yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سیاسی اتحاد وقت پر دیکھیں گے ، چوہدری شجاعت

Web Editor April 18, 2018 1 min read
Political unity will be seen on time, Chaudhry Shujaat
Share this:

لاہور: پشاور سے تحریک انصاف کے موجودہ رکن کے پی کے اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری جاوید نسیم نے اپنے ساتھیوں اور ووٹروں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ(ق) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

Political unity will be seen on time, Chaudhry Shujaatق لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما وسابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ کا ایک پلیٹ فارم بنایا ہے، ن لیگ سمیت تمام جماعتوں والوں کو اس میں آنے کی دعوت ہے، ہم نے نیک نیتی سے کام کیا، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، اپنے گھر اور مسلم لیگ کے دروازے سب کے لیے کھول دیے ہیں، نئے آنے والوں کو بھی عزت و احترام ملے گا، مسلم لیگ کام اور ڈیلیور کرنے والوں کی جماعت ہے، پنجاب میں ہم نے پانچ سالہ اقتدار کے دوران عام اور غریب آدمی کے لیے جو کام کیے ن لیگ اپنے اقتدار کے 23سال میں اس طرح کا ایک کام دکھا دے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ جو میں کہتا ہوں وہ کتاب میں لکھا اور سب سچ لکھا، جن کے متعلق لکھا کسی نے نہیں کہا کہ غلط لکھامیں نے دین وایمان کے مطابق تمام چیزیں ٹھیک لکھیں، لوگ کہتے ہیں کہ دروازے کھول رہے ہیں ہم نے اپنا گھر کھول رکھا ہے، نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، جاوید نسیم نے جس جماعت کو چھوڑا وہ حکومت میں ہے، کل پشاور سے کچھ لوگ آئے اور کہا ہمارے سے پوچھے بغیر صوبے میں صدر اور سیکریٹری نہ بنائیں۔ انھوں نے کہا جب این آر اوبنا لیا تو پھر پرویز مشرف نے مجھے بتایا، میں نے لکھے ہوئے این آراو کو صرف پڑھا اس میں 3 ہزار لوگوں کو معاف کیا گیا، میں نے صدر صاحب کو اپنے پانچ سال کا پیریڈ نکالنے کو کہا کہ ہمارا احتساب ہونے دیں، اگر ہمارے کسی بندے نے کچھ کیا ہے تو وہ عدالتوں میں پیش ہوں گے، اللہ کا شکر ہے ہمارے اوپر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا ہم نے تحریک انصاف کی وکٹ گرا کر کوئی دشمنی نہیں کی، انتخابات میں سیاسی اتحاد وقت پر دیکھیں گے۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ کا ایک پلیٹ فارم بنایا ہے۔ تمام جماعتوں اور ن لیگ کو بھی اس میں آنے کی دعوت دی ہے، 2011ء میں جنوبی پنجاب صوبہ کی آواز ہم نے اٹھائی۔ انھوں نے ایک سوال پر لغاری برادران کو اپنے بچے قرار دیا اور کہا کہ یہ بچے اب بڑے ہو گئے ہیں، میں نے اپنے دور میں ترقیاتی بجٹ جنوبی پنجاب کی طرف موڑا، بطور وزیراعلیٰ ہر ہفتے جنوبی پنجاب کا دورہ کرتا تھا۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف سے ملاقات کے لیے چلتی پھرتی شخصیت آئی لیکن اس کو سنجیدہ نہ لیں، ن لیگ کے لوگ عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، یہ عدالتوں کے اوپر حملے کر کے بھی بچتے رہے، شہباز شریف قیمے والے نان کھلانے کا اعلان اسپیکر میں کر رہے تھے، میں اس وقت اسپیکر پنجاب اسمبلی تھا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پشاور سے آنے والوں کا اور ہمارا ہمیشہ ساتھ رہے گا۔ اب کے پی کے میں ق لیگ کی بہترین ٹیم ہے، دنوں میں رزلٹ سامنے آئے گا، لوگ پیسوں کے لیے لیکن ہم عزت اور عوام کی خدمت کے لیے سیاست میں آئے ہیں، نواز شریف نے ہمیں خود پارٹی سے نکالا، لوگ اب سمجھ گئے ہیں ان کے پاس دینے کے لیے عزت ہی نہیں اس لیے لوگ چھوڑ رہے ہیں، ہمارا سلوگن عام اور غریب آدمی تھا ہم کسی کو نہیں چھوڑتے، وزیر خود چھوڑ کر گئے تو انھیں کہا کہ سدا اقتدار نہیں رہتا، 10سال میں بہت سیکھا ہے

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif and Maryam started raising contact with international lobby
Previous Post نواز شریف اور مریم نے بین الاقوامی لابی سے رابطے بڑھانے شروع کردیے
Next Post امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی کی تصدیق
US confirm ban on the mobility of Pakistani diplomats

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.