yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ (ن) کئی دھڑوں میں تقسیم

Web Editor June 12, 2018 1 min read
PML N divided into several factions on party ticket distribution
Share this:

اسلام آباد: عام انتخابات 2018ء کے پیش نظر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں میں ٹکٹس کی تقسیم کی گونج سنائی دیتی ہے۔ حال ہی میں پی ٹی آئی نے عام انتخابات 2018ء کے لیے اپنے اُمیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے جس پر پی ٹی آئی کو سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

PML N divided into several factions on party ticket distributionتاہم ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جاری ہیں جس میں ٹکٹ کے اُمیدواروں کے اںٹرویوز بھی کیے جا رہے ہیں۔مسلم لیگ ن میں ٹکٹس کی تقسیم کے معاملے میں پارٹی فنڈز کی مد میں بھاری رقم وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق سابق دور حکومت میں اہم ترین حکومتی عہدوں پر رہنے والے لیگی رہنماؤں اور متعدد ذمہ داران نے اپنے حلقوں کی بجائے آسان حلقوں میں الیکشن لڑنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ جس کی وجہ سے ن لیگ کے اندر چار دھڑے بن چکے ہیں ۔ان چار دھڑوں میں ایک چودھری نثارکا ، دوسرا حمزہ شہباز کا، تیسرا مریم کا اور چوتھا دھڑا شاہد خاقان کا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 35 سے زائد اُمیدواروں کے سفارشی ہیں اور اس کے لیے انہوں نے لابنگ بھی شروع کر رکھی ہے ۔ نوازشریف کے قریبی ساتھیوں میں سے کچھ لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔اسی طرح جن ایم این ایز اور ایم پی ایز کا چودھری نثار کے ساتھ تعلق تھا ان پر بھی نشان لگا دئے گئے ہیں ۔اور مریم نواز گروپ کسی صورت ان کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں ۔

پنجاب میں ٹکٹوں کے معاملے پر مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان بھی ایک سرد جنگ جاری ہے ۔ مریم نواز اپنے گروپ کے زیادہ افراد کو ٹکٹ دلوانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے ایسے تمام اُمیدوارجن کو شہبازشریف یا حمزہ کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے ان کے حلقوں کے جعلی سروے کروا کر رپورٹس بھی تیار کی گئی ہیں جن میں ان کی پوزیشن کمزور بتائی گئی ہے اور کئی اُمیدواروں پرسوالیہ نشان بھی لگایا گیا ہے کہ یہ وفاداریاں تبدیل کر سکتے ہیں۔شہباز شریف اورحمزہ شہباز بھی اپنی لابی کے اُمیدوار لانے کے لیے متحرک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز وفاق سے زیادہ پنجاب پر اس لیے توجہ دے رہی ہیں کہ وہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب بن سکتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جہاں مسلم ن لیگ کے اندر دھڑے بندی مزید تیز ہو چکی ہے وہیں مریم نواز کے میڈیا سیل اور اہم ترین لیگی رہنماؤں کے قریبی ساتھیوں نے بھی ٹکٹیں دلوانے کے لیے پارٹی فنڈز کے نام پر کروڑوں کی رشوتیں لینا شروع کر دی ہیں ۔اس حوالے سے اب تک 35 سے زائد کیس سامنے آ چکے ہیں جن میں لاہور کے ایک یونین کونسل کے چئیرمین سے مریم نواز کے میڈیا سیل سے تعلق رکھنے والے ایک کارکن نے 5 کروڑ روپے ٹکٹ دلوانے کے عو ض لئے ۔

اسی طرح حمزہ کے قریبی ساتھی پر لاہور کے ایک بڑے تاجر سے ٹکٹ دلوانے کے لیے کروڑوں روپے لینے کا الزام ہے ۔ دریں اثناء مسلم ن لیگ نے انتخابی مہم میں ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر مذہبی حلقوں کے ردعمل سے بچنے اورپراپیگنڈہ کر کے پارٹی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے تین مختلف پلان پر کام کا آغاز کر دیا ہے ۔اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوازشریف،، شہباز شریف اور اہم لیگی رہنما مختلف مزاروں پر حاضری دے کر انتخابی مہم شروع کریں گے اور اپنے بینرز اور سٹکرز پر ختم نبوت ﷺ زندہ باد طرز کے نعرے بھی تحریر کروائیں گے ۔ تحریک لبیک پاکستان کو منانے کے لیے بھی چند اہم علما کو ٹارگٹ دے دیا گیا ہے ۔ مسلم ن لیگ میں مریم نواز کے میڈیا سیل کے ساتھ ایک اور میڈیا سیل بھی تشکیل دیا گیا ہے جو تین ماہ سے کام کر رہا ہے اور حکومت جانے سے پہلے تک اس کی تنخواہیں سرکاری کھاتوں سے ادا کی جاتی تھیں۔پلان تھری میں ایک ایسی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ نام نہاد این جی اوز اور غیر ملکی تنظیموں سے جعلی سروے کروا کر پراپیگنڈہ کریں کہ ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے اور ن لیگ الیکشن جیت رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس کے لیے دو معروف کنسٹرکشن کمپنیاں، تین بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے سربراہان اور 17 سرکاری ٹھیکیدار بھاری فنڈنگ کر رہے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
An introduction to co-teams in the Football World Cup
Previous Post فٹبال ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کا ایک تعارف
Next Post سیاسی بلوغت
Political puberty

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.