yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

پنگنور شہر میں سیمینار اور مشاعرہ کا کامیاب اختتام

Yes 1 Webmaster June 1, 2015June 1, 2015 1 min read
Pgr Mushaira Sattar Sahir
Share this:
Pgr Mushaira  Sattar Sahir
Pgr Mushaira Sattar Sahir

آندھرا پردیش (ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی خصوصی رپورٹ) پنگنور،ضلع چتور، آندھرا پردیش، انڈیا : ٣٠ مئی ٢٠١٥ بروز ہفتہ رات ١٠ بجے، ضلع پریشد اردو ہائی اسکول کے کیمپس میں ایک شاندار جلسہ انعقاد پایا۔ جس کا اہتمام شہر پنگنور کے عالی جناب محمد ایوب خان، صدر اسلامیہ ایجوکیشنل اکیڈمی نے کیا۔ اس جلسہ کی افتتاح عالی جناب ڈی۔ عبدالعلیم صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ تروپاتور تمل ناڈو سے تشریف لائے شاعر خوش الحان انور تروپاتور ، عابد اللہ، متعلم، عربی مدرسہ، پنگنوراور سمیرالدین متعلم وی۔کوٹہ نے نعت شریف پیش کی جس سے محفل میں روحانی اور عقیدتمندی کا خوشگوار ماحول بن گیا۔

اس اجلاس میں استقبالیہ کے فرائض اس مشاعرہ کمیٹی کے معتمداور صدر انجمن ترقی اردو(شاخ) پنگنور جناب، سی۔ قلندر باشاہ نے اور تعارف کے فرائض جناب عبدالغنی کونین نے ادا کیے۔ اس جلسہ کی صدارت عالی جناب عبدالستار ساحر ، صدر شعبہ اردو، جامعہ وینکٹیشورا، تروپتی نے کی۔ مہمانانِ خصوصی کے طور پر عالی جناب عنایت اللہ صاحب، کائونسلر وارڈ نمبر ١٣ ، پنگنور ، عالی جناب شیخ فخرالدین شریف صاحب ، پنگنور، عالی جناب محمد غفار خان صاحب ، چتور ، نے شرکت کی۔

اگلی نشست میں اسلامیہ ایجوکیشنل اکیڈمی، پنگنور اور انجمن ترقی اردو (شاخ) پنگنور کی جانب سے ضلع چتور کے مشہور و معروف اتالیق اردو، شاعر، مورخ ، مولف اور مصنف عالیجناب سید عبدالعظیم صاحب، مصنف ضلع چتور کی اسلامی تاریخ ، اسرارِ عظیم، تاریخ مدنپلی و دیگر، کو فخر اردو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں سند، ایورڈ دوشالہ اور ایک میمنٹو پیش کیا گیا، اس تقریب کو جناب محمد ایوب خان صاحب اور جناب قلندر باشاہ صاحب نے انجام دیا۔ اس موقع پر جناب پروفیسر عبدالستار ساحر نے جناب سید عبدالعظیم صاحب کو مبارکباد پیش کیا، اور کہا کہ آپ کا یہ بیش بہا ہدیہ آئندہ نسل کے لئے مشعل راہ بن کے رہے گا۔

بذریعہ تار عالی جناب پروفیسر مظفر شہ میری، صدر شعبہ اردو، حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی حیدرآبادنے جناب عبدالعظیم صاحب کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ حق بہ حقدار رسید ۔ نئی دہلی سے عالی جناب احمد علی برقی اعظمی نے منظوم تہنیت ارسال فرمائی تھی جس کا تعارف بھی محفل سے کروایا گیا۔ شہر پونہ سے شاعر و ویکی پیڈین احمد نثار صاحب نے بھی مبارکباد پیش کیا اور مشاعرے کی کامیابی کے لئے نیک تمنائیں ارسال کیں۔ انجمن ترقی اردو شہر پنگنور کے نائب معتمد جناب عبدالغنی کونین نے جناب عبدالعظیم صاحب کی تہنیت کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔

عالی جناب پروفیسر ستار ساحر، صدر شعبہ اردو، جامعہ وینکٹیشورا تروپتی کی صدارت میں اس جلسہ آغاز ہوا۔ اس نادر اجلاس میں اردو کی ترویج پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب سیدعبدالعظیم صاحب کے خدمات ضلع چتور پر کافی زیادہ بھی ہیںاہم بھی۔ موصوف ہی نہیں بلکہ موصوف کاخاندان اردو کی خدمات میں سرگرم ہے جس کے لئے عوام آپ کے خاندان کو تشکر پیش کرتی ہے ۔ سید عبدالعظیم صاحب کی تصنیفِ خاص ضلع چتور کی اسلامی تاریخ اپنی جگہ آپ ایک مثال ہے۔ صدر ستارساحر نے اپنے صدارتی خطبہ میں اس بات پر زور ڈالا کہ اردو کی حیات و ممات اردو نواز احباب کے ہاتھ میںہے۔

