yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جمعۃ المبارک کے مسنون اعمال

Web Editor December 8, 2017December 8, 2017 1 min read
Pointed deeds of Jumma tul mubarak
Share this:

اللہ تعالیٰ نے جمعۃ المبارک کے دن کو باقی دنوں کا سردار بنایا ہے۔ اس نام کی مستقل ایک سورۃ مبارکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں نازل فرمائی۔ جمعۃ المبارک کی قرآن و سنت میں بہت فضیلت مذکور ہے اس لیے اس دن مسنون اعمال کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں جمعۃ المبارک کی تمام فضیلتیں نصیب فرمائے۔

مسنون اعمال یہ ہیں :

1: غسل کرنا: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص کو جمعہ کا دن نصیب ہو جائے وہ غسل کرے۔ (صحیح بخاری، باب فضل الغسل یوم الجمعۃ، حدیث نمبر 877)

2 : مسواک کرنا: حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جمعہ والے دن ) مسواک کرے۔

(صحیح بخاری، باب الطیب للجمعۃ، حدیث نمبر 880)

3 : خوش بُو لگانا : حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میسر ہو تو (جمعہ والے دن) خوش بُو لگائے۔

(صحیح بخاری، باب الطیب للجمعۃ، حدیث نمبر 880)

4 : تیل لگانا: حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جمعہ والے دن) تیل لگائے۔

(صحیح بخاری، باب الدھن للجمعۃ ، حدیث نمبر 883)

5 : صاف لباس پہننا: حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (جمعہ والے دن) اچھا لباس پہنے۔(سنن ابن ماجہ، با ب ماجاء فی الزینۃ یوم الجمعۃ ، حدیث نمبر1097)

6 : جمعہ کے دن نماز فجر کی مسنون تلاوت : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ والے دن نماز فجر (کی پہلی رکعت) میں سورۃ الم تنزیل السجدہ اور (دوسری رکعت میں) ھل اتی علی الانسان (سورۃ الدھر) پڑھا کرتے تھے۔

(صحیح بخاری، باب ما یقرا فی صلاۃ الفجر یوم الجمعۃ ، حدیث نمبر 891 )

نوٹ: سورۃ الم تنزیل السجدہ اکیسویں پارے میں جب کہ سورۃ الدھر انتیسویں پارے میں موجود ہے۔

7 : جمعہ کی اذان کے وقت خرید و فروخت اور کاروبار بند کرنا : حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس وقت (یعنی اذان جمعہ کے وقت ) خرید و فروخت حرام ہو جاتی ہے اور حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس وقت ( یعنی اذان جمعہ کے وقت ) تمام کاروبار حرام ہو جاتے ہیں۔ (صحیح بخاری، باب المشی الی لجمعۃ)

8 : نماز جمعہ کے لیے پیدل جانا:           حضرت اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے : (جمعہ والے دن ) پیدل جائے سوار ی پر نہ جائے۔

(سنن ابن ماجہ، باب ماجاء فی الغسل یوم الجمعۃ ، حدیث نمبر 1077)

نوٹ:اگر کوئی مجبوری ہو تو سواری پر بھی جا سکتے ہیں۔

9 : جامع مسجد جلدی پہنچنا: حضرت اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: (جمعہ والے دن جامع مسجد کی طرف ) جلدی جائے۔

(سنن ابن ماجہ، باب ماجاء فی الغسل یوم الجمعۃ ، حدیث نمبر 1077)

10: امام کے قریب بیٹھنا: حضرت اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے : (جمعہ والے دن جامع مسجد پہنچ کر) امام کے قریب ہو کر بیٹھے۔

(سنن ابن ماجہ، باب ماجاء فی الغسل یوم الجمعۃ ، حدیث نمبر 1077)

11: خطبہ جمعہ کو خاموشی سے سننا اور چپ رہنا :حضرت سلمان رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جب امام (بیان کرے یا) خطبہ دے ( توسننے والا ) چُپ رہے۔

(صحیح بخاری، باب الانصات یوم الجمعۃ والامام یخطب )

حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جمعہ والے دن جامع مسجد پہنچ کر امام کے قریب ہو کر بیٹھے) اور خوب خاموشی سے سنے اور مکمل چپ رہے۔

( المعجم الکبیر للطبرانی ، باب فی الغسل یوم الجمعۃ ، حدیث نمبر 587)

12: نماز جمعہ کی مسنون تلاوت:         حضرت ابن ابی رافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہمیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جمعہ کی نماز پڑھائی جس کی پہلی رکعت میں سورۃ الجمعہ اور دوسری رکعت میں سورۃ المنافقون کی تلاوت کی۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو انہی دو سورتوں کی نماز جمعہ میں تلاوت کرتے ہوئے سنا۔

(صحیح مسلم، باب ما یقرا فی صلاۃ الجمعۃ، حدیث نمبر1451)

نوٹ: نماز جمعہ میں تلاوت کے بارے ایک اور حدیث بھی ملاحظہ فرمائیں: حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین اور نماز جمعہ کی پہلی رکعت میں سورۃ الاعلیٰ اور دوسری میں سورۃ الغاشیہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔

(صحیح مسلم، باب ما یقرا فی صلاۃ الجمعۃ، حدیث نمبر1452)

13: درود پاک کثرت سے پڑھنا: حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر جمعہ کے دن کثرت کے ساتھ درود بھیجا کرو۔ (سنن ابن ماجہ، باب ذکر وفاتہ و دفنہ صلی اللہ علیہ وسلم ، حدیث نمبر 1637)

14: نماز جمعہ کے بعد کھانا کھانا اور قیلولہ کرنا: حضرت سہل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم (صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ) نماز جمعہ کے بعد قیلولہ (یعنی دن کے ایک حصے میں تھوڑی دیر کے لیے سونا) کرتے اور کھانا کھاتے۔ (صحیح مسلم ، باب وقت صلاۃ الجمعۃ، حدیث نمبر 1946)

15: سورۃ الکہف تلاوت کرنا :حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے جمعہ والے دن سورۃ الکہف کی تلاوت کی تو وہ آئندہ جمعہ تک ہر طرح کے فتنے سے بچ جاتا ہے، یہاں تک کہ اگر دجال بھی نکل آئے تو اس سے بھی محفوظ رہے گا۔( الاحادیث المختارۃ للمقدسی، حدیث نمبر 430)

نوٹ:احادیث شریفہ کی روشنی میں جمعہ کے دن قبولیت والی گھڑی کے متعلق علماء نے دو وقتوں کو ذکر کیا ہے۔

1)دونوں خطبوں کا درمیانی وقت، جب امام منبر پر کچھ لمحات کے لیے بیٹھتا ہے۔ زبان کے بہ جائے صرف دل میں دعا کریں۔

2) غروبِ آفتاب سے کچھ وقت قبل۔

اللہ کریم سے دعا ہے کہ ہمیں مبارک ایام کو سنّت کے مطابق گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Chief Justice angry at illegal allotment of government land in Karachi
Previous Post کراچی میں سرکاری زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ پر چیف جسٹس برہم
Next Post پشاور میں فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 19 افراد گرفتار
Military and police joint operation in Peshawar, 19 people arrested

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.