yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پولیس کلچر اور فلیکس لگانے کا رواج

F A Farooqi September 4, 2016 1 min read
Police
Share this:
Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

تحریر: منظور احمد فریدی
اللہ کریم خالق ومالک قادر مطلق جبار قہار رحمن رحیم کی بے پناہ حمد وثناء لاکھوں درود و سلام محسن اعظم محسن کائنات جناب محمد مصطفی کی ذات عالی پر جو وجہء تخلیق کائنات ہیں اللہ کریم نے انسان کو تخلیق فرماکر اسکے سر پہ اپنے نائب کا تاج سجایا اور پھر اسے دنیا میں بھیجا دنیا میں اسے یہ فضیلت عطا فرمائی کہ کائنات کی ہر چیز اسکے تابع کرکے اسے صرف اپنی اطاعت کا حکم دیا اور اپنی اطاعت کا طریقہ یہ بتایا کہ میرے نبی محمد مصطفی کریم ۖکی اطاعت اختیار کرلو یہ میری اطاعت ہے اور آقا کریم اتنے مہربان اتنے کرم فرمانے والے کہ اللہ نے خود انہیں رحمةللعالمین کا خطاب عطا فرمایا ہے آپۖ نے انسانیت سے پیار حسن اخلاق کی وہ مثالیں پیش کیں ہیں کہ ازل سے ابد تک آپ ۖ کے حسن اخلاق کی کوئی مثال ملی نہ ملیگی مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلموں سے بھی وہ اخلاق کہ چشم عالم حیران ہے۔

آپ کی سیرت پاک کے مطالعہ سے ہزاروں واقعات ایسے ملتے ہیں جنہیں پڑھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے ایک دفعہ ایک یہودی کو آپ ۖبازار میں ملے اس نے کہا کہ اے محمد ۖ مجھے آپ سے بہت ضروری کام ہے ادھر رکنا میں ابھی آتا ہوں اور پھر یہودی خود یہ بات بھول گیا آپۖ دودن تک وہیں اسکا انتظار فرماتے رہے اور جب وہ دوسرے دن اتفاق سے گزرا تو آپۖ نے اسے مخاطب فرما کر فرمایا او اللہ کے بندے مجھ سے کیا کام تھا وہ یہودی اتنا شرمندہ ہوا کہ نہ صرف معافی کا خواستگار ہوا بلکہ آپ ۖکے اخلاق حسنہ سے متاثر ہوکر اسلام میں داخل ہوگیا یہ ایک مسلمان کے لیے مکمل اسوہ حیات ہے جس پر عمل پیرا ہوکر وہ اپنی تمام تر مشکلات سے بچنے کا راستہ تلاش کرسکتا ہے مگر افسوس کہ ہمارے اسلاف نے وطن عزیز کے حصول میں جس اسلامی ریاست جس اسلامی معاشرہ کا خواب دیکھا تھا وہ یہ ریاست نہ بن سکی ہمارے نام نہاد لیڈروں نے پوری قوم کو انگریز کی غلامی سے نکال کر اپنی غلامی میں لے لیا۔

Islam
Islam

ہمارے تعلیمی نصاب میں یہ تو شامل ہے کہ انسان بندر سے ڈیولپڈ ایک مخلوق ہے مگر یہ کسی نے گوارہ ہی نہیں کیا کہ وہ اللہ کے اس شاہکار آدم علیہ السلام کی تخلیق کا پورا واقعہ یا شیطان کے آدم کی تکریم نہ کرنے پر جو سزا پائی اس کا بھی ذکر ہو تاکہ آغاز سے ہی بچہ کو اس بات کا ادراک ہوتا جائے کہ وہ ایک مسلمان ریاست کا باشندہ ہے اور اس پر ریاست کے قوانین سے پہلے اللہ کے قوانین لاگو ہیں یہی وجہ بنی کہ آج ہمارے سروں پر مسلط حکمران ٹولہ میں اکثریت کو اسلامی احکامات کا علم ہی نہیں کیونکہ جن اداروں سے وہ پڑھ کر نکلے ان میں اسلام کی تعلیم کے بجائے صرف عصری علوم ہی کافی سمجھے گئے خیر بات تھی پولیس کے حق میں فلیکسز لگوانے کی میں اپنی رو میں بہت آگے نکل گیا۔

مگر یہ باتیں بھی بے حد ضروری تھی کیونکہ آج پولیس میں شامل طبقہ میں سے بھی بہت کم لوگوں کو یہ علم ہوگا کہ یہ محکمہ مراد مصطفی ۖامیر المومنین حضرت عمر فاروق نے ایجاد فرمایا تھا وہ عمر جس کے نام سے کفار کی نیندیں حرام ہو گئیں جسکی سلطنت عرب کے صحرائوں سے ایران کے جزیروں تک تھی وہ عمر جس کے حکم سے دریائے نیل بہنے لگا اور آج تک پانی کی سطح نیچے نہ آئی کیا آپ کے ساتھیوں میں سے کوئی بھی ایسا نہ تھا جو کم ازکم ایک بینر ہی لکھوا کر لگوا دیتا کہ فلاں علاقہ فتح کرنے پر ہم حضرت عمر فاروق کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Police
Police

میں نے میاں برادارن کی حکومت میں یہ ایک رواج سا دیکھا ہے کہ جب ضلع کا کوئی پولیس افسر کسی ڈکیتی میں چھینی گئی موٹر سایئکل بھی بر آمد کروا لیتا ہے تو خوشامدی ٹولہ اپنی بڑی بڑی تصاویر ڈی پی او صاحب کی تصویر لگوا کر بڑے بڑے فلیکسز لگوا دیتا ہے کہ ہم جناب ڈی پی او صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ڈاکوئوں سے موٹر سائیکل برآمد کروا لی بھلا بندہ ان سے پوچھے کہ ڈی پی او صاحب کی ذمہ داری کیا ہے ڈکیتیاں کروانا؟ یا ڈاکو پکڑنا اور اگر ڈی پی او صاحب کو اگر علم ہو کہ کوئی اسکی نااہلی پر بھی فلیکسز لگوا دے گا۔

کوئی رشوت لینے پر جرائم کنٹرول نہ ہونے پر اور دیگر ایسی وجوہات پر اگر کوئی فلیکس لگوا دے تو بھلا انکے دل پر کیا بیتے گی اور فلیکسز لگوانے والا بندہ ان کے شر سے بچ پائے گا اللہ کریم ہمیں اسلام کی تعلیمات کماحقہ ُ سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس ملک کو محب وطن اور اسلام کی قدروں کے مطابق حکومت کرنے والی قیادت عطا فرمائے والسلام آپکا اپنا منظور فریدی۔

Manzoor Faridi
Manzoor Faridi

تحریر: منظور احمد فریدی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Luton
Previous Post عوامی مفاہمتی کمیٹی برائے گلگت بلتستان و جموں کشمیر کا لیوٹن برطانیہ میں میٹنگ کا انعقاد
Next Post یوم دفاع پاکستان کے تقاضے
Pakistan Defence Day

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.