اگر اسے زندہ رکھنا چاہتے ہیں تو زندہ رکھ سکتے ہیں یا تو پھر اس کا گلا گھونٹ سکتے ہیں۔ صاحب موصوف کی شعلہ بیانی اور جوازی شماریات کی نشاندہی سے محفل میں ایک نیا ولولہ پیدا ہوگیا۔ سب نے یہ حلف اٹھایا کہ اردو کے تحفظ میں ہر کوئی اپنا نمایاں کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر ستارساحر صاحب نے جناب شرافت علی خان شرافت، سید وارث احمد وارث، قلندر باشا، عبدالغنی کونین، قادر باشاہ، ربانی اور رحمت اللہ رحمت کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ اردو کی خدمت میں سرگرم نوجوانوں کی یہ مثال ہیں۔

مہتمم جلسہ جناب محمد ایوب خان ، صدر اسلامیہ ایجوکیشنل اکیڈمی اور ریاستی معتمد بھاجپا برائے اقلیتی طبقات نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو کے تحفظ کے لئے کسی کی مدد کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔ خود ہی آگے قدم اٹھانا چاہئے۔ تب جاکہ کچھ کام بن سکتے ہیں۔ ہر کوئی اپنی اپنی چھوٹی چھوٹی ذمہ داریاں نبھانے سے بڑے بڑے کام کئے جا سکتے ہیں۔ اسلامیہ ایجوکیشنل اکیڈمی آئیندہ اردو احباب کے لئے کمپیوٹرس کا شارٹ ڑرم کورس کا اہتمام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا مقصد ہر اردو جاننے والا کمپیوٹر سے آگاہ ہوجائے اور کمپیوٹر پر اردو کے متعلق کام کریں۔

معتمد انجمن ترقی اردو پنگنور ، جناب وی۔ربانی نے انجمن ترقی اردو پنگنور کے فعا ل اور اردو سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔صدر انجمن ترقی اردو جناب سی۔قلندر باشاہ نے شہر پنگنور کی ادبی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ اور کہا کہ پنگنور راجائوں کے دور میں اردو ادبی روایات تھیں، اور پنگنور کے راجا اردو ادب نواز تھے۔ لیکن چالیس سال بعد ایک ایسا موقع آیا کہ پھر سے اردو کی شاخ پر پھول کھلنے لگے۔ جناب قادر باشاہ صاحب، اردو منشی،پنگنور نے جناب محمد ایوب صاحب اور ان کی سماجی اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔

مزید خوشگوار بات یہ رہی کہ آندھرا پردیش تیلگو بھاشا پری رکشانا سمیتی کے صدر جناب سائی شنکر ریڈی اور اعزازی صدر پرانکوشا ناگاراجا بھی اس اجلاس میں مدعو تھے۔ اردو ادب کی اس خوشگوار محفل سے بے حد متاثر مذکورہ سمیتی کے صدور نے اس اجلاس کے مہتمم جناب محمد ایوب صاحب کو تیلوگو سمیتی کی جانب سے دوشالہ اور گل پوشی کی۔ اور یہ بھی کہا کہ اردو زبان اور ادبی خدمات میں تعاون کے لئے وہ ہمیشہ تیار ہیں۔ اگلی نشست میں محفلِ مشاعرہ کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت پروفیسر ستار ساحر نے کی اور نظامت جناب شفیق عابدی، صاحب علی پور بنگلور نے، اور سرپرستی عالی جناب ایوب خان صاحب نے کی۔ شفیق عابدی صاحب کی نظامت حسب معمول بے حد کامیاب رہی، اور مشاعرے کو چار چاند لگ گئے۔

یہ ادبی محفل بھی شاندار رہی۔ جس میں جنوبی ہند کی تین ریاستوں، آندھرا پردیش، تامل ناڈو اور کرناٹک سے تشریف آور شعراء نے شرکت کی، اور اپنے کلام بلاغت سے سامعین کو محظو ظ کیا۔ شعراء کرام امیرجان امیر گرمکنڈوی، محمد غازی لطیفی مدنپلوی، ماہر جمالی گرمکنڈوی، انور ترپاتور (تمل ناڈو)،امام قاسم ساقی چنامنڈم، ستار فیضی کڈپوی، ہاشم عمری، رحمت اللہ پلمنیر، سید وارث احمد وارث مدنپلوی، عبدالغنی کونین محلوی، ریاض بخاری محلوی، عالی جناب مولانا عبدالقیوم ساحل صاحب،بجنوری ، وی کوٹہ، جناب قادر حسین مدنپلی، محمد خان جوہر مدمنپلی، منیب احمد، ربانی ، یونس طیب۔ و دیگر شعرائ۔ سامعین کرام بھی اچھی تعداد میں شریک رہے، ان کا ادبی ذوق دیکھ کر شعرائِ کرام اپنے کلام کو پرجوش انداز میں پیش کیا۔ سید وارث احمد وارث، مصنف و مترجم برائے نصابی کتب این۔ سی۔ای۔آر۔ ٹی، اور اتالیق اردو نے ہدیہ تشکر پیش کیا، اور اس طرح یہ سیمینار اور مشاعرہ کی نشستیں بے حد کامیاب رہیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Najam Sethi
Previous Post نجم سیٹھی نے آئی سی سی کی صدارت سنبھالنے سے معذرت کرلی
Next Post پنگنور شہر میں سیمینار اور مشاعرہ کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.