yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہارنیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار
    • میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقررمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر
    بین الاقوامی خبریں
    • یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہیوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ
    • فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میںفرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں
    شوبز
    • ایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دیایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دی
    • عاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیںعاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیں
    مقامی خبریں
    • نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہارنیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار
    • میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقررمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

ملکی مسائل اور ہماری ذمہ داریاں

Yes 1 Webmaster March 9, 2015 1 min read
Malik Arshad Jaffery
Share this:
Inflation
Inflation

تحریر: ملک ارشد جعفری
ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنا صرف حکومت کے بس کی بات نہیں ہے اس کے لیے عوام کو بھی حکومت کا ساتھ دینا ہو گا، عوام کی طاقت کے بغیر حکومت ایک قدم بھی نہیں چل سکتی، موجودہ دہشت گرد ی اور مہنگائی کے دور میں عوام پستے جا رہے ہیں، لیکن طبقہ اشرافیہ امیر سے امیر تر ہوتا چلا جا رہا ہے اور اس کی بنیادی وجہ ملک میں قانون کا نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے مختلف محکمہ جات کی کارکردگی بھی صفر ہو گئی ہے، موجودہ حکومت بھی اشرافیہ پر مشتمل ہے جس میں زیادہ تر بزنس مین ہیں جو کہ صرف اپنا ہی فائدہ دیکھتے اور سوچتے ہیں

ملک کا ہر شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ ملک ترقی نہ کرے، اس ملکی ترقی کی وجہ سے سب کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم ہوں گے ، ملک میں موجودہ دہشت گردی کے پیش نظر حکومت نے پورے پاکستان سے کرایہ داروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد یہ معلومات حاصل کرنا ہے کہ کسی غیر ملکی نے دوکان یا مکان کرایہ پر حاصل کر رکھا ہے تو کس بنیاد پر اور کن شرائط پر، جس کی وجہ سے مالکان حضرات کافی پریشان نظر آتے ہیں اور اپنی پریشانی کو چھپانے کیلئے پولیس کو صحیح معلومات فراہم نہیں کر رہے جیسا کہ اگر کسی کرایہ دار سے پانچ سات ہزار روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں

تو پولیس کو فراہم کردہ بیان حلفی میں وہ کرایہ کو دو ہزار ظاہر کر رہے ہیں جس کا صرف اور صرف ایک مقصد ہے کہ حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونک کر زیادہ سے زیادہ ٹیکس بچایا جا سکے، اس میں کرایہ دار اور مالک مکان دونوں قصور وار ہیں فرق صرف یہ ہے کہ کرایہ دار بے چارا مجبور ہے کیونکہ مالکان کی بات نہ ماننے کی صورت میں اسے دوکان یا مکان خالی سے ہاتھ دھونا پڑتے ہیں، حکومت اس بات کا نوٹس لے اور خفیہ طریقے سے نگرانی کر کے یہ معلوم کرے کہ کرایہ دار کتنا کرایہ دے رہا ہے اور مالک مکان یا دوکان نے کاغذات میں کتنا کرایہ ظاہر کیا ہے

اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ غلط معلومات دینے والے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے سزا اور جرمانہ دونوں کیے جائیں، کیونکہ حکومت کو نقصان پہنچانے والے ان عناصر کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، حکومت اس بات سے قطع نظر کاروائی کرے کہ پلازہ یا مکان مالکان کا تعلق کس پارٹی سے ہے اور وہ کس کی ایما پر ٹیکس بچا کر حکومت کو نقصان دے رہے ہیں، مالکان نے ٹیکس بچانے کا مکروہ دھندا کافی عرصہ سے شروع کر رکھا ہے اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی محکمہ ریونیو کے پاس بھی اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے

یہ پلازہ مالکان کتنا ٹیکس ادا کر رہے ہیں اور اگر ڈیٹا موجود ہے بھی تو انہیں اس بات کا پتہ نہیں کہ ان کی پراپرٹی سے آمدن کتنی ہے اور یہ کتنا ٹیکس دے رہے ہیں، اس مسئلہ کی روک تھام کا واحد حل یہ ہے کہ مالکان اور کرایہ دار دونوں کو پابند کیا جائے کہ وہ معاہدہ کرایہ نامہ لکھیں اور اس کی ایک کاپی ریونیو آفس میں جمع کروائیں تاکہ آفس میں بھی یہ معلومات موجود ہوں کہ مالکان کس حساب سے کرایہ بڑھا رہے ہیں اور ان پر ٹیکس کی شرح کیا ہونی چاہیے

اس کا ایک فائدہ یہ ہو گا کہ حکومت کے پاس صحیح شرح سے ٹیکس کی وصولی شروع ہو جائے گی جو کہ ریونیو آفس کی غلطی کی وجہ سے بہت کم ہے اور یہ طبقہ اشرافیہ حکومت کو ہر طرح سے نقصان دے کر خود عیش کر رہا ہے،اس کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی، دوسرا اہم مسئلہ جس کی طرف میں جناب عابد شیر علی کی توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ قانون کے مطابق اگر کوئی شخص پلازہ تعمیر کرتا ہے

تو اسے پلازہ میں بجلی کے حصول کیلئے علیحدہ ٹرانسفارمر لگوانا چاہیے جو کہ ضرورت بھی ہے اور قانونی طریقہ بھی ، لیکن محکمہ واپڈا کی ملی بھگت سے پچاس پچاس دوکانوں پر مشتمل پلازہ میں بجلی کے صرف دو میٹر لگے ہوئے ہیں جو کہ سراسر غیر قانونی کام ہے ، اس کا صرف اور صرف فائدہ پلازہ مالکان کو ہوتا ہے ، اور وہ محکمہ کی ملی بھگت سے حکومت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کی زیادتی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت کو جو فزیبیلٹی رپورٹ جمع کروائی جاتی ہے وہ سراسر غلط ہوتی ہے بلکہ بجلی کا استعمال اس سے کہیں زیادہ ہوتا ہے

یہی وجہ ہے کہ سابقہ حکومتوں کو اس بات کا احساس نہیں ہوا بلکہ انہوں نے یہ احساس کرنے کی کوشش ہی نہیں کی کہ بجلی کی پیداوار کتنی ہے اور کھپت کتنی ہے ۔ یہ اندازہ لگانا بھی بس کی بات نہیں ہے۔ حکومت کو ان تمام مسائل کو آڑے ہاتھوں لینا ہو گا اور عوام کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔

Malik Arshad Jaffery
Malik Arshad Jaffery

تحریر: ملک ارشد جعفری
پاکستان فون 0321-5215037

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shahzad Hussain Bhatti
Previous Post ہمارا نظام تعلیم اور ارباب اختیار
Next Post انسانیت کی معراج
Poor Child

Related Posts

نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار

نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار

September 5, 2026
میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

September 5, 2026
یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

September 5, 2026
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ

September 5, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.