yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پولیو ویکسین کی طرح تعلیم بھی عام کریں

Yes 1 Webmaster January 10, 2016 1 min read
Education
Share this:
Education
Education

تحریر: ایم پی خان
صحت، تعلیم اور روزگار انسان کی بنیادی ضروریات زندگی میں شامل ہیں۔ ہیومن ڈولپمنٹ انڈکس کے مطابق قوموں کی ترقی کا انحصار صحت، تعلیم اورمیعارزندگی پر ہے۔ یہ تینوں عناصر ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں۔ جوقوم صحت کے لحاظ سے کمزورہو، وہ تعلیم کے میدان میں بھی کمزور ہوتی ہے اور نتیجتاً انکا میعار زندگی بہت خراب ہوتا ہے۔

اس طرح جس قوم میں تعلیم کی کمی ہو، وہاں صحت کی سہولیات ناپید ہوتی ہیں اوراچھی زندگی گزارنے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔ترقی کی اس رفتارمیں ہماراپوزیشن کیاہے، اسکوہندوسوں میں بتانے سے ہمارا سرشرم سے جھک جاتاہے۔دنیاکی پسماندہ قو میں ، جن کی تعدادمشکل سے 40کے قریب ہے، میں ہماراشمارہوتاہے۔ہم ایک طرف یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمارے ملک میں قدرتی وسائل جیسے تیل، گیس، کوئلہ ، سونا،تانبا، نمک، گندھک،کرومائٹ اورجپسم کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔

دوسری طرف ہماری مجموعی آبادی کے ساٹھ فی صدلوگ زراعت سے وابستہ ہیں۔پانچ دریائو ں کی سرزمین ، زرخیزمٹی اورکسانوں کی محنت کی بدولت ہماری برآمدات کابڑاحصہ زراعی پیداوارپرمشتمل ہے۔پاکستانی قوم کی ذہانت کو عالمی سطح پر تسلیم کیاگیاہے۔ جوہری ٹیکنالوجی اورہتھیاروں کے میدان میں پاکستان دنیاکے صف اول کے ممالک میں شامل ہے ۔ پھربھی ترقی کے اس سفرمیں ہم کچھوے کی چال کی مانند ،کبھی چل رہے ہیں اورکبھی کسی درخت کی چھائو ں میں لیٹ کر اپنے شاندارماضی کے سہانے خواب دیکھ رہے ہیں ۔ لیکن حقیقت میں ہماری ترقی کاکیاحال ہے ، HDI کی رپورٹ 2015دیکھنے سے ہماری آنکھیں کھل جاتی ہیں۔

آج بھی کبھی ہماری ترقی کی بات ہوتی ہے توہم موٹروے، کچھ دیگر سڑکیں اوران پر بنے ہوئے چندپل، میٹروبس، کچھ یونیورسٹیاں، جن میں سے ایک بھی رینکنگ کی رفتارمیں دنیاکی چارسویونیورسٹیوں میں شامل نہ ہے، کی مثالیں پیش کرتے ہیںلیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ چیزیں ہماری ترقی کا معیارنہیں ہیں بلکہ ترقی کامعیاروہی چیزیں ہیں جوہمارامعیارزندگی بلند کریں اورجوعالمی سطح پر یعنی ہیومن ڈولپمنٹ انڈکس کے پیمانے پر ہماری ترقی کے پوزیشن میں بہتری لائے۔

ان میں سے بنیادی عوامل تعلیم اورصحت ہیں۔ہمارے روبہ زوال ہونے کے بنیادی اسباب تعلیم اورصحت کی بنیادی سہولتوں کی عدم موجودگی ہیں۔بدقسمتی سے ہمارے ملک کے تمام وسائل کچھ خاص لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں اوروہی لوگ صحت اورتعلیم کی بنیادی سہولیات عوام کوفراہم کرنانہیں چاہتے۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں سب سے زیادہ سرمایہ کاری صحت اورتعلیم کے شعبوں میں ہوتی ہے کیونکہ یہی دونوں پیسہ کمانے کے بہترین ذرائع ہیں۔بڑے بڑے تعلیمی ادارے اورہسپتال نجی شعبے میں موجودہیں، جن سے صرف وہی لوگ مستفید ہوتے ہیں ، جن کے پاس دولت کی فراوانی ہوتی ہے۔

