پور سعی کریں جیسا کہ صدر پاکستان نے سود کے بارے بھی منت کر رکھی ہے کہ اس کو حلال قرار دینے کی کوئی صورت نکالیں حالانکہ یہی وہ حضرات ہیں جو تعویز گنڈے ،جن نکالنے ،جادو ،سایہ ،بے اولادی کا علاج جیسے کام کرتے ہیں اور لوگوں کو وسوسوں اور ہلاکتوں میں ڈالتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے ۔۔۔آمین

Riqiya Ghazal
Riqiya Ghazal

تحریر : رقیہ غزل

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pak Revolution
Previous Post ہر اول کا منتظر انقلاب
Next Post شفقت رسول ملک ایک عہد ایک شخصیت
Journalist

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.