Agricultural Production
Agricultural Production

عام لوگ نہ توان تعلیمی اداروں سے مستفید ہوسکتے ہیں اورنہ انکے علاج معالجے کے لئے نجی ہسپتالوں کے دورازے کھلے ہوتے ہیں۔دنیابھرمیں سب سے زیادہ بریسٹ کینسر(چھاتی کاسرطان) کے کیسزپاکستان میں پائے جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے سالانہ تقریباً پچاس ہزارخواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ ہرماہ تقریباً دس ہزارسے زیادہ چھوٹی عمرکے بچے نمونیاکی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیںجبکہ پیٹ کی بیماریوں کی وجہ سے ہرماہ تقریباً ایک لاکھ بچے ہلاک ہوجاتے ہیں۔اسی طرح عارضہ دل، ذیابیطس، ہائی بلڈپریشراورڈپریشن کے مریضوں کی تعدادمیں بھی روزبروزاضافہ ہو رہا ہے۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سندھ میں تقریباً بیس بچے غذائی قلت کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ان تمام سے بڑھ کر پولیوکی بیماری پاکستان کے لئے ایک چیلنج بن گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے پوری دنیاکے 80 فیصدپولیوکیسزکاذمہ دارپاکستان کو ٹہرایاہے اوروہ اسکے خاتمے کے لئے ایڑی چوٹی کاپسینہ ایک کردیتاہے۔اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت، عالمی برادری، اسلامی ترقیاتی بینک، روٹری انٹرنیشنل ،یونیسیف اوربیل اینڈمیلنڈاگیٹس فاونڈیشن پاکستان میں پولیوکے خاتمے کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ان اداروں اورمختلف ممالک کے تعاون سے پاکستان میں وزیراعظم پولیومانیٹرنگ سیل اورہرصوبے میں صوبائی مانیٹرنگ سیل قائم ہوئے ہیں ، جن کاکام پولیوکے خاتمے کے منصوبہ کی مانیٹرنگ ، صوبائی اورضلعی سطح پر صحت کے محکموں، ای پی آئی ٹیموں، چیف سیکرٹریوں کے دفاتروں، ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفسراوردیگرمتعلقہ دفاترکے ساتھ رابطہ رکھنا ہوتا ہے۔

اس مقصدکے لئے پولیوویکسین ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں، جوگھرگھرجاکربچوں کو پولیوویکسین کے قطرے دیتی ہیں۔بعض حساس علاقوں میں فوج اورپولیس کی نگرانی میں ویکسی نیشن کاعمل جاری رکھاجاتاہے تاکہ ملک کے کسی کونے میں کوئی بچہ بغیرویکسین کے نہ رہ جائے۔پاکستان میں گذشتہ کئی سال سے پولیوکے خاتمے کے لئے ویکسی نیشن کاعمل جس طرح تندہی اورتیزی سے جاری ہے اورپوری عالمی برادری نے بالعموم اورپاکستان نے بالخصوص اس مرض کو جڑسے اکاڑپھینکنے کا اوراس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرنے کاعزم کررکھاہے۔بالکل اسی طرح ایک اورخطرناک مرض، جہالت کابھی ہے، جوروزبروزبڑھ رہاہے۔لہذااسکے تدارک کے لئے عالمی برادری، عالمی ادارہ برائے تعلیم اوراپنی حکومت کو پولیوویکسی نیشن کی طرح ایمرجنسی نافذکرنی چاہئے۔

جہاں جہاں بچوں کو علم کے قطرے پلانے میں دشواری اوررکاوٹیں پیش آئے وہاں اس مقصد کے لئے الگ ٹاسک فورس تشکیل دی جائے اوریہ عزم کیاجائے کہ پاکستان میں جہاں بھی کوئی بچہ علم کی روشنی سے محروم ہے ، اس کو ہرممکن طریقے سے علم کی روشنی سے منورکیاجائے، خواہ وہ کسی جنگل میں رہتاہو، پہاڑمیں یاکسی ریگستان میں اور یاسندھ کے قحط زدہ کسی صحرامیں رہتاہو۔تاکہ آئندہ چندبرسوں میں ایک طرف ہماری قوم پولیوکے بیماری سے نجات حاصل کرسکے تودوسری طرف ہماری تعلیم کی شرح اتنی بلندہوکہ ہیومن دولپمنٹ انڈکس کے پیمانے پر ہماراشماردنیاکی ترقی یافتہ اقوام میں ہو جائے۔

MP Khan
MP Khan

تحریر: ایم پی خان

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shoaib Anjum and Imran Khan
Previous Post شعیب انجم کو پی ٹی آئی ڈیمو کریٹک ناروے کا دوسرا نائب صدر مقرر کیا گیا
Next Post معاشی راہداری یا سرمایہ داری
Economic Corridor

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.